مجلس ۱۵       جنوری ۲ ۲۰۲ء   فجر  :غصہ تباہی ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:04) قرآن شریف کے بارے میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات بہت زیادہ ہیں لیکن ہمیں اس چیز کی فکر نہیں جو فرض ہے اُس کو چھوڑا ہوا ہے۔۔۔

02:05) تلاوت کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کے آس پاس کوئی نماز یا سویا ہوا تونہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو آہستہ آواز میں تلاوت کرنی چاہیے۔۔۔

03:48) آج آداب المعاشرت کو ہم نے دین نہیں سمجھا ہوا۔۔۔

04:55) مونچھوں کا کیا حکم ہے۔۔۔مونچھوں کا کنا رہ چھپانا خلافِ سنت ہے۔۔۔

07:56) غصہ حرام ہے۔۔۔۔ایک پہلوان تھا اُس کی والدہ نےاُس کو کہا کہ تو پہلوان نہیں ہے تو وہ کہنے لگا کہ میں پہلوان ہی ہوں والد ہ نے کہا کہ اگر پہلوان ہوتا تو میری بہو (یعنی اپنی بیوی) کو نہ مارتا۔۔۔

09:35) حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں اپنے ایک مملوک غلام کی پٹائی کررہا تھا کہ ایک آواز پیچھے سے سنی کہ اے ابومسعود! جتنی طاقت تجھے اس غلام پر حاصل ہے اس سے زیادہ طاقت اللہ تعالیٰ کو تجھ پر ہے۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس کو پایا۔ میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے اس غلام کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے آزاد کردیا۔ ارشاد فرمایا کہ اگر تو ایسا نہ کرتا تو تجھے جہنم کی آگ اپنی لپیٹ میں لے لیتی۔

11:56) وقت لگانے والے کسی دوست کو نصیحت کے رات کو جلدی سونا چاہیے۔۔۔

14:58) جو چھپ چھپ کے تصویر نکالتے ہیں وہ خیانت بھی کرتے ہیں۔۔۔۔

15:44) فرمایا کہ اُصول کے مطابق چلنا چاہیے۔۔۔

16:54) کسی صاحب کی بات جو کھانے کے دوران صرف ایک منٹ کی دُعا کرانے آیا تھا۔۔۔

19:43) اصلاح فرض ہے،تزکیہ فرض ہے ۔۔۔

20:40) غصے کا جو پاگل ہے وہ گھر کے حقائق سے محروم رہے گا کیونکہ ہر کوئی اُس سے ڈرے گا بچے کوئی بات نہیں بتائیں گے بیوی کوئی بات نہیں بتائے گی۔۔۔

22:39) ایک صاحب جو غصے کا غلام تھا بچے کے پیچھے بھاگ رہا تھا نیچے گرا ہارٹ اٹیک ہوا اور مر گیا۔۔۔

24:10) ایک ڈرائیور کا ذکر جو بچے کو مار رہا تھا۔۔۔غصہ تبائی ہے۔۔۔

24:51) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے کہ جس کا میرے اُوپر کوئی حق ہو وہ لے لے کوئی نہیں اُٹھے گا وہ اُٹھے گا جس نے اپنا غصہ کنٹرول کیا ہوگا۔۔۔

26:37) غصہ غیبت حسد وغیر ہ یہ سب تکبّر کی علامات ہیں۔۔۔۔

27:17) غصہ چالا ک ہے ہمیشہ اپنے سے کمزور پر آتا ہے۔۔۔

29:30) ایک صاحب کا ذکر کہ جس کو روزانہ بیٹے مارتے ہیں۔۔۔

30:27) پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries