اتوار مجلس ۲۳       جنوری ۲ ۲۰۲ء :اس راستے میں بے ادبی انسان کو تباہ کر دیتی ہے!    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

14:29) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

18:15) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔سکون پایا ہے بے کسی نے ۔۔۔حدودِ غم سے نکل گیا ہوں۔۔۔

27:19) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين ۔۔۔والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا۔۔۔فرمایا کہ شیخ سے فائدہ کیوں نہیں ہورہا کبھی یہ سوچا بھی ہے جب ایک ڈاکٹر سے فائدہ نہ ہو تو دوسرے کےپاس جاتے ہیں لیکن یہ معلوم کرتے ہیں کہ فائدہ کیوں نہیں ہوا؟پرہیز نہیں کی۔۔۔

31:01) گناہ زہر ہے مومن کا کام ہے معافی مانگنا۔۔۔

31:31) ہربڑے سے اُس کےماتحتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔۔۔ذرّہ ذرّہ کا حساب ہوگا۔۔۔۔

32:57) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ باطل نے محنت کی توگھر گھر میں ٹی وی پہنچادیا۔۔۔

34:31) بدنظری کرنے والے پر آپﷺ کی بدُعا ہے لعن اللہ الناظر و المنظور الیہ۔۔۔لعنت کا مطلب ہے بُعد عن الرحمہ۔۔۔جب آپﷺ کی بدُعا لگی کی تو ہر وقت پریشان رہے گا۔۔۔

37:38) اللہ تعالیٰ پاک ہیں اور پاکی کو پسند کرتے ہیں ۔۔۔گندے خیالات کے ساتھ ہی ناپاکی شروع ہوجاتی ہے اورانسان مختلف قسم کےامراض میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔۔۔

39:40) طلاق ،زنا، بدفعلی یہ سب بدنگاہی کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔

40:50) اللہ کے پیاروں کی قیمت کیا ہے فَادخُلیِ فی عِبَادی وَادخُلِی جَنِتَی۔۔۔پہلے میرے نیک بندوں میں داخل ہوجاؤ پھر جنت میں جانا۔۔۔

42:16) حرام عشق والوں کی دستوں میں موت آتی ہے۔۔۔

43:15) المرء على دين خليله فلينظر أحدكم من يخالل۔۔۔ہر انسان اپنے گہرے دوست کےدین پر اٹیمٹک ہوجاتا ہے دیکھ تیرا گہرا دوست کون ہے؟۔۔۔

47:21) جو کسی اللہ والے کی صحبت اختیار کرلے تو پھر اُس کے کیا حالات ہوجاتے ہیں ۔۔۔حضرت سیّد سلیمان ندوی رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ اس زمانے میں کتنے علماء بنتے ہیں لیکن کوئی حضرت تھانوی رحمہ اللہ حضرت مفتی محمدشفیع صاحب رحمہ اللہ مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ جیسا کیوں نہیں بنتا تو حضرت نے جواب دیا کہ یہ چیز حاصل ہوتی ہے دو وجہ سے ایک علم نبوت اور دوسرا نور نبوت اور آج اس کی طرف دھیان نہیں ہے ۔۔۔

52:01) ایک جعلی پیر کا لطیفہ۔۔۔ایک جعلی پیر کی حکایت جس کو قرآن پاک بھی پڑھنا نہیں آتا تھا۔۔۔

56:22) اللہ کے پیاروں کےساتھ کتنا رہناچاہیے حضرت علامہ آلوسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خالطوہم لتکونوا مثلہم۔۔۔اللہ والوں کے ساتھ اتنی مدت تک رہو کہ تم بھی اللہ والے بن جاؤ۔۔

01:00:03) حضورﷺ فرماتے ہیں کہ جو ہمارے علماء کی عزت نہیں کرتے وہ ہم میں سے نہیں۔۔۔

01:00:53) گناہوں کی وجہ سے رزّق تنگ ہوجاتا ہے۔۔۔آج تعویذلینے پر زور ہے لیکن گناہو ں سے نہیں بچ رہے ایک مٹھ داڑھی رکھنا تینوں طرف سے واجب ہے اس کی فکر نہیں ہے ۔۔۔

01:03:23) حضر ت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس کسی کو گناہوں کے ساتھ عیش وعشر ت میں دیکھو تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈھیل ہے اور اگر کسی عمل والےکو پریشانیاں آئیں تکلیفیں آئیں تو یہ کوئی بات نہیں یہ اللہ تعالیٰ کا پیارا ہے اور یہ آزمائش ہے۔۔۔

01:06:08) ایک دیہاتی کی حکایت ۔۔۔جو ہنسی کی بات پر نہ ہنسے اس میں تکبّر ہے ۔۔۔

01:07:38) حضرت اُمہ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپﷺ سے پوچھا کہ عورتوں کا جنت میں کیا معاملہ ہوگا تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ عورتیں جنت کی حوروں کی سردار ہوں گی۔۔۔۔

01:08:34) بے ادبی انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔۔۔

01:08:50) اس تعلق میں بعض دفعہ بے ادبی گناہوں سے بھی زیادہ مضر ہو جاتی ہے۔۔۔۔تجھ کوجو چلنا طریق عشق میں دشوار ہے۔۔۔تو ہی ہمت ہار ہے ہاں تو ہی ہمت ہار ہے۔۔۔ہر قدم پر تو جو رہرو کھارہا ہے ٹھوکریں۔۔۔لنگ خود تجھ میں ہے ورنہ راستہ ہموار ہے

01:10:47) بڑی مونچھ کا کیا مطلب ہے؟۔۔۔جو بڑی مونچھ رکھے اس کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہم میں سے نہیں۔۔۔

01:11:55) جس کو جس سے محبت ہوگی واللہ اُس کی نقل کرے گا۔۔۔۔

01:13:46) قل إن كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله ۔۔۔جو آپﷺکی اتباع کرے گا اللہ تعالیٰ اُس سے محبت کریں گے۔۔۔آج ہم کس کی نقل کر رہے ہیں شادی بیاہ میں ناچ گانے کررہے ہیں بیٹیاں ناچ رہی ہیں یہ کس کی نقل ہے؟۔۔۔

01:15:00) حضرت ابو عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بڑی مونچھ سے متعلق آپﷺ نے کیا ارشاد فرمایا۔۔۔

01:17:04) ہم اللہ تعالیٰ کےاحسانات کا شکر ادا نہیں کرسکتے۔۔۔۔

01:20:09) دو حالتوں میں ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔

01:20:23) چار قسم کے لوگوں کو چار قسم کے عذاب ہونگے۔۔۔ ۱۔اللہ تعالی قیامت کے دن بات نہیں فرمائیں گے۔۔۔ ۲۔اللہ تعالی شفقت سے دیکھیں گے نہیں۔ ۳۔تزکیہ کی توفیق نہیں ہوگی ۴۔اور دردناک عذاب ہوگا وہ تین لوگ کون جن کو یہ عذاب ہونگے ایک ٹخنہ چھپانے والا مرد جو کھڑے اور چلنے کی حالت میں ٹخنہ چھپائے۔۔۔

01:25:49) جو اولاد دین پر چلے نعوذباللہ اُس کو منحوس کہتے ہیں۔۔۔

01:26:12) وہ تین لوگ کون جن کو یہ عذاب ہونگے ایک ٹخنہ چھپانے والا مرد جو کھڑے اور چلنے کی حالت میں ٹخنہ چھپائے۔۔۔ دوسرا جھوٹ بول کر سودا بیچنے والا تیسرا احسان کرکے کے جتلانے والا۔۔۔

 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries