مرکزی بیان ۶    جنوری ۲ ۲۰۲ء  :حسن کا فتنہ نہایت سنگین فتنہ ہے !  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:43) مراد ِنبوت دُعائے نبوت اللہ والوں کی محبت ہے۔۔۔

02:44) حضر ت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بار بار توبہ کرو لیکن مایوس کبھی نہیں ہونا۔۔۔اللہ تعالیٰ کے معافی کاسمندر لامحدود ہے۔۔۔

03:57) اگر بار بار توبہ کریں گے تو وہ ضائع نہیں جائے گی۔۔۔بس اللہ تعالیٰ کادر چھوڑنا نہیں۔۔۔

05:11) صبر کی چوتھی تفسیر جو حضرت والا رحمہ اللہ نے کی ہے کہ چہرے سے بھی پتا نہ چلے۔۔۔

06:23) کسی نے کہا کہ اولاد کہنا نہیں مانتی تو حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جتنی آپ نصیحت کرتے ہیں اس سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے دُعا کرو۔۔۔

08:08) فرمایا کہ شیخ سے فائدہ ہوتا ہے حضرت میر صاحب رحمہ اللہ جیسوں کو کیونکہ حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نے کتنی تکلیفیں برداش کیں۔۔۔

10:05) اپنے آپ کو مقبول کرانے کے لیے ایسے ایسے ایکشن مارنا کہ لوگوں میں مقبو ل ہو جاؤں یہ جاہ ہے۔۔۔

10:57) حضرت والا رحمہ اللہ نے حضرت میر صاحب رحمہ اللہ سے فرمایا تھاکہ میر صاحب تیرے میرے تذکرے مشہور ہو کر رہیں گے، میر صاحب میرا حسّام الدین ہے۔۔۔

14:23) مصطفیٰ بھائی نے حضرت مولانا تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار مت کرے کوئی تحقیر میر کی پڑھے۔۔۔

16:35) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نے شادی تک نہیں کی اور اسٹیل مل میں بڑے عہدے پر تھے سب کچھ چھوڑ دیا ۔۔۔۔شادی کرنا سنت ہے کوئی یہ نہ سمجھے کہ شادی سےمنع کرتے ہیں ہر کسی کے حالات الگ الگ ہوتے ہیں۔۔۔

19:10) جناب مصطفیٰ بھائی نے حضرت مولانا تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار مت کرے کوئی تحقیر میر کی دوبارہ شروع کیے۔۔۔

24:58) جناب سیّد ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ شروع کردیا پیر کے پاس جینا ملا غیب سے میر کو جام و مینا جو ساقی کے گھر میں ملا اس کو جینا تو وہ بھول بیٹھا ہے اپنا نگینہ سبو اور خم پی کے دکھلا دے سب کو دو اک جام ہے کوئی پینے میں پینا بتوں کی محبت کو تم بھول جائو یہ جینے کا ہےسب سے بہتر قرینہ تو پائے جائے گا میر ہمت ذرا کر ترے دل میں نسبت کا جو ہے خزینہ

34:10) شیخ کے پاس فائدا کیوں نہیں ہوتا اس سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کی کتاب اُصولُ الوصول(جو نایاب ہے) سے کچھ ملفوظات پڑھ کر سنائے فرمایا کہ جو کچھ مُرشدکہے یا کرے اُس پر اعتراض نہ کرے۔۔۔

36:47) اپنی کرامات کی خواہش نہ کرے۔۔۔

37:13) بغیر ضرورتِ شرعی کے مُرشد سے الگ نہ ہو۔۔۔

38:30) فرمایا کہ مُرشدکے کلام کو دوسروں سے اس قدر بیان نہ کرے جو وہ نہ سمجھیں ۔۔

39:26) بیان کےدوران موبائل فون کے استعمال پر نصیحت ۔۔۔فرمایا کہ پھر بیان کچھ سمجھ نہیں آئے گا۔۔۔کیا معلوم کس وقت کیا ہوجائے۔۔۔حضرت سلیمان علیہ السلام کا تخت ہوا میں اُڑ رہا تھا اس شخص نے اُس کو دیکھ کر سبحان اللہ کہا تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے تخت کو نیچے کیا اور فرمایا کہ اس سبحان اللہ کا ثواب مجھے دے دے اور یہ تخت تو لے جا۔۔۔

44:42) جو کچھ حال ہو بھلا یا بُرا اُس کی اطلاع مُرشد کو کرے۔۔۔

45:11) مولانا رومی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب تو کسی کو اپنا شیخ بنا لے تو دل وجان سے اُس کا فرمانبرار بن جا جیسا کہ حضرت خضر اور حضرت موسیٰ علیہ السلام تھے۔۔۔

48:11) جو آپﷺ کی نقل کرے گا وہ قیا مت کے دن آپ ﷺ کے ساتھ ہوگا۔۔

48:56) حضرت سعدی شیرازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد صاحب مجھے ایک میلے میں لے گئے اور فرمایا کہ میرا ہاتھ نہیں چھوڑنا فرماتے ہیں کہ مجھے دن نہیں رہا اور میرا ہاتھ چھوٹ گیا اس پر نصیحت کہ سچے شیخ کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لو۔۔۔۔

50:57) فرمایا کہ مُرشد کا سچاعاشق بن جا تاکہ تجھے مرشد کے خزانے کی کنجیاں مل جائیں۔۔۔

52:03) شیخ جو کچھ اِرشاد فرمائے اس کو غور سے سن تاکہ اُس کو یہ نہ کہنا پڑ جائے کہ خاموش ہو جا۔۔۔

54:13) ایک دعوت کا ذکر جس میں سات ہزار لوگ تھے اور دعوت کس چیز کی تھی ؟برسی کی۔۔۔۔حالانکہ برسی کہاں سے ثابت ہے نہ آپ ﷺ سے نہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے اور نہ تابعین رحمہم اللہ سے۔۔۔

58:21) حضرت مولانا اصغر میاں دیوبندی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھے کہ میں حکیم الامت کامرید نہیں ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ وہ جامع المجددین تھے، وہ معمولی مجدد نہیں تھے۔ فرمایا کہ ہر صدی میں مجدد کسی ایک فن میں ہوتا ہے کوئی تفسیر میں ہوتا ہے کوئی حدیث میں ہوتا ہے کوئی فقہ میں ہوتا ہے مولانا تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ ہر فن میں مجدد تھے ان کا کس فن میں رسالہ نہیں ہے، تجوید میں ان کا رسالہ ہے، منطق میں ان کا رسالہ ہے، فقہ میں ان کی تصنیف ہے اور حدیث اور تفسیر میں ان کی مستقل تصانیف ہیں۔۔۔

01:01:46) نظر کی حفاظت۔۔۔

01:04:19) دنیا کے حسنہ۔۔۔

01:04:57) دنیا کے حسانات سے مراد۔۔دس حسنہ ہیں۔۔

01:06:09) آخرت کے حسنہ کیا ہیں۔۔

01:08:36) خلفاء کو نصیحت یا اُن خواتین کو نصیحت جن کو بیان کی اجازت ہے بہت اہم نصیحت کہ اپنی اصلاح کی فکر کریں اور اپنے اخلاق اچھے رکھیں بیچاری جو خواتین کچھ پوچھتی ہیں تو اُن کو جھڑکنا۔۔۔

01:10:42) جس سے اللہ تعالی دین کا کام لیں تو اُن کے ایک مراقبہ کی تعلیم۔۔۔

01:13:05) کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں آپ کے لیے پڑھانا اور بیان کرنا صحیح نہیں کہ آپ لوگوں کو جھڑک رہے ہیں حقیر سمجھ رہے ہیں آپ کے لیے جائز نہیں کہ آپ تدریس کریں۔۔۔

01:15:29) غرفۃ السالکین مشورہ روم والوں کو بھی نصیحت کہ خواتین سے فون پر بھی زیادہ بات نہ کریں سب کو ای میل اور خط لکنے کی نصیحت۔۔

01:22:04) اس موبائل فون کی وجہ سے کتنی تباہی آئی ہے:۔ یک بیٹی کا بہت دین دار گھرانے سے رشتہ آیا تو رشتہ بس اس وجہ سے منع کردیا کہ لڑکے والوں کے ہاں مرد و عورت کا دستر خوان ایک لگتا ہے تو والد نے کہا کہ ہمارے بیٹی اُس میں شریک نہیں ہوگی تو لڑکوں والوں نے منع کردیا کہ ساتھ کھانا پڑے گا رشتہ لڑکے والوں نے منع کردیا.. بہت غم ہوا سنکر کہ یہ دینداری ہے۔۔

01:25:49) بیوی کو فکر نہیں شوہر کی ہر وقت سوئی ہوئی ہے یا پڑوس میں گئی ہوئی ہے اور نہ کھانا بنانے کی فکر نہ صفائی کی فکر۔۔۔ہر وقت باہر کے کھانے شوہر بیچارا بیمار ہوگیا پھر رورہی ہیں۔۔

01:27:10) ایک تابعی کا واقعہ حضرت شیخ نے محاسنِ اسلام ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان سے چھپتا ہے اُس سے پڑھا۔۔۔بہت ہی عجیب واقعہ ہے:۔ یہ حسن بھی عجیب چیز ہے۔۔۔کیسے کیسے تباہ ہوگئے اِ س حُسن کی وجہ سے۔۔۔

01:31:40) جتنے گناہ ہیں سب گندم کا فساد ہے۔۔۔

01:33:00) ماں بہن بہو بیٹیوں نے تقوی کو فرض نہیں سمجھا لیکن سمارٹ فون کو ضروری سمجھ لیا۔۔۔

01:33:53) حضرت ذوالنون مصری رحمہ اللہ کا عجیب واقعہ۔۔۔

01:36:44) عورتوں کی فضیلت۔۔۔

01:39:58) تیرے حُسن کا شکریہ ہے کہ تیرا حُسن اللہ تعالی کی نافرمانی میں استعمال نہ ہو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries