مجلس ۲۴       جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء :سب سے بڑا الہ باطل حسن مجازی ہے   !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:46) مظاہر حق جدید سے آپﷺ کی نبوت سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

01:47) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ دو جہاں کا مزہ اس کو حاصل نہیں آہ جو دل ترے غم کا حامل نہیں آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں صحبتِ اہلِ دل جس نے پائی نہ ہو اس کا غم غم نہیں، اس کا دل دل نہیں جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو ہو کے منزل بھی وہ میری منزل نہیں غیرِحق سے لگاتا ہے جو اپنا دل تیری اُلفت کے غم کا وہ حامل نہیں آپ کا ہوں میں بس اور کسی کا نہیں کوئی لیلیٰ نہیں کوئی محمل نہیں کہہ رہا ہے یہ اختر ببانگِ دہل بحرِاُلفت کا کوئی بھی ساحل نہیں

06:31) جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو ہو کے منزل بھی وہ میری منزل نہیں ۔۔۔اس شعر کی تشریح میں حضرت نے فرمایا کہ اس کی کتنی بھی تشریح کرو کم ہے۔۔۔اللہ کا قرب کیسے ملے گا ؟گناہوں میں ملے گا؟۔۔۔شرعی پردہ نہیں کر رہے تو اللہ کا قرب کیسے ملے گا؟۔۔۔

09:56) دین کی باتیں کررہے ہیں اور اپنے ہی گھر میں رسمیں ہورہی ہیں ۔۔۔مفتی صاحبان سے رسم کے بارے میں پوچھیں کے اس کا کیا حکم ہے؟۔۔۔

11:39) گناہ کو گناہ سمجھیں گے تو معافی ہوگی۔۔۔

12:15) جو ہمارا آئیڈیل ہوگا اُس کی نقل کریں گے حالانکہ محبت کس سے ہونی چاہیے آپﷺ سے ہونی چاہیے اور ہے بھی لیکن عمل کتناہے محبت تو ابو طالب کو بھی تھی۔۔۔۔

13:34) رسم کس کو کہتے ہیں؟۔۔۔جو قرآن وحدیث صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت نہ ہو۔۔۔یہود ونصاریٰ کی ایسی نقل کررہے ہیں جیسا کہ ہمارے سارے چہیتے وہیں بیٹھے ہوئے ہیں اور مدینہ شریف میں ہمارا کوئی نہیں ہے۔۔۔۔

15:10) آپﷺ کس کے لیے نمونہ ہیں۔۔۔؟

15:54) عورتوں کے بال کھلے ہوئے ہیں اور کوئی پروا ہی نہیں ۔۔۔

16:58) رسم اُس کو کہتے ہیں جو قرآن وحدیث صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت نہ ہو۔۔۔بچی کا کھانا سنت سے ثابت نہیں پھراس کے لیے زبردستی کیوں کرتے ہیں۔۔۔

18:28) جس جہاں سے ہمیشہ کو جانا۔۔۔اور کبھی لوٹ کر پھر نہ آنا۔۔۔ایسی دنیا سے کیا دل لگانا۔۔۔ ہروقت ناپاک رہتے ہیں یہ کیا زندگی ہے اللہ تعالیٰ پاک ہیں اور پاکی کو پسند کرتے ہیں۔۔۔

19:51) آپﷺ فرماتے ہیں کہ جس نے میری سنت کیا وہ قیامت کے دن میرےساتھ ہوگا۔۔۔اورجو جس قوم کی نقل کرے گا اُس کا حشر قیامت کے دن اُسی کے ساتھ ہوگا۔۔۔

21:42) قضا کے سامنے بے کار ہوتے ہیں حواس اکبر۔۔۔کھلی ہوتی ہیں گو آنکھیں مگر بینا نہیں ہوتیں۔۔۔کیا ہمیشہ زندہ رہیں گے جس لڑکی سے محبت کررہے ہیں کیا وہ ہمیشہ زندہ رہے گی۔۔۔عشق مجازی عذابِ الہی ہے۔۔۔

24:07) مرنے کے بعد کیا کام آئے گا؟تین دوستوں کی مثال ۔۔۔اسی طرح جب آدمی مرجاتا ہے تو قبر میں اپنے ہی اعمال کام آتے ہیں۔۔۔

26:25) باقی عبادات پر ثواب ہے اور نظر کی حفاظت پر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔۔۔نظر کی حفاظت پر حلوہ ایمانی کا وعدہ ہے۔۔۔

27:46) جس لڑکی سے عشق لڑا رہے ہو مرنے کے بعد اُس کے ساتھ لیٹ کر دیکھو۔۔۔

28:48) عشق مجازی کا کیا انجام ہوتا ہے ایک لطیفہ۔۔۔

33:33) لڑکی مل گئی تو بھی پاگل اور نہ ملے تو پھر بھی پاگل۔۔

33:48) رشتے کے لیے کن چیزو ں کا دیکھنا ہے۔۔

35:21) جس رب نے یہ ڈیزائن بنائے تو وہ خود کیسا ہوگا۔۔

39:51) ماں باپ کے ستانے والے کو سکون نہیں مل سکتا۔۔۔

40:27) اللہ کو ناراض کرنے والا کبھی چین سے نہیں رہ سکتا۔۔ گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اگر کوئی کسی بری عادت میں، کسی گناہ میں مبتلا ہے تو مولانا رومی فرماتے ہیں کہ وہ خود دوزخ میں ہے، اسے دوزخ کی کیا ضرور ت ہے، کہاں دوزخ تلاش کرنے جارہے ہو، اللہ کی نافرمانی خود دوزخ ہے۔

42:53) ماں باپ کو ستایا ہے اور والدین اللہ کے پاس چلے گئے تو پھر معافی کا کیا طریقہ ہے۔۔۔

44:06) والدین کو اُف تک نہ کہنا۔۔۔

44:41) جیسی کرنی ویسی بھرنی نہ مانے تو کرکے دیکھ دوزخ بھی ہے جنت بھی ہے نہ مانے تو مر کے دیکھ

48:54) ہر وقت لڑکیاں۔۔ملیں گی کتنی ایک دن مرنا ہے یہ نہیں کہ اللہ کو راضی کرنے کی فکر کریں ۔۔۔

49:43) والدین کی دعائیں لیں بدعائیں کیوں لیتے ہیں۔۔

50:58) بیوی کو پوچھتے نہیں اور حرام لڑکی کے چکر میں ہر وقت گھسے ہوئے ہیں۔۔۔ آہ جائے گی نہ میری رائیگاں تجھ سے ہے فریاد اے ربِ جہاں۔۔

52:30) لیلی ناراض ہے تو ہر وقت منانے کی فکر اور مولی ناراض ہے تو منانے کی کوئی فکر نہیں جبکہ لیلی مرنے والی گلنے والی سڑنے والی بدن کو کیڑے کھانے والے ہیں اُس کے لیے چار دن سے کھانا نہیں کھایا۔۔۔

56:26) توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے دیر نہ کریں ۔۔

56:59) تکبر کے دو جز ہیں۔۔۔اللہ سے دور کرنے والا سب سے شارٹ کٹ نسخہ یہ تکبر ہے۔۔۔

57:39) رسم کسے کہتے ہیں۔۔رسم بہت خطرناک چیز ہے۔۔

58:05) مسنون ولیمے آج لکھواتے ہیں کیا مطلب سنت کے مطابق ولیمہ اور شادی ہال میں سب گناہ ہورہے ہیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries