اتوار مجلس  ۲  جنوری ۲ ۲۰۲ء  :غصہ ، تکبر اور اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

19:52) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

23:53) ٹخنا چھپانا حرام ہے۔۔حضرت والارحمہ اللہ روزانہ اس پر بیان کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں اپنے لیے یہ بیان کرتا ہوں۔۔۔مدینہ شریف کا واقعہ۔۔۔

26:50) حضرت شیخ دامت برکاتہم کی آپ بیتی ۔۔۔کس طرح حضرت والا رحمہ اللہ کے ساتھ جُڑا اور اس سے پہلے کیا حالت تھی۔۔۔فرمایا کہ ہر کوئی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔۔

30:03) دین کے جتنے شعبے ہیں وہ قبول ہوتے ہیں اخلاص سے۔۔۔حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دین کے جس شعبے میں کام کرو لیکن اخلاص اللہ والوں کی صحبت سے ملے گا۔۔۔

32:10) جس پر غصہ آئے تو اس کا اظہار کس طرح کیا جائے اور کس موقع پر غصہ کیا جائے اور غصے پر کنٹرول کیسے کیا جائے۔۔۔غصہ چالاک ہے اپنے سے کمزور پر ہی آتا ہے۔۔۔ایک لطیفہ۔۔۔جو جتنا غصہ پئیے گا اتنا نور ملے گا۔۔۔

36:47) جس منہ سے کلمہ شریف پڑھ رہے ہیں اُسی سے گالیاں دے رہے ہیں ۔۔۔زبان کے بیس گناہ ہیں۔۔۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم مجھےدو چیزوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں ایک دو زانوں کے بیچ میں شرم گا ہ اور دوسری دو جبڑوں کے بیچ میں زبان۔۔۔!

39:09) طلاق ہمیشہ غصے میں ہی دی جاتی ہے کبھی کسی نے منہ میں گلاب جامن رکھ کر بھی طلاق دی ہے۔۔۔؟

40:54) تقسیمِ میراث کا ایک واقعہ جس میں ڈیڑھ سال کے اُوپر فتویٰ حل ہوا ۔۔۔

43:26) غصہ چالاک ہے ،غصہ کبھی ختم نہیں ہوتا دب جاتا ہے احتیاط نہ کرو تو دوبارہ اُبھر آتا ہے۔۔۔غصے پر ایک لطیفہ۔۔۔جب بیوی پر غصہ آئے توا س وقت تھوڑا سوچیں کہ میں بیوی ہوں اور وہ شوہر ہے تو پھر کیا ہوگا۔۔۔

46:22) بیوی کی خطامعاف کرنے پر ایک شخص کو انعام۔۔۔۔

50:29) فرمایا کہ غصہ کرنا ہے تو شیطا ن پر کرو۔۔۔

51:26) بدگمانی حرام ہے اسی ہی کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔۔۔

53:41) فیس بک یوٹیوب کی تباکاریاں۔۔۔شادی کے دن دُلہن غائب ۔۔۔۔

58:04) حافظہ،عالمہ ،اللہ والا بننے کے لیے یکسوئی چاہیے اور یہ یکسوئی موبائل کی وجہ سے کہاں مل سکتی ہے۔۔۔ویڈیو گیم میں کہاں مل سکتی ہے۔۔۔؟

59:50) حرام عشق کی وجہ سے پوری پوری رات جاگ رہے ہیں یہ بھی تو سوچو کیا ہم اتنا کسی رات اللہ کے لیے بھی جاگے۔۔۔؟

01:01:52) غصے سے متعلق تین احادیث مبارکہ:جس شخص نے غصے کو ضبط کر لیا اور وہ غصہ نافذ کرسکتا تھا اور نافذ نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے قلب کو سکون سے بھر دے گا ۔۔۔

01:02:48) جس شخص نے غصے کو ضبط کر لیا اور وہ غصہ نافذ کرسکتا تھا اور نافذ نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کو اختیار دیں گے کہ جس حور سے چاہیے نکاح کر لے۔۔۔

01:03:15) قیامت کے دن اللہ تعالی ٰ اعلان فرمائیں گے کہ وہ شخص کھڑا ہو جائے جس پر میرا حق ہو کوئی کھڑا نہیں ہو گا سوائے اُ س کے جس نے کسی کی خطا معاف کی ہو۔۔۔

01:03:55) ساتویں حدیث کے روای ایک صحابی حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’کُنْتُ اَضْرِبُ غُلَامًالِّیْ‘‘ میں اپنے ایک مملوک غلام کی پٹائی کررہا تھا۔ فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِیْ صَوْتًا میں نے اپنی پیٹھ کے پیچھے سے ایک آواز سنی۔ وہ کیا آواز تھی؟ ’’اِعْلَمْ اَبَا مَسْعُوْدٍ لَلّٰہُ اِقْدَرُ عَلَیْکَ مِنْکَ عَلَیْہِ۔‘‘ (مسلم: ص ۵۱، ج ۲) یہ کلام نبوت کی بلاغت ہے کہ چند ضمیروں میں دو سطر کا مضمون بیان فرمادیا۔ اگر ہم اُردو میں اس کا ترجمہ کریں تو ڈیڑھ دو سطر ہوجائے گی۔ فرمایا کہ اے ابا مسعود! اللہ تعالیٰ کو تجھ پر زیادہ قدرت ہے۔ اس قدرت سے جو تجھ کو اس غلام پر حاصل ہے جس کو تو پیٹ رہا ہے۔ فرماتے ہیں: ’’فَالْتَفَتُّ‘‘ میں نے متوجہ ہوکر دیکھا کہ کہاں سے یہ آواز آئی۔ فَاِذَا ہُوَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وہ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے، یہ آپ کی آواز تھی ؎ جی اُٹھے مُردے تری آواز سے یہ آوازِ نبوت تھی جس سے صحابہ رضی اللہ عنہ کے دل زندہ ہوتے تھے۔

01:07:08) پہلی نظر کون سی معاف ہے؟۔۔۔۔اچانک نظر معاف تو ہے لیکن ضرّر سے خالی نہیں۔۔۔۔!

01:08:59) ایک نظر سے کیا ہوتا ہے۔۔۔؟حضرت عبد اللہ اندلسی رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔!آج ہم اکڑے نہیں کہ ایک نظر سے کیا ہوتا ہے۔۔۔

01:19:37) ان واقعات سے کیا نصیحتیں ملیں کہ ہم اکڑے مت۔۔بدنظری کو معمولی گناہ مت سمجھیں۔۔۔ دیکھئے ایک بہت بڑے بزرگ علاّمہ اُندلسی اذان دے رہے تھے، بائیں طرف جب حی علی الفلاح کہا تو ایک عیسائی لڑکی پر نظر پڑگئی۔ بس اذان چھوڑ کر اس کے پاس پہنچ گئے اور کہاکہ میں تجھ پر عاشق ہوگیا ہوں، مجھ سے شادی کرلے۔ اس نے کہا کہ پہلے عیسائی ہوجائو، بس عیسائی ہوگئے، ایمان ختم ہوگیا۔ آٹھ سال تک عیسائی رہے اور سور چراتے رہے، بہت لمبا قصہ ہے پھر ان کے مرید اﷲ سے رورو کر شیخ کو مانگتے رہے کہ اے اﷲ!شیخ کو دوبارہ ایمان نصیب فرما۔ مریدوں کی دعائوں سے اﷲ کا فضل ہوگیا اور دوبارہ ایمان عطا ہوا۔ لہٰذا نظر کو معمولی گناہ نہ سمجھو، ایمان تک ختم ہوجاتا ہے۔ اس لیے بس اپنے مولیٰ سے دل لگائو۔ لاکھ حسن پرستی اور عشق بازی کا مادّہ دل میں ہو لیکن ان مرنے والوں سے دل نہ لگائو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries