مجلس ۲۵       جنوری ۲ ۲۰۲ءفجر :سچی توبہ میں دیر نہیں کرنی چاہیے    !    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:18) فرمایا کہ کتنا بھی ہو جائے لیکن اللہ تعالیٰ کی چوکھٹ کو نہیں چھوڑنا۔۔۔

04:19) فرمایا کہ یہ آنسو رائیگاں نہیں جائیں گے حضرت والا رحمہ اللہ جب آنسو آتے تھے تو چہرے پر پھیر لیتے تھے۔۔۔

05:46) لَاَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَبِّحِیْنَ۔۔۔گنہگار بندوں کا رونا مجھے زیادہ پسند ہے تسبیح پڑھنے والوں کی سبحان اﷲ سے۔۔۔۔

08:32) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کبھی اللہ سے گِڑگڑاو بھی اگر رونا نہیں آتا تو رونے والے کی شکل ہی بنالو۔۔۔

09:43) ریادیکھ لینے کا نام نہیں بلکہ کسی کو دیکھانے کے لیے کام کرنا یہ ریاہے حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مخلوق کے لیے کسی نیک کام کو کرنا یا مخلوق کے لیے کسی نیک کام کو چھوڑنا یہ بھی ریاہے۔۔۔

15:02) ادب سے متعلق حضر ت والا رحمہ اللہ کی مدینہ شریف سے متعلق ایک بات ۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ادب کی کوئی سرحد نہیں۔۔۔مدینہ شریف میں ایک شخص نے حضرت والا رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ حضرت مجھے رونا نہیں آتا تو اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ دل کا رونا اللہ تعالیٰ دیکھتے ہیں پھر حضرت نے اُس شخص کو ملتزم پر بھیج دیا جب واپس آیا تو رو رہا تھا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے آپ کو رونے والوں کی صحبت میں بھیجا تو آپ پر اثر ہوا۔۔۔

21:02) سچی توبہ میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔۔۔

21:58) حضرت عالمگیر رحمہ اللہ اور ایک بہروپیے کا واقعہ۔۔۔

30:14) حضر ت مجددرحمہ اللہ کا ایک ملفوظ کے ایک مرتبہ دورانِ مطالعہ ایک مقام پر اٹک گیا لیکن طلباء کی برکت سے وہ مقام سمجھ میں آگیا۔۔۔

31:19) بیان کرنے والا دوسروں کے لیے بیان نہ کرے بلکہ دوسروں کے قدموں کو اپنی نجات کا ذریعہ سمجھے۔۔۔

33:20) ایک صاحب کا ذکر جو فضائل اعمال کی تعلیم کررہا تھا اور سامنے ایک آدمی بیٹھا تھا جو سو رہا تھا تو اس پر فرمایا کہ جہاں درس قرآن نہیں ہو رہا تو علماء وہا ں درس قرآن کیوں نہیں دیتے ۔۔۔

39:22) کسی طالب علم نے بےاُصولی کی اس پر نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries