مجلس  ۳  جنوری ۲ ۲۰۲ء  فجر :زیادہ دوستیاں مت لگائیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:07) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے مایوسی سے متعلق ملفوظات ۔۔۔جیسا موت کے وقت انسان بے حس ہوجاتا ہے۔۔۔ مسلمانوں کا عذاب کفّار کی طرح نہیں ہے۔۔۔

04:09) فرمایا کہ حدیث شریف ہیکہ جب مسلمان پل صراط سے گزریں گے تو جہنم کہے گی کہ اے مسلمان جلدی سے پار ہو جا تیرے نور نے تو مجھے بجھا دیا۔۔۔

06:00) حضرت مجدد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اللہ کی محبت کی پڑیا حاصل کرلو۔۔۔

06:45) فرمایا کہ مولیٰ کے عشق کا پیڑول ڈال لو خود بھی اُڑو اور لوگوں کو بھی اُڑاو۔۔۔

08:05) مولانا احمد علی سہالنپوری رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ اپنے خادم سے مزاح کے طور پر پوچھا کہ بتاؤ جو خدا یہاں ہے وہ وہاں بھی ہو گا ؟سب نے کہا جی ہاں تو فرمایا کہ پھر تو کوئی پریشانی نہیں جس طرح وہ یہاں مہربان ہے وہاں بھی مہربان ہوگا بلکہ وہاں اس سے بھی زیاد ہ مہربان ہوگا۔۔۔

10:15) حضرت مولا نا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمہ کی کتاب جزاء الاعما ل پڑھو۔۔۔۔بزرگوں کی صحبت اگر کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ بھی ہو جائے تو بڑی نعمت ہے۔۔۔

13:12) حضرت شیخ نے فرمایا کہ دوستیاں کم کرنی چاہیے ۔۔۔

14:15) فرمایا کہ جتنا ہم ذکر کرتے ہیں اس کے ساتھ گھر والوں پر بھی محنت کریں ۔۔۔

15:47) ایسا کام کریں کہ جو اللہ کو پسند ہو مسجد بنائیں ،مدرسہ بنائیں۔۔۔قسمت ہے کہ میرا ایک روپیہ مدرسے میں لگ جائے۔۔۔

18:04) ایک دعوت کا ذکر جو برسی کی تھی سات ہزار افراد اس میں شریک تھے تقریباً ۳۲ لاکھ روپے خرچ ہوئےاس پر فرمایا کہ اگر یہی رقم دیہاتوں میں مسجدیں بنوانے پر لگ جاتے تو کیا ہوتا۔۔۔؟کتنی مسجدیں بن جاتی۔۔۔؟

21:46) فرمایا کہ پہلے مفتیانِ کرام نے مسجدوں میں ٹائلیں وغیرہ لگانے سے منع فرمایا تھا لیکن بعد میں سب نے یہ فیصلہ کیا کہ مسجدیں خوبصورت بنوانی چاہیے کیونکہ گھر اس قدر خوبصورت بنائےجارہے ہیں تو اللہ کے گھر کتنے خوبصورت ہونے چاہیے۔۔۔

24:48) برسی کی دعوت کا ذکر ۔۔۔فرمایا کہ دل دُکھتا ہے۔۔۔سندھ کے کسی ایک مدرسے کا ذکر جس کی اینٹیں بالکل ختم ہو گئی تھی اور وہ مدرسہ باغوں کے بیچ میں ہے اور اُن باغوں کےمالک دُنیاوی اعتبار سے بڑے لوگ ہیں لیکن اس مدرسے کی فکر نہیں ۔۔۔

28:07) فرمایا کہ مسجد بنانا حکومت کاکا م ہے لیکن آج وہ مسجد کو شہید کر رہے ہیں۔۔۔یہ سب ہمارے گناہوں کی بدولت ہے۔۔۔!

30:47) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض شیخ اتنے سادے ہوتے ہیں کہ جہاں دعوت ہو مریدوں کو لے جاتے ہیں اور پوچھتے بھی نہیں کہ کتنے لوگوں کو لے جانا ہے۔۔۔جس کو دعوت نہ ہو اور وہ دعوت میں شریک ہوجائے تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ اُس کو کان سے پکڑ کر دعوت سے باہر کردیتے تھے۔۔۔!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries