مجلس ۱۴       جنوری ۲ ۲۰۲ء   عشاء  :صحابہ اکرم ؓ کی جاں نثاری کے درد بھرے واقعات 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:04) حسبِ معمول مظاہر حق جدید سے وحی کے اِنقطاع کے سلسلے میں احادیث مبارکہ کی تعلیم ہوئی۔۔۔

02:04) مصطفیٰ بھائی نے بہت درد دل سے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ دونوں جہاں تباہ ہیں جس نے دیا ہے ان کو دل ظالم نہ کر حیات کو نذرِ بتانِ سنگ دل قیمت حیات کی نہ تھی جب تک محض تھی آب و گل لذتِ زندگی نہ پوچھ جب سے ملا ہے دردِ دل خالق دل پہ دوستو جس نے فدا کیا ہے دل کہتے ہیں اس کو اہلِ دل سارے جہاں کے اہلِ دل قیمتِ زندگی مری تیری خوشی پہ منحصر ورنہ ہے خاک تن مری ننگِ جہانِ آب و گل دیکھ کسی کی خاک پر، ہستی نہ اپنی خاک کر قبروں میں جاکے دیکھ تو نقشِ بُتانِ آب وگل شمع مجاز بجھ گئی عشق میں تاب و دَم نہیں غارت گرِ حیات پر غارت نہ کر حیاتِ دل فانی بتوں کا غم نہ کر دیکھ یہ غم ہے عارضی فرحت دو جہاں جو ہے اس غم جاوداں سے مل رہتا ہے بدگمان کیوں جہل سے اپنے دُور دُور جاکے کبھی تو ایک بار حضرتِ اہلِ دل سے مل دل کو ملا ہے دردِ دل صحبتِ اہلِ درد سے ورنہ تھا ناشنائے درد اخترؔ ہمارا آب و گل

21:06) غزوہ احزاب کے موقع صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جانثاری اور حق تعالیٰ کی عظیم الشان نصرت کا بیان

22:47) آج جمعہ صبح ۹ بجے دورہ قرآن میں حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم کے بیان کی تعریف فرمائی کہ انہوں نے بیان میں پوری دنیا کو چیلنچ کیا کہ پوری دنیا والے بتائیں کہ کون سا مذہب ہے کہ جو دشمنوں کے حقوق کو بھی بیان کرتا ہے، اور اسی طرح اسلام میں خواتین کے عظیم الشان حقوق کے بارے میں بہت ہی زبردست بیان ہوا، احباب کو ضرور لینا چاہیے۔

31:15) مشورہ کرنے کے فائدے

32:03) غزوہ خندق کے موقع پر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حال ، عجیب الشان جانثاری کا تذکرہ

34:33) یہودیوں کی مسلمانوں سے دشمنی کا حال!

36:08) غروہ ٔ خندق میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہم کی جانثاری اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کے بارے میں عظیم الشان ارشاد

36:35) ایک عظیم معجزہ،غزوہ خندق میں ایک سخت چٹان کا تذکرہ جو ٹوٹ نہیں رہی تھی۔سورہ انعام آیت نمبر ۱۱۵ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے جاتے تھے اور چٹان پر ضرب لگاتے تھے اور وہ ٹوٹتی گئی اور اس موقع پر چٹان ٹوٹنے سے جو چمک ظاہر ہوئی جس میں آپ ﷺ کو ملک شام ، فارس،یمن ، روم و کسریٰ کے محلات دکھائے گئے۔۔سورہ انعام آیت نمبر ۱۱۵ کے فضائل۔ کوئی مشکل ہو تو اس کو مشورے کرکے پڑھنا چاہیے! انشاء اللہ مشکل حل ہوجائے گی۔

46:20) غروہ خند ق کے موقع پر حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعوت اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ کا ظہور

51:15) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جانثاری اور فدا کاری کے درد بھرے واقعات۔۔۔گناہ کرنے سے پہلے ان واقعات کو سوچا کریں !

01:00:49) حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی شجاعت اور فداکاری کے عجیب حال

01:02:07) سب سے بڑا جہاد نفس کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے!

01:07:28) حضرت نُعیم بن مسعود رضی اللہ عنہ کی ذہانت کا دلچسپ واقعہ ۔۔ جس سے کفار کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی!

01:11:46) غزوۂ احزاب میں حضور ﷺ کی اطاعت سے حضرت سیِّدُناحُذَ یْفَہ بن یَمان کی سردی دور ہو گئی، دلیر ی اور شجاعت کا انمول واقعہ ، ماشاء اللہ!

01:16:17) ان واقعات کو سن کر ہم توبہ کریں پھر حضرت والا دامت برکاتہم نے بہت جوش سے سب احباب سے توبہ کرائی، ماشاء اللہ خود بھی اور سب احباب نے ہاتھ بلند کرکے عہد کیاکہ مر جائیں گے لیکن گناہ نہیں کریں گے اور توبہ کریں گے۔

01:18:31) غزوہ بنی قریظہ کاایمان افروز تذکرہ : حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جنگ خندق سے فارغ ہو کر اپنے مکان میں تشریف لائے اور ہتھیار اتار کر غسل فرمایا، ابھی اطمینان کے ساتھ بیٹھے بھی نہ تھے کہ ناگہاں حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور کہا کہ یا رسول اﷲ ! صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم آپ نے ہتھیار اتار دیا لیکن ہم فرشتوں کی جماعت نے ابھی تک ہتھیار نہیں اتارا ہے اﷲ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بنی قریظہ کی طرف چلیں کیونکہ ان لوگوں نے معاہدہ توڑ کر علانیہ جنگ خندق میں کفار کے ساتھ مل کر مدینہ پر حملہ کیا ہے۔

01:21:48) حضرت سعد بن معاذ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بنی قریظہ کے بارے میں فیصلہ اور حضرت سعدؓکی دعا کی قبولیت کا ظہور اور شہادت

01:25:07) ہر بیماری کے لئے تین بار درود شریف، گیارہ بار سورہ فاتحہ، ۱۴۲ مرتبہ یا سلام پڑھ کر پانی پر دم کریں ، آج کل بیماری بہت ہورہی ہے، اس کا معمول بنائیں !

01:27:24) افغانستان والوں کے لئے خوب دعائیں کریں !

01:28:41) ماشاء اللہ ! آج بہت درد دل سے بیان ہوا۔۔۔۔یاد گار بیان ہے!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries