مجلس  ۴   جنوری ۲ ۲۰۲ء  عصر  :شیخ کامل کون   ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:46) بڑے حضرت والا رحمہ اللہ جب والدہ کے انتقال پر تشریف لائے تو صبر کا فرمایا اور فرمایا کہ شکر ادا کریں کہ آپ کی والدہ کو اللہ تعالی نے پندرہ برس پہلے نہیں اٹھالیا۔۔

03:56) محسنِ اول حضرت مفتی سبحان محمود صاحب رحمہ اللہ کا ذکر۔۔

04:58) والدہ کی تدفین کا طریقہ بھی حضرت والا رحمہ اللہ نے سکھایا کہ کس طرح پردے کا خیال رکھنا ہے۔۔

07:02) آج ایک بزرگ جو ہمارے پڑوسی بھی تھے منیر اعظم کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا پہلی صف میں ہر نماز پڑھتے تھے جمعے میں پہلے آتے تھے آج فجر نماز پڑھی پھر سو گئے صبح گیارہ بجے اٹھنا تھا بیمار ہوگئے تھےکچھ ماہ پہلے فالج کا اٹیک ہوا تھا تو آج گیارہ بجے اٹھے مسواک کی وضو کیا اور کلمہ پڑھتے ہوئے اللہ کے پاس چلے گئے۔۔۔۔جانا تو سب نے ہے لیکن ایک کس طرح جارہا ہے اور دوسرا کس طرح۔۔۔

10:51) گناہوں کی چھتری تو ہٹائیں پھر دیکھیں اللہ کی رحمت کیسے آتی ہے۔۔۔

12:01) بارش کا بھی موسم ہوتا ہے لیکن اللہ کی رحمت کا کوئی موسم نہیں ہوتا۔۔۔

12:32) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظ شیخ کامل کی پہچان۔۔۔دنیا کی محبت کم ہوتی جائے اور آخرت کی محبت بڑھتی جائے۔۔

15:16) دین و دنیا میں ایک قدم بھی اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم سے پیچھے مت ہٹو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries