مجلس  یکم جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء :ہمارے دو دشمن ہیں ایک نفس اور دوسرا شیطان !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:35) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:36) فیضانِ محبت سے مفتی انوار صاحب نے شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھے۔۔۔ تجھے مشکل ہے کیا غم کو میرے زیر و زبر کرنا تجھے مشکل ہے کیا غم کو میرے زیر و زبر کرنا ہماری شامِ غم کو فضل سے رشکِ سحر کرنا تری قدرت کا یہ ادنیٰ کرشمہ ہوگا اے مالک کہ ہم سے دُور اُفتادوں کو پھر نزدیک تر کرنا

05:50) ترے دستِ کرم کی کیمیا تاثیر کیا کہیے کسی ذرّے کو تیرا دم میں خورشید و قمر کرنا

06:56) جو تیری راہ میں روباہ خصلت سے ہیں پسماندہ تجھے مشکل نہیں ایسوں کو رشکِ شیرنر کرنا رُوباہ خصلت: لومڑیانہ عادت۔۔۔

08:05) یہی ہے راستہ اپنے گناہوں کی تلافی کا تری سرکار میں بندوں کا ہر دم چشم تر کرنا تجھے مشکل نہیں مسکیں کو سلطانِ جہاں کر دے کرم سے اپنے اخترؔ کو ترا شمس و قمر کرنا

12:46) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

14:21) ہمارے دو دشمن ہیں ایک قریب کا اور ای دور کا۔۔۔

15:18) مایوسی ہمارے دین میں نہیں۔۔۔

15:43) سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: {وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمَتَحَابِّیْنَ فِیَّ} ان لوگوں کو محبت دینا مجھ پر احساناً واجب ہوجاتا ہے جو ایک دوسرے سے میری وجہ سے محبت رکھتے ہیں۔ دیکھو! کتنا اطمینان دلایا کہ مجھ پر واجب ہوجاتا ہے کہ میں اس کو اپنی محبت عطا کردوں۔

16:11) دین کے پانچ شعبے ہیں پھر اس پانچ شعبے میں کئی شاخیں ہیں۔۔

17:36) اعمال کی قبولیت ہوگی تزکیہ سے۔۔

17:50) اے کعبہ تیری عظمت سر آنکھوں پر لیکن مومن کی آبرو تجھ سے بڑھ کر ہے۔۔۔

22:14) جب مقصود اور منزل کا پتا چل جائے تو اب صرف چلنا ہی ہے۔۔

23:50) کھولیں وہ یا نہ کھولیں دَر اس پہ ہو کیوں تری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجرے میں پھڑ پھڑائے جا۔۔۔

25:29) کتنی بھی کوئی تعریف کرلے تو سب اللہ کا کرم ہے کہ سب اللہ تعالی نے عطاء کی۔۔۔

26:47) آج استادوں کی غیبت کرنا اُن کو ستانا اور شکایت کرنا۔۔۔

28:08) استادوں کی دعائیں لینا سیکھیں۔۔۔

28:31) اگر علماء ربانین کی فہرست میں آنا چاہتے ہیں تو ادب جتنا ہوسکے تو کریں۔۔۔

29:04) ادب پر حضرت شیخ الحدیث صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ جب ان کے استاد حضرت مولانا خلیل سہانپوری رحمہ اللہ دو طالبعلموں کو باندھ دیا۔۔۔

29:55) نہ ہر سینہ را راز دانی دہند نہ ہر دیدہ را دیدہ بانی دہند نہ ہر گوہرے دُرَّۃ التاج شد نہ ہر مرسلے اہل معراج شد برائے سر انجام کار ثواب یکے از ہزاراں شود انتخاب نہ ہر سینے میںخدا کی محبت کا درد ہوتا ہے، نہ ہر آنکھ کو رہنمائی کی صلاحیت عطا ہوتی ہے نہ ہر موتی تاجِ شاہی میں لگتا ہے، نہ ہر نبی کو معراج عطا ہوتی ہے، کارِسرکار کے لیے یعنی دین کی عظیم الشان خدمات کے لیے ہزاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب ہوتا ہے۔ اور خدا اپنے دین کے لیے کسے قبول کرتا ہے، خدا اپنی محبت کا غم کسے دیتا ہے ؟

31:56) پہلے مٹنا ہے پھر پھلنا اور پھولنا ہوتا ہے۔۔اصل مٹنے کا ہی مسئلہ ہے۔۔۔

32:40) حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کا عجیب درد بھرا واقعہ۔۔۔

33:45) ایک سوال کہ جیسے ہم خانہ کعبہ میں ہیں جیسے ہم تبلیغ میں ہیں جیسے ہم خانقاہ میں ہیں جیسے ہم مسجد میں ہیں تو گھر میں ہمارے اخلاق کیسے ہیں۔۔۔

34:42) شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم سمارٹ فون کو بیچ دو ہماری ایک غلطی ہمیں دوزخ میں لیجانے کے لیے کافی ہے۔۔۔

35:47) مشتبہ چیزوں سے بھی بچنا ہے۔۔۔

36:05) جب تک حقائق سے وابسطہ نہیں ہونگے تو حق سے محروم رہے گیں۔۔۔

36:50) دو کام سیکھ لیں ایک مٹنا سیکھ لیں اور خود رائی کو چھوڑ دیں۔۔۔

37:09) خود اپنی رائے پہ چلنے کو پیروی نہیں کہتے ۔۔

37:24) ہمارے دو دشمن ہیں ایک نفس اور دوسرا شیطان....شیطان دور کا دشمن ہے اور نفس قریب کا دشمن ہے۔۔۔

40:01) گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اسے سالکین کرام! تم جو اللہ کو ڈھونڈ رہے ہو اور اولیاء اللہ سے مُرید ہورہے ہو اللہ کی تلاش میں ہو اگر تم نے ننانوے گناہ چھوڑدئیے لیکن صرف ایک گناہ سے توبہ نہ کی کہ اگر یہ گناہ بھی چھوڑ دیا تو زندگی بے مزہ ہوجائے گی

40:49) نفس اور شیطان کا فرق کیا ہے؟

42:51) سوال ہوگا زندگی کیوں دی۔۔۔ خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن عارضی دل بھر کی خاطر راہِ پیغمبر ﷺ کو نہ چھوڑ۔۔۔ ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا راستہ مت چھوڑو ۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔

سڑی ہوئی لاشیں ہونے والی ہیں ، چند دن کی لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی۔ تھوڑی سی لذت کے لیے اپنی عزت دونوں جہاں میں برباد مت کرو۔ یہ ذلت دُنیا کی ہے آخرت میں کیا ذلت ہوگی۔ اس کو سوچئے۔ کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو۔۔۔

53:31) عشق مجازی عذابِ الہی ہے۔۔۔بدنظری کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔۔۔

54:34) وَمَآ اُبَرِّئُ نَفْسِىْ ۚ اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَةٌ بِالسُّوٓءِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّىْ۔۔۔حضرت یوسف علیہ السلام نے فرما یا کہ میں اپنے نفس کو پاک اور بری نہیں سمجھتا ۔۔۔

56:21) نظر کی حفاطت پر حلاوتِ ایمانی ملتی ہے۔۔۔

56:53) ایک بدنظری سے کیا ہوتا ہے۔۔۔؟برسیسا کا کیا ہوا۔۔۔؟

58:32) دین کا علم حاصل کرکہ ایم اے کی ڈگر ی لینا۔۔۔

01:01:56) دُنیا کی محبت سے متعلق ایک لطیفہ اور اُس سے حاصل ہونے والا سبق۔۔۔

01:04:22) دین کا علم حاصل کرکے ڈگریوں کے پیچھے لگنا ۔۔۔جب ہم ایسے ہیں تو کیا ہم اپنی اولاد کو دین پر لگائیں گے۔۔۔؟۔۔۔۔دولت منع نہیں لیکن دین کو چھوڑ کر صرف اسی کے پیچھے لگنا یہ کون سی عقل کی بات ہے۔۔۔

01:06:43) برصیصا کا واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries