جمعہ بیان  ۳۱     دسمبر۱ ۲۰۲ء   :کاش ہم   بچوں کے ساتھ  شفقت کا معاملہ کریں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

18:56) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

23:53) يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ . إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ۔۔۔۔ الغیبة أشد من الزنا۔۔۔آپﷺ کی اطاعت کرنا۔۔۔

26:47) سچا اللہ والا کون ہے۔۔۔؟جس کا ظاہر بھی سنت کے مطابق اور باطن بھی سنت کے مطابق ہو۔۔۔

29:17) فرمایا کہ ظاہر تو اچھا ہے لیکن باطن میں گھرمیں جا کر بیوی کوگالیاں دے رہا ہے ۔۔۔

30:32) بیویوں پر ظلم کرنا ۔۔۔آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ کریم شوہروں پر بیویاں غالب آجاتی ہیں ۔۔۔

31:59) غصہ کیوں آتا ہے؟تکبّر کی وجہ سے۔۔۔۔

33:00) آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں اس کو پسند کرتا ہوں کہ کریم رہوں اور مغلوب رہوں۔۔۔

33:31) غصہ حرام ہے پی لو تو ثواب ہے۔۔۔۔

34:07) جب فلمیں دیکھیں گے تو بیوی اچھی لگے گی۔۔۔؟

34:53) شیطان مردود ہوا ہے تکبّر کی وجہ سے۔۔۔۔

35:17) پانچ قسم کے نفس۔۔۔

36:08) ومن يطع الله والرسول فأولئك مع الذين أنعم الله عليهم من النبيين ۔۔۔صدیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبّر اور جاہ جاتا ہے۔۔۔

38:17) فرمایا کہ جب ہم شیخ کو بتائیں گے ہی نہیں توپھر اصلاح کیسے ہوگی؟۔۔۔

39:10) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ راستہ(یعنی اللہ والا بننے کا راستہ) بڑا ہی نازک ہے اس میں ایک موقع ایسا بھی آتا ہے کہ انسان مایوس ہو جاتا ہے۔۔۔

40:46) فرمایا کہ خالقِ شیر کی ماننا ہے۔۔۔۔سارا جہاں خلاف ہو پرواہ نہ چاہیے ۔۔۔۔

42:05) فرما یا کہ ان تصویروں کے بعد ہم کہاں تک پہنچے۔۔۔؟

43:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو وجہ سے لوگ اصلاح نہیں کراتےایک یہ کہ شیخ مجھے حقیر سمجھے گااور دوسرا یہ کہ شیخ میرا راز فاش کرے گا۔۔۔

45:29) فرمایا کہ چالیس چالیس سال ہو چکے ہیں میراث تقسیم نہیں کی اور بیانا ت بھی چل رہے ہیں کیوں؟ اس لیے کہ میراث تقسیم کرتے ہوئے دل پر آرے چلتے ہیں۔۔۔

46:52) چار قسم کے مجاہدے۔۔۔

49:46) صدّیقین کی تین تعریفیں(۱) جس کا قال اور حال ایک جیسا ہو(۲)جس کا ظاہر باطن سے متاثر نہ ہو

52:05) حضرت سالم رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ۔۔۔۔

55:07) حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم  کے والد صاحب رحمہ اللہ کا ذکر کہ اُن کو حضرت مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے خلافت اس وجہ سے دی کہ وہ گنڈیریاں بیچا کرتے تھے۔۔۔۔

56:12) حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ کو اللہ تعالیٰ نے کیسے جذب کیا ۔۔۔حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ کے استغنا ء کا ایک واقعہ۔۔۔۔

01:03:57) فرمایا کہ ہر دُعا قبول ہوتی ہے کبھی دُعا کی وجہ سے مصیبتیں ٹل جاتی ہیں ۔۔۔اللہ معاف کرے آج تھوڑی سی پریشانی آئی اور عاملوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔

01:05:57) تقویٰ کی وجہ سے رزّق غیب سے ملے گا ۔۔۔

01:07:05) بچوں پر ظلم کرنے اور ان پر سختیاں کرنے سے متعلق احادیث مبارکہ۔۔۔حضرت یوسف بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپﷺ نے میر ا نام رکھا اور مجھے گود میں لیا۔۔۔

01:10:34) جس شادی میں ابتدا ہی میں گناہ ہو تو اُس کا اختتام کیا ہوگا۔۔۔؟

01:11:44) آپﷺ بچوں سے مزاح بھی فرماتے تھے۔۔۔۔جو بیٹیوں کو منحوس سمجھے اُس کا کیا بنے گا۔۔

01:13:14) بیٹیاں تو جنت کی فیکٹریاں ہیں۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب بیٹی پیدا ہو تو اس پر ڈبل خوشی کا اظہار کرنا چاہیے۔۔۔

01:14:27) حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپﷺ ہم سے مل جل کر رہتے تھے اور میرے بھائی سے مزاح بھی کرتے تھے کہ يا ابا عمير ما فعل النغير۔۔۔

01:15:59) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے عشق ِرسول ﷺ کی کیفیت۔۔ غزوہ طائف سے واپسی میں آپeنے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دینے کا حکم فرمایا، وہ اذان دینے لگے،ایک سولہ سال کا لڑکا جس کا نام ابو محذورہ تھا،اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان کی نقل اتارنے لگا،اس لڑکے کی آواز بہت اچھی تھی۔آپ ﷺنے سنا تو اسے بلوایا،ابو محذورہ کو آپ کے سامنے کھڑا کر دیا گیا،انہیں اندیشہ ہوا کہ اس حرکت پر قتل کیا جائوں گا۔آپ ﷺنےفرمایا کیسے اذان دے رہے تھے، ذرا سنائو!انہوں نے اذان دینی شروع کی،اللہ اکبر تو بلند آواز سے چار بار کہہ دیا کیونکہ اللہ کی بڑائی کے تو کفار بھی قائل تھے لیکن اذان میں شہادتین کے کلمات کو آہستہ آواز سے کہا کہ کہیں میرے قبیلے والے نہ سن لیں۔آپ ﷺنے نہایت شفقت سے ان کے سر اور سینہ پر ہاتھ پھیرااور فرمایا بلند آواز سے کہو۔آپ ﷺکا دست ِمبارک پھیرنا تھا کہ ایمان کی دولت سے مالا مال ہو گئے اور بلند آواز سے یہ کلمات پھر دہرائے۔صحابہ کا عشق دیکھئے کہ رسول اللہ ﷺنے جو سر پر ایک بار ہاتھ رکھ دیا تو انہوں نے عمر بھر سر کے بال نہیں منڈوائےکہ یہ وہ بال ہیں جن پر میرے محبوب ﷺکاہاتھ پھر گیا،یہ تھی ان حضرات کی محبت کہ جن بالوں پر آپ ﷺکا ایک بار ہاتھ مبارک پھر گیا عمر بھر اُن بالوں کی حفاظت کی۔

01:17:21) بیٹیاں تو وی آئی پی ہیں ۔۔۔

01:18:35) جو آسمان پر تھوک پھینکتا ہے اُسی کے منہ پر گرتا ہے یہ جو آپ ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں ان کا انجام تو پھر عبرتناک ہی ہوتا ہے۔۔۔

01:22:37) حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں حضور نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ ﷺ (گھٹنوں او دونوں ہاتھوں کے بل) چل رہے تھے اور آپ ﷺ کی پشت مبارک پر حسنین کریمین رضی اللہ عنہم اجمعین سوار تھے اور آپ ﷺ فرما رہے تھے تمہارا اونٹ کیا خوب ہے اور تم دونوں کیا خوب سوار ہو۔اہل بیت پر ہمارے لوگوں نے جانیں دی ہیں۔۔ آپ ﷺ نے فرمایا حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں۔۔۔فرمایا حسن اور حسین تمام جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔۔

01:25:50) نیو ائیر منانا کتنا بڑا گناہ ہے اور اس موقع پر فائرنگ کرنا اس سے کتنی بدعائیں ملتی ہیں...نیو ائیر منانا اور دیکھنا شرابیں چل رہی ہیں گانے چل رہے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں۔۔

01:26:49) ایک بیکری والے کا واقعہ جس نے سب اپنے اسٹاف کو کہہ دیا کہ آج کے بعد ہمارے ہاں سے نیو ائیر اور کرسمس کے کیک نہیں بنیں گی۔۔پھر کیا ہو یہ میڈیا جو بہت زیادہ ہمدرد بنتا ہے کھڑا ہوگیا اور اِن کو اتنا تنگ کیا جب مجھے بتایا تو میں نے کہا مت ڈرو ان سے یہ اگر اتنا ہمدرد ہوتا تو ایسا نہ کرتا زنا نہ سکھاتا بیٹیوں کا بھاگنا نہ سکھاتا ڈرو مت اس میڈیا کو بولنے دو آپ مت ڈرو رزق دینے والا اللہ تعالی ہے۔۔

01:28:57) ہم اُن کی نقل کرتے ہیں جنہوں نے آپ ﷺ کو کتنا ستایا۔۔یہ آتش بازی اور فائرنگ کرنا چھوٹا معاملہ نہیں۔۔

01:29:44) خوش ہوجاو فائرنگ کرکے ..مرنے کے بعد پتا چلےگا جو کریں گے اُس کا حساب دینا ہوگا۔۔۔

01:30:44) حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کا واقعہ۔۔۔ایک بچے کی آپ ﷺ سے محبت کا واقعہ ضرور سنیں۔۔ روایت ہے کہ طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو نبی ﷺ ان کی عیادت کے لئے تشریف لائے، پس آپ ﷺ نے فرمایا میں طلحہ رضی اللہ عنہ پر موت کے آثار دیکھ رہا ہوں جب فوت ہو جائیں تو مجھے اِن کے متعلق مطلع کرنا اور (تجہیز و تکفین) جلدی کرنا کیونکہ کسی مسلمان میت کو اس کے اہل خانہ کے سامنے دیر تک رکھنا درست نہیں۔

01:35:25) آخر میں درد بھری نصیحت کہ بچوں کو بیٹیوں کو دین سکھائیں۔۔۔اور دعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries