مجلس ۲۸   دسمبر۱ ۲۰۲ءعشاء  : ارے یہ کیا ظالم کر رہا ہے مرنے والوں پہ مر رہا ہے  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:32) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

01:45) اشعار مفتی انوار صاحب نے فیضان محبت سے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔ دورِ نشاط چل بسا گردش جام ہوچکی صبح بہار وصل کی فرقت شام ہوچکی عشق بھی تام ہوچکا عقل بھی تام ہوچکی زندگی بے نظام کی زیر نظام ہوچکی

04:08) دیکھو تو فیض شیخ سے زاغ بھی ہنس ہوگیا زندگی اک ہلال سے ماہ تمام ہوچکی

05:01) نشۂ کبر وجاہ تھا سیرت نفور عشق تھی عاشق میکدہ ہے وہ خوگر جام ہوچکی

05:49) اے مرے خالق حیات تجھ پہ فدا ہو صد حیات تیری رضا سے بندگی میری تمام ہوچکی

06:45) اخترؔ بے نوا کو گر تیرا کرم کرے معاف سمجھوں گا مجھ پہ اے خدا رحمت تمام ہوچکی

08:31) اس کے بعد مولانا محمد کریم صاحب سے اشعار پرھنے کا فرمایا ۔۔محفل ہے اہل دل کی اور وقت بھی ہے سہانا۔۔۔

13:00) آج ہر چیز کو سانس سے ثابت کرتے ہیں ہمارے لیے وحی کافی ہے آ کی سائنس کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔اس بات کو ہر جگہ پھیلانا چاہیے کہ ہمارے لیے وحی الہی کای ہے۔۔

15:03) دائیں بائیں دیکھنے پر تنبیہ کہ بس شیخ کو دیکھتے رہو دائیں بائیں بھی مت دیکھو۔۔۔

18:59) ایک صاحب آئے مغرب بعد حضرت شیخ قرآن پاک پڑھ رہے تھے تو احباب سے بدتمیزی کررہے تھے اور کیا کہہ رہے تھے کہ شیخ سے کہو کہ قرآن پاک بند کریں پہلے میری بات سنے۔۔اس قدر کی بدتمیزی لیکن پھر بھی ہمارے ساتھیوں نے بدتمیزی نہیں کی نہ غصہ کیا..لیکن یہ بات سن کر ایسا غصہ آیا کہ قرآن پاک کے بارے میں کہہ رہا ہے کہ قرآن پاک بند کرو اور پہلے میری بات سنو افسوس ہے بہت زیادہ افسوس ہے۔۔۔

21:30) پہلے اتنے غم کی داستانیں سن کر دل و دماغ پر بوجھ ہے اور یہ بھی الٹا آکر ایسی بدتمیزی کررہا ہے پھر بھی ہم نے برداشت کیا کہ ایسا نہ ہو کہ جب غصہ کیا جائے تو ریکارڈ کرکے آگے بدگمانیاں کروائے گا کیونکہ ایسے لوگ اپنا نہیں بتاتے ہم نے کیا بدتمیزی کی ۔۔۔

27:52) توبہ اور مایوسی سے نکالنے والے مضامین۔۔۔

28:45) اگر انسان ہمت کرلے تو بری سے بری عادت کو چھوڑنا بھی ان شاء اللہ اسان ہوجائے، بس تین کام کرلو ،نمبر۱: ہمت کرلو، دوسرا کام:اللہ تعالی سے دو رکعات پڑھ کر ہمت کو مانگ لو اور مانگتے رہو، تیسراکام: بزرگان دین سے ہمت کی دعاکراتے رہو ۔

32:45) اس لیے جب دین کے کام میں لگو تو دال روٹی کی فکر نہ کرو، اﷲ تعالی تمہارے رزق کا انتظام فرمائیں گے۔

35:37) اللہ والوں کی دعا کیسے کیسے کام بناتی ہیں ...وصی الرحمن صاحب کا واقعہ کے کیسے آئے اور پھر حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس لے جاتے تھے پھر وہاں سے فیکٹری پھر واپس حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس پہنچاتے تھے۔۔۔

38:58) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا املک علیک لسانکزبان کو قابو میں رکھو یعنی مضر باتیں نہ نکالنے دو اور زبان پر اس طرح مالکانہ حق استعمال کرو جیسے غلام کو قابو میں رکھا جاتا ہے اور فرمایا ولیسعک بیتک اور تمہارا گھر تمہارے لیے وسیع ہوجائے یعنی بلاضرورت گھر سے نہ نکلو اور ادھر ادھر پھرنے کی عادت نہ ڈالو بلکہ اپنے نیک کاموںمیں مشغول رہو

41:54) فغان رومی سے ایک ملفوظ پڑھا:۔ رے یہ کیا ظلم کررہاہے کہ مرنے والوں پہ مررہاہے جو دم حسینوں کا بھر رہاہے بلند ذوقِ نظر نہیں ہے لوگ کہتے ہیں کہ بے پردگی و فحاشی کے سبب حسینوں نے ناک میں دم کررکھاہے۔ میں کہتاہوں کہ تم ان کی دم میں ناک کیوں لگاتے ہو۔ اگر تقویٰ سے رہو، نظر کی حفاظت کرو تو لاکھوں حسین شہر میں پھر رہے ہوں تو پھرا کریں کبھی تمھارا ناک میں دم نہیں ہوگا۔ بلکہ حسینوں سے نظر بچانے میں جتنا مجاہدہ شدید ہوگا اتنا ہی مشاہدہ بھی تو قوی ہوگا۔ 45:34) یہ عورتیں کیسے پھنساتی ہیں کیسے دھوکہ دے کر اپنے جال میں پھنساتی ہیں واقعہ۔۔۔

48:46) فغان رومی :۔ حسینوں سے نظر بچانے میں جتنا مجاہدہ شدید ہوگا اتنا ہی مشاہدہ بھی تو قوی ہوگا۔ اس کے بال بال اور رواں رواں میں حلاوت ایمانی کے دریا کے دریا رواں ہوجائیں گے کیونکہ نظر کی حفاظت پر حلاوت ایمانی موعود ہے۔اس لیے مرنے والوں کو چااہیے کہ نہ مرنے والے پر مریں، اور نہ مرنے والا صرف اللہ ہے، جو زندہ حقیقی ہے، ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا اور اگر مرنے والا مرنے والے پر مرا تو مردہ مثبت مردہ، میزان میں ڈبل مردہ ہوجائے گا اور جیتے جی مرجائے گا کیونکہ وہ فانی محبوب اگر نہ ملا تو اس کے فراق میں پاگل ہوگا یا اگر مرگیا تو موت کے غم میں پاگل ہوجائے گا۔

55:38) فغان رومی :۔ مجنوں جو پاگل ہوا لیلیٰ کی جدائی سے پاگل ہوا۔ اللہ کے عاشق اس لئے پاگل نہیں ہوتے کہ مولیٰ سے کبھی جدائی نہیں ہے اور یہ طاقت خدائی مخلوق کے پاس نہیں ہے کہ ہر وققت ساتھ رہے۔ اللہ تعالیٰ سے کبھی جدائی نہیں ہوتی لہٰذا اللہ تعالیٰ کے عاشقین غم فراق میں مبتلا نہیں ہوتے۔

اپنے گناہوں سے ہم خود اللہ سے دوری ہوتی ہے لیکن استغفار و توبہ سے پھر وہ اپنے مولیٰ کو حاصل کرلیتے ہیں، ان کی دوری حضوری میں تبدیل ہوجاتی ہے جیسے دریاء خشک ہوجائے اور پھر پانی آجائے۔ سی لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وَھُوَ مَعَکُمْ اَیْنَمَا کُنْتُمْ تم جہاں کہیں بھی ہو ہم تمھارے ساتھ ہیں۔ ہم تمھیں دنیا میں بھیج رہے ہیں لیکن تمھیں تنہا نہیں بھیج رہے ہیں۔ ہم ہر وقت ہر جگہ زماناً و مکاناً تمھارے ساتھ ہوں گے۔

58:03) فغان رومی :۔ دنیا میں کوئی ابا ایسا نہیں ہے جو ہر وقت اپنے بچے کے ساتھ رہے، یا اپنے بیٹے کو تعلیم کے لیے دوسرے شہر یا دوسرے ملک میں بھیجے تو خود بھی اس کے ساتھ جائے لیکن اللہ تعالیٰ ہر وقت اپنے بندوں کے ساتھ ہیں، زمین کے اوپر بھی ساتھ ہیں، زمین کے نیچے قبر میں بھی ساتھ ہیں، برزخ میں بھی، میدان حشر میں بھی اور جنت میں بھی ساتھ ہوں گے۔

لہٰذا سوائے خدا کے کوئی ہروقت ساتھ نہیں رہ سکتاا کیونکہ ان کا کوئی مثل نہیں، ان کی رحمت کے سامنے ابا کی رحمت کیا چیز ہے، ہمارا ایک ہی ربا ہے اور لامثل لہٗ ہے باقی سب مرنے والے ہیں لہٰذا مرنے والے کو چاہیے کہ اس حی و قیوم پر فدا ہو تاکہ وہ زندہ حقیقی ہم مرنے والوں کو، حادث و فانی کو سنبھالے رہے۔

زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی جتنے مراحل ہیں اللہ کا ساتھ ہہ ہمارا بیڑہ پار کرے گا۔وہ زندگی میں بیڑا پار کرنے والا ہے، خاتمہ کے وقت ایمان پر موت دینے والا وہی ہے، عالم برزخ میں بھی ساتھ دینے والا وہی ہے، میدان محشر میں بخشنے والا بھی وہی ہے اور جنت میں اپنا دیدار کرانے والا بھی وہی ہے اور جنت میں اپنا دیدار کے وقت جنتی جنت کو اور جنت کی نعمتوں کو بھول جائیں گے۔

ہمارے مالک نے کہاں ہمارا ساتھ چھوڑا ہے، کوئی مرحلہ اور کوئی مقام ایسا نہیں ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے کہا ہو کہ یہاں ہم تمھارے ساتھ نہیں رہیں گے۔ لہٰذا محبت کے قابل صرف مولیٰ ہے۔ پھر ایسے مولیٰ کو چھوڑ کر کہاں جاتے ہیں۔

01:00:14) ایک عجیب روایت۔۔۔حسد نہ ہونے پر ایک شخص کو آپ ﷺ نے تین دن جنتی ہونے کی بشارت دی۔۔۔

01:04:16) کرامت پر ایک ملفوظ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries