مجلس ۲۹   دسمبر۱ ۲۰۲ء عشاء    : کثرتِ ذکر سے کیا مراد ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:11) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:47) مولانا محمد کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ حسنِ بتاں سے جو دل آباد کررہا ہے وہ اپنی زندگی کو برباد کررہا ہے جو نفس کو گناہوں سے شاد کررہا ہے وہ روح کو معذب ناشاد کررہا ہے وہ دل جو تیری خاطر فریاد کررہا ہے اُجڑے ہوئے دلوں کو آباد کررہا ہے جو یاد کررہا ہے مولیٰ کو اپنے دل میں سمجھے کہ اس کا مولیٰ بھی یاد کررہا ہے انعام ذکر کا یہ قرآن نے بتایا ذاکرکو اس کا مولیٰ بھی یاد کررہا ہے پیاسوں کا یاد کرنا پانی کو ہے مسلّم پانی بھی اپنے پیاسوں کو یاد کررہا ہے گر یاد کررہی ہے یہ خاک آسماں کو اخترؔ فلک زمیں کو بھی یاد کررہا ہے

12:41) حضرت نے فرمایا کہ اشعار کو صرف شعر وشاعری نہیں سمجھنا چاہیے یہ بلبل کے قصے نہیں ہیں جہاں بلبل کا ذکر بھی ہے اُس سے مراد اللہ والے ہیں۔۔۔

14:01) اشعار پڑھنے کی کچھ شرائط ہیں۔۔۔موسیقی نہ ہو،تبلہ سرنگی نہ ہو،ناچ گا نا نہ ہو،پڑھنے والا بے ریش نہ ہو۔۔۔

16:13) حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس ایک بزرگ آئے تو اس دن صرف اشعار کی مجلس ہوئی تو اُنہوں نے فرمایا کہ آج پہلی مرتبہ پتا چلا کہ اشعار سے بھی دین پھیلاتا ہے۔۔۔

20:14) شخصیت پرستی کیا ہے؟۔۔۔اصل میں صرف حسد ہے اور کچھ نہیں۔۔۔

22:11) ہنسنے کے بارے میں فرمایا کہ بزرگانِ دین کیا نہیں ہنستے۔۔۔؟

23:16) فرمایا کہ جس کو اصلاح ہی نہیں کرانی تو وہ دین پر کیسے چلے گا۔۔۔

24:07) شیخ تو صرف راہبر ہے وہ تو خود اپنے لیے اللہ والا بننے کے لیے راستہ تلاش کرتا ہے۔۔۔

25:33) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین بھی ہنستے تھے لیکن ہماری ہنسی توبہ کی محتاج ہے۔۔۔

27:20) جس نے اپنے شیخ پر اعتراض کیا وہ فلاح نہیں پائے گا۔۔۔

29:59) ذکر سے کیا مراد ہے؟۔۔۔صبر کرنا ذکر نہیں ہے؟سنت کی دعائیں پڑھنا سنت نہیں ہے؟تقویٰ سے رہنا سنت نہیں ہے؟۔۔۔

37:28) فرمایا کہ اپنا قرآن پاک صحیح کرنے سے ہم چھوٹے نہیں ہو جائیں گے۔۔۔

40:02) شعر وشاعری سے متعلق فرمایا کہ یہ قرآن وحدیث کی تشریحات ہی ہوتی ہیں۔۔۔

41:05) نفل پڑھنے سے کوئی منع نہیں کرتا نفل پڑھنے سے تو اللہ تعالیٰ کا قرب بڑھتا ہے ۔۔۔لیکن قرآن پاک سیکھنے کے بجائے نفل پڑھنا کہاں سے درست ہے نفل بھی تب ہی درست ہوں گے جب قرآن پاک صحیح ہو گا۔۔۔

45:39) حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک بوڑھے کو کہا کہ آپ اپنا قرآن پاک صحیح کر لو تو وہ بوڑھے کہنے لگے کہ حضرت میں تو بوڑھا طوطا ہوں کیا صحیح کروں گا پھر کچھ عرصے بعد وہی بوڑھا کہنے لگا کہ حضرت دُعا کریں میرا امتحان ہونے والا ہے پرچوں کی تیا ری کرنی ہے تو حضرت نے فرمایا کہ یا د ہے کہ کچھ عرصہ پہلے آپ ہی نے کہا تھا کہ میں تو بوڑھا طوطا ہو گیا ہوں اب قرآن پاک کیا صحیح کروں گا ۔۔۔

47:21) اشعار کے بارے میں فرمایا کہ یہ صرف شعر وشاعری نہیں یہ تو پوری نصیحت ہے۔۔۔۔

51:43) شعر وشاعری مقصود نہیں بلکہ مقصود اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک خاموش مجلس کا ذکر۔۔۔

53:55) حضرت مولا نا زکریا صاحب رحمہ اللہ کے ایک سفر کا ذکر جس میں حضرت خاموش تھے لیکن برف کی وجہ سے ٹرین کا پورا ڈبہ ٹھنڈا ہوگیا تھا اس پر اللہ والوں کی صحبت کی مثال۔۔۔

56:06) بیان اللہ ہی کراتے ہیں۔۔۔

57:54) کثرتِ ذکر سے کیا مراد ہے۔۔۔؟ایک واقعہ۔۔۔ایک خاتون کا واقعہ جو پاگل ہوگئی تھی۔۔۔

01:08:02) فرمایا کہ صرف باتوں سے اللہ نہیں ملتے ۔۔۔

01:13:23) ایک شخص کا ذکر جو اپنے امیر سے لڑ گیا تھا وجہ کیا ہے؟ تکبّر ۔۔۔۔فرمایا کہ کسی چیز کی فکر نہیں کرنی بس اپنی اصلاح کی فکر کرنی ہے۔۔۔

01:16:23) دوستو! اے مولویو! کسی اللہ والے پر فدا ہوجائو، دردِ دل حاصل کرلو تو خدا کی قسم! دردِدل کے ساتھ جب بیان کروگے تب زمانہ ایسے غور سے سنے گا کہ آپ تھک جائیں گے، زمانہ نہ تھکے گا۔ جب رَس گلہ ہوتا ہے تب مزہ آتا ہے، تم نے مدرسوں میں علم کا گولہ حاصل کیا ہے، اللہ والوں سے اللہ کی محبت کا رَس حاصل نہیں کیا تو خالی گولے کا نام رَس گولہ ہیں۔ رَس مثبت گولہ ...

01:19:17) بچوں کے شورکرنے پر کسی نے پرچی دی کہ بیان میں دھیان نہیں رہتا اس پر نصیحت۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries