اتوار مرکزی  مجلس۹     جنوری ۲ ۲۰۲ء    :اللہ تعالیٰ سے کیسا تعلق ہونا چاہیے    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:40) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

18:38) حضرت نے فرمایا کہ ان اشعا ر میں بہت عجیب وغریب نصیحت ہے۔۔۔۔

20:11) فرمایا کہ اللہ کا غم ایسا ہیکہ سارے غموں کو کھا جائے گا اور یہ ہے جائز ناجائز کا غم۔۔۔۔

21:29) سب سے بڑا ذکر نماز ہے ۔۔۔

22:15) ذکر اصل میں ہے کیا۔۔۔؟تقویٰ ذکر نہیں ہے؟آذان کا جواب دینا ذکر نہیں ہے؟تلاوت کرنا یہ ذکر نہیں ہے؟

23:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس نے دو چیزیں اپنا لیں اُس کے اندھیرے بھی اُجالے میں تبدیل ہو جائیں گے (۱) اتباعِ سنت (۲)رضاعِ شیخ۔۔۔

26:02) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ مدرسے کے طلباء پر اعتراض کرنے والو کہ یہ مدرسے کی روٹیاں کھاتے ہیں فرمایا کہ یہ تمہارے جیسے کڑوڑوں کمانے والے جو حرام کھاتے ہیں اُن سے بہتر ہیں ۔۔۔

28:20) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پڑھنے کے درمیان اور بیان میں اُونگھ آنے لگے تو غزوہ اُحد کو یاد کر لو اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کرو کہ وہ اُونگھ مجھے بھی دے دے۔۔۔

33:37) تسہیل المواعظ سے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھے فرمایا کہ کوئی بات یا کوئی کلام دل میں آتے ہی نہ کر ڈالیے۔۔۔

37:48) فرمایا کہ شیخ بھی کامل ہونا چاہیے ۔۔۔

38:16) مرتے دم تک اللہ والا بننے کی فکر کرنی چاہیے ۔۔۔واعبد ربك حتى يأتيك اليقين۔۔۔۔

38:59) بوڑھوں کو بھی احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔فرمایا کہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ بوڑھوں کو احتیاط نہیں کرنی چاہیے۔۔۔نفس کا اژدھا بڑا خطرناک ہے۔۔۔

40:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کوئی بات یا کوئی کلام دل میں آتے ہی نہ کر ڈالیےبلکے پہلے سوچیے کہ یہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے والی بات ہے یا ناراض کرنے والی۔۔۔انشاء اللہ کچھ دن ایسا کرنے سے عادت پڑ جائے گی۔۔۔

43:00) حضرت نے فرمایا کہ رمضان کا تقویٰ پورے گیارہ مہینوں کا تقویٰ بن جائے گا۔۔۔

44:47) قربانی کرنے پر اعتراض کرنے والو! اللہ تعالیٰ کے احکامات پر اعتراض کرنے والو! تم گھاس اور پتے کھاؤ۔۔۔

46:01) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کوئی بات کرنے سے پہلے سوچو کہ اس میں دین یا دُنیا کا کوئی فائدا ہے اگر ہے تو کر لو اور اگر نہیں ہے تو اس کو چھوڑ دو۔۔۔

49:12) فرمایا کہ شیخ وہ ہے جو جان دے دے لیکن اللہ کو ناراض نہ کرے۔۔۔

51:55) تسہیل المواعظ :گناہوں سے بچنے والا مراقبہ ۔۔۔

53:26) ایک خاتون کا واقعہ جس نے ایک تابعی رحمہ اللہ کو گناہ کی دعوت دی۔۔۔

54:18) فرمایا کہ آج ہم غمی خوشی میں اللہ کو خوش کرتے ہیں ۔۔۔؟ایک برسی کی دعوت کاذکر جس میں سات ہزار لوگ تھے۔۔۔

55:20) مختلف قسم کی نئی رسومات اور دعوتیں۔۔۔یہ سب کس وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔؟برادری کاخوف۔۔۔جبکہ اللہ کے عاشق ان ملامتوں کی پرواہ نہیں کرتے ولا يخافون لومة لائم۔۔۔

59:14) جب اللہ دل میں آتے ہیں تو گناہوں کی سب روشنیاں دھمی پڑ جاتی ہیں۔۔۔یہ کون آیا کہ دھمی پڑ گئی لو شمہ محفل کی پتنگوں کے عوض اُڑنے لگی چنگاریاں دل کی۔۔۔

01:02:03) جس کے کان میں یہ آواز پڑ رہی ہو کہ خذوه فغلوهثم الجحيم صلو۔۔۔الایۃ تو پھر وہ گناہ کیسے کرے گا۔۔۔

01:03:58) جسے اللہ تعالیٰ دین کی سمجھ عطافرمادے تو وہ کامیاب ہے۔۔۔۔

01:04:30) اللہ تعالیٰ کے راستے کا غم ۔۔۔۔فرمایاکہ یہ غم اللہ تعالیٰ اپنے عاشقوق کو عطافرماتے ہیں۔۔۔

01:06:33) رسم بدعت بن کر پھر دوزخ کا ٹھکانہ بن جاتی ہے۔۔۔

01:07:39) اللہ تعالیٰ کے راستے کا غم یہ خوش نصیبوں کو ملتا ہے ۔۔۔

01:08:51) اللہ تعالیٰ سے تعلق کیسا ہونا چاہیے۔۔۔ایک بزرگ کا واقعہ۔۔۔کتنے بھی گناہ ہو جائیں لیکن اللہ تعالیٰ کو نہیں چھوڑنا۔۔۔فرمایا کہ بچپن سے ہی یہ غم لگ جائے کہ اللہ تعالیٰ کس بات سے ناراض ہورہے ہیں اور کس سے خوش ۔۔۔جس بات سے ناراض ہوں اُس کو چھوڑ دیں اور جس سے خوش ہوں اُس کو کرلیں۔۔۔

01:12:30) دوست کیسا ہو نا چاہیے؟ ایک واقعہ۔۔۔۔دوستیاں کام نہیں آئیں گی ۔۔۔صرف اللہ تعالیٰ ہی دوست ہیں یا اللہ تعالیٰ جس کافرمائیں وہ دوست ہیں ۔۔۔

01:14:53) فرمایا کہ جو حافظ یا عالم بن رہے ہیں اُن کا انعام تو پہلے ہی دن سے شروع ہو جاتا ہے۔۔۔

01:15:36) سنتوں پر عمل کریں ہر ہر عمل سنت کے مطابق کریں انشاء اللہ خود بخود عادت بن جائے گی۔۔۔

01:16:27) اللہ تعالیٰ کا ذرّہ دردِ غم دونوں جہاں سے کم نہیں ۔۔۔۔باقی سب غم بیہودہ ہیں بس ایک اللہ تعالیٰ کا غم لے لو۔۔۔

01:18:10) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بیٹھ کر یا لیٹ کر گناہوں کا مراقبہ کریں ۔۔۔۔

01:19:43) طلباء کا نتیجہ۔۔۔۔

01:32:48) نتیجے کے رئیس دارالافتاء غرفۃ السالکین حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی نصیحت۔۔۔مختصر نصیحت طلباء کرام کے لیے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries