مجلس ۱۷       جنوری ۲ ۲۰۲ءعصر     :قلب سلیم کی پانچ تفسیریں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:42) اخلاص جب آئے گا تو سب قبول ہو جائے گا۔۔۔

02:44) دو ہی چیزوں کی اتباع ہے ایک وحی اور دوسری حدیث۔۔۔

04:32) صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اللہ کے فضل کو تلاش کرتے تھے اور اللہ معاف کرے آج ننگی فلموں کو تلاش کررہے ہیں۔۔۔

05:11) آپﷺ نے صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے بارے میں کیا فرمایا کہ جس نے اُن کو ستایا اُس نے مجھ کوستایا ۔۔۔

09:07) ہمارا مزاج ہے بنگیانہ مکھیانہ اپنے عیبوں کو نہیں دیکھتے اور دوسروں کے عیبوں کو دیکھ رہے ہیں۔۔۔

10:07) قیامت کے دن کونسا مال کام آئے گا۔۔۔مال و اولاد تری قبر میں جانے کو نہیں۔۔۔تجھ کو دوزخ کی مصیبت سے چھڑانے کو نہیں۔

14:12) قلب سلیم کی پانچ علامات(۱) اَلَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَہٗ فِیْ سَبِیْلِ الْبِرِّ جو اپنا مال اﷲ پر فدا کرے(۲) قلب سلیم کی دوسری علامت کیا ہے؟ اَلَّذِیْ یُرْشِدُ بَنِیْہِ اِلَی الْحَقِّ جو اپنی اولاد کو بھی اﷲ والا بنائے۔ 21:17) رسم بدعت بن کر دوزخ کا ٹھکانہ بنتی ہے۔۔۔

22:00) بیٹی کا کھانا سنت سے ثابت نہیں ہے۔۔۔

23:01) آج سنتوں کا ہمیں معلوم ہے ؟مسجد سے نکلتے ہوئے پہلے اُلٹا پاؤں مسجد سے باہر نکالتے ہیں آتے ہوئے سیدھا پاؤں داخل کرتے ہیں؟۔۔۔

24:39) کونسی اولاد کام نہیں آئے گی؟حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کام نہیں آئیں گے؟حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کا م نہیں آئیں گے؟

27:10) تقوی ٰ کی بات تلخ لگتی ہیں۔۔۔تقویٰ فرض ہے۔۔۔

27:45) (۳) تیسری تفسیر اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَنِ الْعَقَآئِدِ الْبَاطِلَۃِ باطل عقیدوں سے دل پاک ہو یہ نہیں کہ قبروں سے مانگ رہا ہے، برے عقیدوں سے قلب کا پاک ہونا بھی دلیل ہے قلب سلیم کی۔۔۔

32:03) (۴) اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَنْ غَلَبَۃِ الشَّہَوَاتِ قلب سلیم وہ دل ہے جس پر نفس کا ایسا غلبہ نہ ہو کہ حلال وحرام کی تمیز نہ رہے۔

36:21) (۵) پانچویں تفسیر اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَمَّا سِوَی اﷲِ جس کا دل غیر اﷲ سے پاک ہو ۔۔۔دل میں جب سورج کا خالق ومالک آتا ہے تو اندھیرے خود بخود بھاگتے ہیں۔۔۔

37:22) قلب سلیم کہاں سے ملے گا؟پیٹرول والوں سے پیٹرول ملتا ہے مٹھائی والوں سے مٹھائی ملتی ہے اور اللہ والوں سے اللہ ملے گا۔۔۔

37:59) اتباع سنت بڑی چیز ہے۔۔۔اگر کسی شخص کے اندر دو چیزیں ہیں ایک اتباع سنت اور دوسری کسی سچے شیخ سے تعلق تو پھر اُس کے اندھیرے بھی اُجالے میں ہیں۔۔۔

41:26) آج حکمتیں پوچھتے ہیں اگر آج ہمارا نوکر ہم سے حکمتیں پوچھےتو ہم کیا کریں گے؟فوراً شوکاس!اور اللہ تعالیٰ کے احکامات میں حکمتیں تلاش کرتے ہیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries