مجلس ۱۹       جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء  :اہل اللہ کی صحبت کا انعام  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:18) حسبِ معمول مظاہر حق جدید سے آپﷺ کے اخلاق و عادات مبارک سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

03:19) مصطفیٰ بھائی نے اشعار پڑھے۔۔۔سکون پایا ہے بے کسی میں۔۔۔حدودِ غم سے نکل گیا ہوں۔۔۔

13:23) موبائل کے استعمال سے متعلق فرمایا کہ جب اس میں اتنا مشغول ہو جائیں گے کہ رات کے تین تین بج جائیں تو پھر حقوقِ واجبہ کیسے ادا کرو گے۔۔۔۔ایک صاحب ِعلم کا ذکر جنہوں نے تین مہینے تک امامت نہیں کرائی۔۔۔

18:00) جب رات کو آنکھ کھل جائے تو کم از کم استغفار کر لیا کرو۔۔۔عشاء کے وتر سے پہلے دو رکعت تعجد کی نیت سے پڑھ لینے والا قیامت کےد ن تعجد گزاروں میں سے اُٹھایا جائے گا۔۔۔

20:22) فرمایا کہ گنجائش گنجائش کرتے کرتے ہم حدود توڑ دیتے ہیں۔۔۔

23:38) موبائل کے نقصانات تو دیکھو کے کتنے ہیں کتنی خواتین برباد ہورہی ہیں۔۔۔

27:43) فرمایا کہ خارش کا علاج خارش نہیں ہے اسی طرح گناہ کا علاج بھی گناہ نہیں ہے۔۔۔

29:50) لوگوں نے اللہ کے نام پر سلطنتیں لوٹائی ہیں۔۔۔۔جان دے دی میں نے ان کے نام پر۔۔۔عشق نے سوچا نہ کچھ انجام پر

30:16) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:فرما یا کہ میں نے دولفظوں میں شیخ کا معاملہ نمٹایا ہے ایک اطلاع اور دوسرا اتباع۔۔۔اپنے احوال کی اطلاع کرتے رہو پھرجو تجویز ہو اُس پر عمل کرتے رہو۔۔۔

37:19) تین قسم کے مجاھدے۔۔۔(۱)الذین اختاروا المشقۃ فی ابتغاء مرضاتنا ونصرۃ دیننا۔۔۔یعنی جو ہماری رضا کی تلاش میں اور ہمارے دین کی نصرت میں ہر مشقت کو برداشت کرتے ہیں۔۔۔

41:00) حضرت والا رحمہ اللہ ماشاء اللہ ہر اللہ والے سے محبت کرتے تھے اور بڑے بڑے بزرگ حضرت والارحمہ اللہ پر فدا ہوتے تھے۔۔۔

44:32) حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب کی بات کہ کتنی محبت کرتے ہیں ۔۔۔ایک لطیفہ سنایا۔۔۔

46:59) نظر کی حفاظت کا حکم اللہ تعالیٰ کا ہے ،حسد نہ کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ کا ہے، غیبت نہ کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ کا ہے۔۔۔

48:36) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ عالم کو شیطان عالمانہ چکر دیتا ہے۔۔۔

50:37) ہماری پیدائش پوری دُنیا میں بکھری ہوئی تھی پھر کس کس ذریعے سے ہمارا وجود بنا۔۔۔

54:24) ایک شخص جو مایوس ہورہا تھا اُس کو حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت فرمایا کہ اللہ کو اللہ سمجھ کے مانگو۔۔۔مایوسی تو ہے ہی نہیں۔۔۔

56:09) اللہ تعالیٰ کا انکار کرنے والے بدبخت ہیں اُن کو باتیں اُلٹی ہی نظر آتی ہیں۔۔۔

59:03) ایک جعلی پیر کا واقعہ۔۔۔

01:03:50) ہر دُعا خداکی قسم قبول ہوتی ہے۔۔۔

01:04:00) (۲)والذین اختاروا المشقۃ فی امتثال او امرنا۔جو میرے احکام کو بجالانے میں ہر تکلیف اُٹھالیتے ہیں، وہ بزبان حال یہ کہتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہو آپ کا حکم ماننا ہے۔..والذین اختاروا المشقۃ فی الانتھاء عن مناھینا۔۔یعنی جولوگ مشقت اختیار کرتے ہیں، تکلیف اُٹھاتے ہیں گناہوں کے چھوڑنے میں۔

01:11:45) موبائل فون کے استعمال پر نصیحت۔۔۔فرمایا کہ جو چیز جائز ہے ہم اُس سے تو منع نہیں کرتے لیکن اس کے استعما ل کہ طریقے تو پوچھو۔۔

01:13:56) حضرت والا رحمہ اللہ کا صحبت اہل اللہ سے متعلق مضمون پڑھ کرسنایا۔۔۔

01:19:45) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries