مجلس ۲۳       جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء   :اللہ والوں کی صحبت کا ہر وقت حریص رہنا چاہیے !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:10) حسبِ معمول مظاہر حق جدیدسے نبوت کی علامات سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

03:11) ایک مزیدار بات کے حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آپ ﷺ کا سینہ مبارک زم زم سے دھویا گیا حالانکہ فرشتے آسمان سے آئے لیکن زم زم کے پانی سے سینہ مبارک دھویا گیا اس لیے زم زم کی قدر کرلو۔۔۔

06:19) اللہ کے بندوں کی نشانیاں بارہویں نشانی وَإِذَا مَرُّواْ بِٱللَّغْوِ مَرُّواْ كِرَامًا۔۔۔

11:32) دُبئی کے ایک دوست کا واقعہ جس نے قانون کی خلاف ورزی کی تو مخالفہ لگ گیا اس پر فرمایا کہ یہی چیز تو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ہیکہ قیامت کے دن ہر ہر چیز گواہی دے گی ہاتھ بولیں گے زمین بولے گی۔۔۔

12:48) وَإِذَا مَرُّواْ با للَّغْوِ مَرُّواْ كِرَامًا۔۔۔تفسیر معارف القرآن سے اس آیت مبارکہ کی تفسیر کی کہ اللہ کے نیک بندے جب اللہ کی نافرمانی والی مجلس سے گزرتے ہیں تو وہاں ٹھہرتے نہیں بلکہ خاموشی سے گزر جاتے ہیں۔۔۔

14:54) حضرت والا رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ حضرت سڑکوں پر پوسٹر لگے ہوئے ہیں کیا کریں تو حضرت نے فرمایا کہ اگر انعام چاہتے ہو تو سڑک بدل دو اوراگر روڈ ایسا نہیں تو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔۔۔

17:09) ساری نصیحتوں کا نچوڑ کہ اگروالدین جان مانگیں تو جان دیے دیں لیکن اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں اُن کا کہنا نہیں ماننا البتہ پھر بھی بدتمیزی نہیں کرنی۔۔۔

19:08) ان یہود ونصاریٰ نے مسلمانوں کے اُوپر کتنے کتنے ظلم کیے اور کر رہے ہیں ۔۔۔کتنے ملکوں کی پاور طاقتوں کو ذلیل کر کہ رکھ دیا یہ اللہ تعالیٰ کی مدد تھی۔۔۔

20:40) جیسی ہماری قربانی ویسے اللہ تعالیٰ کی مہربانی۔۔۔

21:40) ایک صاحب نے ظاہر وباطن کی اصلاح کا لکھا تو اس پر فرمایا کہ ظاہر کا تو پتا چل جائے گا لیکن باطن کی اصلاح کیسے ہوگی جب سب کچھ بتائیں گے تو تب ہی تو اصلاح ہوگی۔۔۔۔بس اصلاح کے معاملے میں اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگنی ہے کہ کس طرح میرا شیخ خوش ہوجائے حضرت والا رحمہ اللہ نے کس طرح اپنے شیخ کی خدمت کی اور کس طرح خوش کیا لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتے رہے کہ یا اللہ میری تحریر سے میری تقریر سے شیخ کو ذرّہ برابر بھی تقدر نہ ہو۔۔۔

26:00) مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے حکیم الامتؒ سے عرض کیا کہ شاعر نے کہا ہے ۔۔یک زمانہ صحبت بااولیا۔۔۔بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا۔۔۔تو کیا واقعی اﷲ والوں کے پاس بیٹھنا سو برس کی اخلاص کی عبادت سے افضل ہے؟ حکیم الامت نے فرمایا کہ آپ کو تعجب کیوں ہورہا ہے؟ اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا سو سال کی عبادت سے بہتر ہے، یہ شاعر نے کم بیان کیا ہے؎۔۔۔بہتر از لکھ سالہ طاعت بے ریا۔۔۔حضرت گنگوہی رحمہ اللہ نےفرمایا کہ یہ اخلا ص بھی تو اللہ والوں سے ملے گا۔۔۔

31:19) فرمایا کہ شیخ کی صحبت کا حریص ہوناچاہیے۔۔۔ساؤتھ افریقہ میں حضرت والا رحمہ اللہ کے کسی ایک بیان کا ذکر جس میں علوم کی بارش ہورہی تھی۔۔۔۔حضرت مولانا عبدالحمید صاحب دامت برکاتہم جب خانقاہ میں آتے تھے توصرف جاتے ہوئے چپل پہنتے تھے کہیں بھی نہیں جاتے تھے۔۔۔

36:16) حضرت میرصاحب رحمہ اللہ کا ذکر کہ شادی بھی نہیں کی جب حضرت نے شادی کا فرمایا تو کہنے لگے کہ حضر ت وہ بے چاری تومرجائے گی میں تو بس صرف آپ ہی کے پاس رہوں گا۔۔۔

39:22) ساؤتھ افریقہ کےسفر کی باتیں۔۔۔

40:11) گھر کی ماسیوں سے متعلق نصیحت۔۔۔کئی ماسیوں نے ہمارے بچوں کو وقت سے پہلے بالغ کردیا۔۔۔ 45:13) اللہ والوں کی صحبت کو معمولی مت سمجھیں۔۔

50:25) اللہ تعالی ہم سب کو شیخ کی قدر نصیب فرمائیں نعمت کی قدر کرلیں اللہ سے مانگیں کہ اس وقت مجھے کرنا کیا ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries