مجلس ۱۷       جنوری ۲ ۲۰۲ءفجر    :عظمت قرآن      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:33) قرآن پاک کو صحیح کرنے سے متعلق فرمایا کہ اس میں کتنی سستی کرتے ہیں کسی قاری صاحب کو اپنا قرآن پاک سنانا چاہیے اس میں شرم کی کیا بات ہے۔۔۔

04:34) مفتی غلام محمد صاحب حضرت والا کے ساتھ کسی جگہ بیان پر تھے راستے میں کسی جگہ نماز پڑھی تو مفتی صاحب نے فرمایا کہ نماز دُہرا لو اس مولوی صاحب کا تو قرآن پاک ہی صحیح نہیں ہے۔۔۔

05:39) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے خوف ہے کہ دوسرے احکامات کی طرح کہیں قرآن کریم بھی دوسروں سے پوچھ کر پڑھنے کی نوبت نہ آجا ئے۔۔۔

07:47) اگر پوری دُنیا سے قرآن پاک کو شہید کر دیا جائے تو انشاء اللہ ہمارا بچہ بچہ اس قرآن کو سینے میں لیا ہوا ہے وہ لکھوا دے گا۔۔۔

08:59) قرآن پاک کو صحیح کر لو یہ نہیں کہتے کہ ڈگریاں مت لو ڈگریاں لو لیکن اپنے رب کو ناراض مت کرو۔۔۔

09:23) فرمایا کہ الفاظ حفظ کرنے سے دماغ کمزور نہیں ہوگا۔۔۔۔

10:25) حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس کا ِحفظ کرتے ہوئے انتقال ہوگیا وہ قیامت کے دن حُفاظِکرام میں سے اُٹھایا جائے گا۔۔۔

12:23) ایک نوجوان کا ذکر جس نے چھتیس گھنٹے نان اسٹاف نیٹ استعمال کیا اس پر فرمایا کہ ایک دفعہ جب آدمی جال میں گھس گیا تو رگڑ لگتی ہی جائے گی ۔۔۔

14:59) قرآن پاک یاد کرنے سے دماغ کمزور نہیں ہوتا۔۔۔

16:10) رات حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کا بیان ہوا اس کا ذکر کے ماشاء اللہ کتنے بڑے عالم ہیں لیکن بیان کس قدر عام فہم تھا ہر کوئی سمجھ سکتا تھا کوئی تفسیر بیان نہیں کی کیا فرمایا کہ گناہ نہ کرنے کی تکلیف اُٹھانا ہے۔۔۔

17:44) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ صاحبو! قرآن پاک سے دماغ کمزور نہیں ہوتا اور فرمایا کہ دماغ کس نے دیا ۔۔۔؟

20:04) اللہ کے راستے کا دیوانہ کس کو کہتے ہیں؟جو قرآن وحدیث پر عمل کرے گناہ نہ کرے اُس کوآجکل دیوانہ کہتے ہیں ۔۔۔ نہ میں دیوانہ ہوں اصغر نہ مجھ کو ذوقِ عریانی کوئی کھینچے لیے جاتا ہے خود جیب وگریباں کو

22:09) ہمیں اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا کیا اور اللہ تعالیٰ ہی کو ناراض کررہے ہیں۔۔۔

30:49) فرمایا کہ غرض اس پہلو کو دیکھا جائے تو قرآن کریم کا یادکرنا نہایت ہی ضروری معلوم ہوتا ہے۔۔۔

31:44) فرمایا کہ قرآن پاک کو یا د کر کہ اس کو یا درکھنا بھی نہایت ضروری ہے ۔۔۔

32:40) فرمایا کہ روزانہ تھوڑی ہی دیر کے لیے قرآن پاک کو پڑھ لیا کرو۔۔۔

33:29) جب نیند آئے تو غزوہ بدر کو یاد کرلیا کرو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries