مجلس  ۵    جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء  :اصلی پیر کی پہچان !  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:15) مظاہر حق جدید سے آپﷺ کےاخلاق مبارک سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

04:16) جناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت مولانا تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار مت کرے کوئی تحقیر میر کی۔۔۔پڑھ کرسنائے۔۔۔۔

09:41) دورانِ اشعار لفظ پیر کا ذکر آیا اس پر حضرت والا دامت برکاتہم نے فرمایا کہ پیر سے مراد کون ہے ؟پیر سے مراد وہ ہے جو عمل والا ہو پیر سے مراد وہ نہیں کہ جو ملتان کی مٹھائی لے آئے۔۔۔آج پیر اُس کو کہتے ہیں جو قوالیوں میں بیٹھا ہو۔۔۔آپﷺ جیسا نہ کوئی تھا ،نہ کوئی ہے اور نہ کوئی ہوگا۔۔۔آپﷺ کے اخلاق مبارک کیسے تھے۔۔۔؟

13:35) آج ہم گالیاں دیتے ہیں تو ہم آپﷺ کے عاشق کیسے ہوگئے؟

14:15) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ مت دیکھو کے فلانے نے شُف کیا اور مٹھائی آگئی یہ دیکھو کہ سنت کی کتنی اتباع ہے۔۔۔!

16:09) ہر کوئی اللہ کا ولی بن سکتا ہے چاہے مزدور ہی کیوں نہ ہو۔۔۔!

16:25) پیر وہ ہے جو شریعت وسنت سے ذرہ برابر بھی نہ ہلے۔۔۔!

17:25) آپﷺ کا سچا عاشق وہ ہے جو جان دے دے لیکن شریعت وسنت سے نہ ہٹے۔۔۔۔!

18:45) جو آپﷺ کا دل دُکھائے گا اُس کو کیسے چین وسکون آئے گا۔۔۔؟

19:36) ایک مرتبہ درود سلام پڑھنے کا کتنا ثواب ہے ایک فرشتہ فوراً سلا م پہنچا دیتا ہے۔۔۔!

20:47) ہر بات میں آپﷺ کی نقل کرنی ہے۔۔۔جو اس دور میں سنت پر عمل کرے گا سو شہیدوں کا ثواب پائے گا۔۔۔

21:50) جو سلام میں پہل کرے گا تکبّر سے بری ہوگا۔۔۔!

22:31) ساری دُنیا کے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ سکون پائیں چین پائیں اطمینان پائیں تو اس کا طریقہ کیا ہے۔۔۔؟آپﷺ کی سنتوں کو زندہ کریں۔۔۔ہر ہر سنت کا معلوم کرکہ اس پر عمل کرنا چاہیے۔۔۔!

24:08) ایک عبادت ہے جس پر دو لڈو ملتے ہیں اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ اس میں اللہ تعالیٰ کا بھی ذکر ہے اور آپﷺ کا بھی۔۔۔!

24:50) گانا زنا کا منتر ہے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذا ہے اُن سے کہو کہ نیک روح کی غذا تو ذکر ،تلاوت ،نماز ہے اور جو روح دوزخ کی طر ف جانے والی ہو اُس کی غذا موسیقی ہوگی۔۔۔

28:03) مصطفیٰ بھائی نے دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔

29:48) غیروں کی نقل کیوں کریں ۔۔۔؟ان یہودیوں نے کتنا ظلم کیا آج اُن کی نقل کر رہے ہیں۔۔۔

30:30) اس موبائل فون کی وجہ سے کتنی تباہی آئی ہے۔۔۔کسی مدرسے کے بڑے حضرات آئے تھے اور کتنے پریشان تھے۔۔۔!

31:17) مصطفیٰ بھائی نے دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔

36:17) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين۔۔۔۔

37:19) فرمایا کہ بچوں پر شروع ہی سے محنت کریں۔۔۔

38:54) ہزار کرامات سے بڑھ کر دین پر استقامت سے رہنا ہے۔۔۔

40:31) اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ۔۔۔اللہ تعالیٰ سے جذب مانگنا چاہیے۔۔۔

42:15) آج ہم گالی کا بدلہ گالی سے دیتے ہیں جبکہ آپ ﷺ پر کتنا ظلم کیا لیکن پھر بھی معاف کردیا۔۔۔آج بھائی بھائی سے لڑا ہوا ہے ایک واقعہ۔۔۔

45:31) جو اپنا حق ہوتے ہوئی چھوڑے گا جنت کے وسط میں محل پائے گا۔۔۔۔

46:14) آپﷺ کی محبت کا حق کیا ہے۔۔۔؟صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین آپﷺ پر جان فدا کرتے تھے۔۔۔۔مدینہ شریف کا پہلے نام یثرب تھا لیکن آپﷺ کے آتے ہی مدینہ شریف ہوگیا۔۔۔

49:16) آپﷺ نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کا گورنر بنا کر بھیجا جب آپﷺ بھیج رہے تھے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے معاذ جب آپ دوبارہ آؤگے تو مجھے نہیں پاؤ گے اس پر حضرت معاذ رضی اللہ عنہ رونے لگے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے معاذ روتے کیوں ہوایک بات سن لو کہ جو مجھ سے دور ہے اور میری سنتوں پر عمل کرتا ہے تو وہ مجھ سے قریب ہے۔۔۔

52:51) صحابہ نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم سے پوچھا کہ جنت میں جب اﷲ پاک کو دیکھیں گے تو لوگوں میں لڑائی ہوجائے گی، اتنا بڑا مجمع ہوگا، بڑی دھکا بازی ہوگی، مارپٹائی ہوگی کہ پہلے ہم دیکھیں گے، پہلے ہم دیکھیں گے تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی لڑائی نہیں ہوگی جب تم چاند کو دیکھتے ہو تو کیا لڑائی کرتے ہو۔

55:26) حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔

59:10) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔

01:01:08) ذکر۔۔۔

01:09:38) حافظ ِقرآن قیامت کے دن ایسے دس لوگوں کو جنت میں لے جائے گا جن کے اُوپر دوزخ واجب ہوچکی ہوگی۔۔۔

01:11:33) پرچیاں۔۔۔

01:15:58) دُعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries