مجلس ۲۹   دسمبر۱ ۲۰۲ء عصر   : سب سے بڑادشمن اللہ سے دور کرنے والا یہ حسن ہے    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:14) تقوی سے اعلی کوئی مرتبہ نہیں۔۔۔

00:42) ایک بچی کے جنازے کا تذکرہ۔۔۔سنت پر عمل کا انعام۔۔۔

02:31) سنت پر عمل کرکے تو دیکھیں۔۔۔ان شاء اللہ دن بہ دن آپ ﷺ کی محبت بڑھے گی۔۔۔

04:26) ٹوبہ ایمرجنسی کے لیے ہے اس کو مذاق مت بنائیں۔۔۔

06:49) ڈاکٹر اپنا علاج خوچ نہیں کرسکتا دوسرے ڈاکٹڑ کی ضرورت ہے اسی طرح اصلاح خود نہیں ہوسکتی۔۔

09:52) امرد لڑکوں کو نصیحت۔۔۔

14:09) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ اَمردوں کو عمامہ اور سرمہ کی سنت سے خوف ِفتنہ سے منع فرماتے تھی:۔ حضرت والاکو فالج ہوا لیکن پھر بھی سندھ بلوچ کی خانقاہ میں ہر اتوار کو تشریف لاتےتھے۔ایک دفعہ حضرت والا مجلس کے بعد خدام کے سہارےواپسی کے لئےباہر تشریف لارہے تھے، دائیں طرف ایک نوجوان کھڑا تھا، جس کے سر پربڑے بال تھے، داڑھی ابھی پوری نہ نکلی تھی،مونچھیں صاف تھیں، آنکھوں میں سرمہ لگا ہوا تھا اور عمامہ باندھاہوا تھا۔ حضرت والانے فرمایا کہ پوچھ کر بتائو یہ کس سے بیعت ہے؟بتایا گیا کہ آپ کے فلاں خلیفہ سے بیعت ہے۔ حضرت والانےاپنے ان خلیفہ کو بلاکر ناراضگی کا اظہار فرمایاکہ ناظر اور منظور دونوں پر لعنت آئی ہے،یہ تو منظور بنا ہوا ہے، جو روحانی بیمار ہیں جب اس کو دیکھیں گے تو دل میں گندے خیالات پکائیں گے۔

19:00) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ۔۔۔

20:08) حرام عشق ہونا اور حسن کی کشش ہونا یہ حق ہے اور محبت دل میں گھس گئی یہ اختیار میں نہیں۔۔لیکن اصلاح تو کرائیں اگر ایسا معاملہ ہے تو شیخ سے مشورہ کریں خط لکھیں جس گلی میں حسین رہتی ہے جس کی محبت دل میں گھس گئی اُس کی گلی میں نہ جائیں شیخ سے پوچھ کر ذکر کریں...اُس کا ہدیہ دیا ہوا موجود ہیں تو اُس کو جلادیں۔۔۔

22:54) سب سے بڑا دشمن اللہ سے دور کرنے والا یہ حسن ہے۔۔

23:48) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ ۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔ سڑی ہوئی لاشیں ہونے والی ہیں ، چند دن کی لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی۔ تھوڑی سی لذت کے لیے اپنی عزت دونوں جہاں میں برباد مت کرو۔ یہ ذلت دُنیا کی ہے آخرت میں کیا ذلت ہوگی۔ قبر کا مراقبہ کرو کہ قبر میں ان حسینوں کا کیا حال ہوگا اور خود ہمارے اعضاء کا کیا حال ہوگا، عاشق و معشوق سب خاک ہوجائیں گے۔۔۔

29:21) کتنی ہی حسین گذرے نظر کو بچاکر دیکھو، اللہ کیا دیتا ہے اور نظر ڈالنے کے بعد پریشانی آئے گی۔ مردہ لاشوں پر مت جائو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries