مجلس۱۱      جنوری ۲ ۲۰۲ء عشاء :اللہ کے راستے کا غم اٹھانا (اشعار و تشریح)     !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:53) حسبِ معمول مظاہر حق جدید سے آپﷺ کی عمر مبارک سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

02:55) وقت لگانے والے حضرات کو نصیحت ۔۔۔۔

05:22) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں حضرت والا نے ان اشعا ر کی تشریح کی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آرزوں کاخون کرنے سے ملتے ہیں۔۔۔اور یہ آرزوئیں فجر کی نماز سے شروع ہوتیں ہیں۔۔۔۔

12:18) ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر کیسے ادا کریں ۔۔۔۔باقی لوگوں کے حالات کیسے ہیں۔۔۔؟

14:40) کسی کو حقیر نہیں سمجھنا ۔۔۔حضرت عبداللہ اندلسی رحمہ اللہ کا کیا بنا۔۔۔؟کسی عیسائی کو حقیر سمجھا اور ایک بدنظری کرلی۔۔۔

21:06) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صدیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبّر اور جاہ نکلتا ہے۔۔۔

22:59) اچھے خواب مبشرات میں سے ہیں۔۔۔

24:11) اللہ والوں کے لیے مدح وذم برابر ہے۔۔۔

24:47) جو لوگوں کے ستانے کی وجہ سے روئے گا اُس کو قیامت کے دن نہیں رونا پڑے گا۔۔۔

25:52) اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ پیارے کون ہیں؟آپﷺ ہیں نا! تو پھر آپﷺ کی نقل کیوں نہیں کرتے ۔۔۔اسکی وجہ کیا ہے؟اسکی وجہ برادری ہے۔۔۔

27:14) لوگ کی وجہ سے آپ ﷺ کی سنت کو چھوڑنا ۔۔۔ایک صحابی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو کسی نے کہا کہ آپ ان سرداروں کے سامنے پلیٹ صاف کرتے ہیں ایسا نہ کریں تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ کیا میں ان بیوقوفوں کی وجہ سے آپﷺ کی سنت کو چھوڑ دوں؟۔۔۔

30:25) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت کا ذکر۔۔۔

32:21) حضرت والا رحمہ اللہ نے کسی صاحب کو داغ لگے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تھا تو اس پر اُس شخص کو ڈانٹ دیا تھا اس پر کسی صاحب نے حضرت والا دامت برکاتہم سے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہوا؟ پھر حضرت نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات سنائی کہ ایک مرتبہ کسی جگہ بیان کرنے جارہے تھے اور کپڑوں میں پیوند لگا ہوا تھا تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی اہلیہ نے منع کردیا کہ لوگ سمجھے گے کہ ان کے پاس کچھ نہیں پھر نیا جوڑا نکال کر دیا تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اُن کو دُعا دی۔۔۔

35:05) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سادگی کا واقعہ۔۔۔۔

38:44) اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں جو ہے ادائے خواجگی پنہاں اسی میں ہے کرم ان کی رضا بھی دوستو ان کی عطا سے کم نہیں 43:43) اللہ کے راستے میں خونِ آرزو کرنا یہ قسمت والوں کا کام ہے۔۔۔اخلاق کیسے ہونے چاہیے۔۔۔لہجہ نرم ہو ،چہرے پر شگفتگی ہو،ہونٹوں پر تبسم ہو اور مخلوقِ خدا کے ساتھ رحمت وشفقت والا معاملہ ہو۔۔۔

46:14) کسی صاحب کا ذکر جو مایوس ہورہے تھے۔۔۔فرمایا کہ ریّا خود نہیں چپکتی بلکہ مخلوق کو دِکھلانے کی خاطر کوئی کام کرنا یہ ریّا ہے اور اسی طرح مخلوق کی وجہ سے کسی کام کو چھوڑنا بھی ریّا ہے۔۔۔

48:31) فرمایا کہ نفلوں کی فکر ہے لیکن جو چیز فرض ہے اُس کی فکر نہیں۔۔۔۔

50:35) اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں حضرت والا دامت برکاتہم نے ان اشعار کی تشریح میں فرمایا کہ اللہ والوں کا دل زمین وآسمان کی وُسعت سے کم کیوں نہیں؟اس لیے کہ وہ اس دل میں اُس مولیٰ کو لیے ہوئے ہیں جو اس پوری کائنات کا خالق ومالک ہے جس کے قبضے میں سب کچھ ہے۔۔۔

55:30) حضرت مولا نا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی گھر کی خواتین رمضان المبارک میں ایک دن میں سترہ سترہ پارے پڑھتی تھی اور آج خواتین کا کیا حال ہے غیبتیں کرنے سے ہی فارغ نہیں۔۔۔

01:01:09) یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں حضرت والا نے فرمایا کہ یہ دردِ دل اللہ تعالیٰ خوش نصیبوں کو ہی دیتے ہیں ۔۔۔اللہ کے عاشق جان دے دیتے ہیں لیکن اللہ کو ناراض نہیں کرتے جس کو پہلے گندی فلموں کے بغیر نیند نہیں آتی تھی اور اب اللہ تعالیٰ کے سامنے رونے کے بغیر نیند نہیں آتی۔۔۔

01:07:55) یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں نفس کو کردے تو فنا باقی رہے نہ کچھ اَنا راہ میں ان کی ناز و کبر جور و جفا سے کم نہیں یہ بھی کرم ہے آپ کا جس کا میں اہل بھی نہ تھا یعنی جو دردِ دل دیا دونوں سرا سے کم نہیں اخترؔ ہمارا دردِ دل بزم میں بے نوا سہی لیکن کسی کی چشم نم اس کی نوا سے کم نہیں

01:14:43) اکثر کوڑ کا مرض بدُعاکی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔والدین کو ستانے پر ایک شخص کو والدین نے بدُعا دی اور کہا کہ تو کوڑی ہر کر مرے اور میرا جنازہ بھی نصیب نہ ہو پھر ایسا ہی ہوا۔۔۔فرمایا کہ اس لیے والدین کو کبھی بدُعا نہیں دینی چاہیے۔۔۔

01:20:38) دُعا۔۔۔

01:34:19) پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries