مجلس ۲۷   دسمبر۱ ۲۰۲ءعشاء : اللہ کی رحمت سے محرومی بہت بڑا خسارہ  ہے  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:26) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔

03:57) لیعبدون کا مطلب لیعرفون۔۔۔

04:17) حقائق کو پہچاننے اور نہ پہچاننے والی بات چل رہی ہے۔۔

05:27) عورتوں پر اللہ کی لعنت برستی ہے کس عورت پر برستی ہے؟۔اور جو بدنظری کرتا ہے اُس پر بھی برستی ہے۔۔۔اور لعنت کا مطلب۔۔۔

06:14) سب کا چھٹکارا اللہ کی رحمت سے ہوگا۔۔۔

06:28) جو اللہ کی رحمت سے محروم ہوگیا اُس پر کوئی عذاب بھی آجائے کم ہے۔۔۔خدا جس سے ناراض ہوگیا تو سب چین سکون اطمینان چھن جاتا ہے۔۔

08:37) ایک صاحب کو دائیں بائیں دیکھنے پر تنبیہ۔۔

11:32) رات کو جاگنے والے وقت کو برباد کرنے والوں کو نصیحت۔۔۔

12:47) دینی شعار کے بارے میں زبان کو لگام دیں ایسی بات کہنا اور مذاق اڑانا اس سے ایمان بھی چلا جاتا ہے اور نکاح بھی..ایک واقعہ جس پر مفتی صاحب نے فرمایا کہ تمہارا ایمان بھی گیا اور نکاح بھی پھر تشدید ایمان ہوئی۔۔۔

13:50) ایک اور خاتون کا واقعہ جس میں انہوں نے کہا شرعی پردے کے لیے دو تین جملے کہہ دیئے مفتی نعیم صاحب نے فرمایا کہ اتنا دل دکھا اور اب اس خاتون کو کون بتائے گا کہ اس کا ایمان گیا شادی شدہ ہے تو نکاح بھی گیا۔۔۔

18:20) انگریز وائسرائے۔۔۔نصیحت کہ کبھی ظلم نہ کرنا۔۔۔

22:58) ایک گناہ ہمیں آسمان سے زمین پر گرادیتا ہے۔۔۔

25:40) بعض لوگ خود تو دین پر نہیں چلتے اور دوسروں کو بھی دین پر عمل سے روکتے ہیں اور طنز کرتے ہیں۔۔۔

27:08) اس طرح ہم ہندوں کی،انگریزں کی برطانیہ،انگلینڈ والوں کی نقل کرتے ہیں جیسے ہمارے سارے چہیتے یہاں ہیں اور مدینہ شریف والے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔۔۔

28:18) لالہ جی کا واقعہ جب فسادات ہورہے تھے تو ایک بنیا لالہ جی کا واقعہ اُن لوگوں کے لیے سبق آموز ہے جو دوسروں کو دین پر عمل کرنے سے روکتےہیں۔۔۔

31:34) ارطغرل ڈرامہ میں کچھ نہیں رکھا دیکھنا آگے بھیجنا دوسروں کو ترغیب دینا سب گناہ ہے۔۔۔عقل سے کام لیں فلموں کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس سے جہاد کا جذبہ ابھرتا ہے۔۔۔

34:39) ہم دیکھیں ہمارا دوست کون ہے جیسی دوستی ہوگی پھر ویسی ہم ہوجائیں گے۔۔۔ 36:27) قلات کی توبہ...توبہ نام ہے چار باتوں کا۔۔۔۔

38:00) ایک بدنظری سے کیا ہوتا ہے۔۔۔

40:24) جس سے خدا ناراض ہے اُس پر جتنا عذاب آجائے کم ہے۔۔۔

44:21) غیبت،بدگمابی،کینہ،بغض یہ سب تکبر کی شاخیں ہیں۔

47:41) اپنے دوستوں کا تذکرہ کبھی بھی اپنی بیوی سے نہیں کرنا چاہیے اسی طرح بیویوں کو اپنی سہلیوں کا تذکرہ اپنے شوہر سے نہیں کرنا۔۔

50:08) ارطغرل ڈراموں والوں کو فلم کیسے بنانی چاہیے آکر مشورہ تو کریں۔۔۔

52:38) شیخ کا نام اپنے بیانات میں ڈنکے کی چوٹ پر لینا چاہیے۔۔۔

53:10) یہ جنہوں نے گروپ بنائے ہوئے ہیں واٹس ایپ پر ان کو تو عقل ہی نہیں کیسے کیسے اپنے بزرگوں پر اعتراض کررہے ہیں اپنے ایمان کا پتا نہیں چلے ہیں اللہ والوں پر اعتراض کرنے والے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries