مجلس  ۷    جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء :اسمارٹ فون کی وجہ سے ہماری زندگی تباہ ہو رہی ہے !  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:36) حسبِ معمول مظاہر حق جدید سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:38) مولانا کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

اختر ہمیں تو چاہیے وہ رند بادہ نوش جس کو ہو فکر جام نہ ہو فکر نائو نوش ہو جس کی موت و زندگی بس اس کے نام پر دونوں جہاں کو کھیل گیا اس کے نام پر جو روح چین پاتی نہ ہو اس کے غیر سے وحشت سے بھاگی پھرتی ہو ہر ایک دیر سے سینے میں ہو جو درد کا نشتر لیے ہوئے صحراو چمن دونوں کو مضطر کیے ہوئے اﷲ کہے درد سے وہ اس طرح اخترؔ ارض و سما کی یہ فضا ہو جائے منور یا رب تیرے عشاق سے ہو میری ملاقات قائم ہیں جن کے واسطے یہ ارض و سماوات جیتے ہیں جو تیرے لیے مرتے ہیں ہم وہیں جس دل میں تو نہیں وہاں جائیں گے ہم نہیں مل جائے جب وہ درد شناسائے محبت پھر شوق سے کر دوں فدا گلہائے محبت پوچھوں گا میں اس سوختہ جاں سے یہ با ادب ہم تشنہ لبوں کو بھی پلائے گا جام کب کچھ راز بتا مجھ کو بھی اے چاک گریبان اے دامن تر اشک رواں زلف پریشان کس کے لیے دریا تیری آنکھوں سے رواں ہے کس کے لیے پیری میں بھی تو رشک جواں ہے ہے کس نگہ پاک کا تیرے جگر میں تیر اک خلق ہوئی جاتی ہے جس درد کی اسیر تیرے چمن کو کیسے اجاڑے گی یہ خزاں جو خود ہی تیرے فیض سے ہے رشک گلستاں میں کچھ بھی نہیں دوستو یہ سب میرے اشعار فیض شہ عبدالغنی فیض شہ ابرار میں داستان زخم جگر کس کو سنائوں اخترؔ میں اپنا زخم جگر کس کو دکھائوں پا جاتا ہوں جب آشنائے درد جگر کو کرتا ہوں فاش رابطۂ شمس و قمر کو

13:04) فرمایاکہ اللہ والوں کی جو باتیں ہوتی ہیں اُن کو ذہن میں بیٹھا لینا چاہیے حضرت والا سے ہی سنا کہ سو برس کا کافر بھی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔۔

15:22) جب دولت کے ساتھ نبوت مل سکتی ہے تو پھر دولت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ولایت کیوں نہیں مل سکتی ۔۔۔

17:30) فرمایا کہ میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو جگ میں شراب پیتے تھے لیکن پھر کیسے بدلے۔۔۔کعبے میں پیدا کرے زندیق کو لاوے بت خانے سے وہ صدیق کو زادئہ آذر خلیل اللہ ہو اور کنعاں نوح کا گمراہ ہو اہلیہ لوطِ نبی ہو کافرہ زوجۂ فرعون ہووے طاہرہ

20:26) شراب کا نشہ جوئے کا نشہ چھوڑنا آسان ہے لیکن موبائل کا نشہ چھوڑنا مشکل ہے

22:40) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کتنے زیادہ بھی گناہ ہوجائیں تب بھی یہ نہ سمجھو کہ ہم مردود ہو گئے ہیں بلکہ پھر بھی اللہ تعالیٰ ہی کو لپٹو۔۔۔

26:40) کسی خاتون کے خط کا ذکر کہ جس نے معافی مانگی جس کی وجہ سے ابھی تک دل خوش ہے ۔۔۔

32:05) سمارٹ فون،تصویر وں ،ویڈیو گیم وغیرہ سے کتنی تباہی آئی ہوئی ہے۔۔۔موبائل ہے چھوٹا سا لیکن دوزخ میں لے جانے والا ہے۔۔۔

34:50) فرمایا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو ان چیزوں میں لگایا ہوا ہے یہی بچے ہمارا گِربان پکڑیں گے۔۔۔

36:35) حافظِ قرآن بن رہے ہیں اُن کو بھی موبائل دیا ہوا ہے۔۔۔۔زہر کا علاج ہے لیکن جب یہ موبائل بچوں کو دے دیا تو اب اس کا علاج نہیں۔۔۔

39:53) آج بوڑھے بھی اپنے آپ کو سمارٹ بنا رہے ہیں۔۔۔

42:00) کچھ بچوں نے گڑ بڑ کی اُس پر تنبیہ۔۔۔

44:04) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کتنے زیادہ بھی گناہ ہوجائیں تب بھی یہ نہ سمجھو کہ ہم مردود ہو گئے ہیں بلکہ پھر بھی اللہ تعالیٰ ہی کو لپٹو۔۔۔

45:36) اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ۔۔۔اللہ تعالیٰ جس کو اپنا بنانا چاہتے ہیں اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔۔۔فرمایا کہ کبھی بھی مایوس نہیں ہونا۔۔۔

48:24) حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کس بے دردی سے شہید کیا ۔۔۔۔آج کیا حالات ہیں بھائی بھائی پر کیس کیا ہوا ہے۔۔۔

51:32) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پر کتنی تکلیفیں آئیں۔۔۔

52:44) حضرت جگر مراد آبادی رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔

01:04:32) ایک تابعی رحمہ اللہ جن کی صحبت میں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین بھی آتے تھے اُن کے تقویٰ کا واقعہ۔۔۔

01:13:59) پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries