مجلس ۲۵       جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء  :آخر زندگی کا مقصد کیا ہے ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:43) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی ابوجہل کا خبیث ارادے کا بیان۔۔۔خصائل نبوی ﷺشرح شمائل ترمذی سے پڑھا گیا۔۔۔

03:52) جب ہم اللہ کے پیارے ہوجائیں گے تو دُنیا خود بخود پیچھے آئے گی۔۔۔

05:52) پوری دُنیا کو اللہ تعالیٰ نے ہمارا غلام بنادیا ہے۔۔۔۔رات کوصرف پانچ منٹ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کر کہ سویا کریں۔۔۔اللہ تعالیٰ نے ہم کو کن کن نعمتوں سے نوازا ہے۔۔۔

07:02) کریم کی تعریف۔۔۔ الذی بدون الاستحقاق والمنۃجو بلااستحقاق عطا کردے، نالائقوں پر فضل کردے ۔۔۔

08:38) ایک نوجوان کا ذکر جو دُعا کرانے آیا تھا کہ بچہ ماں کے پیٹ میں ہے ڈاکٹروں نے بتایا ہیکہ اس کی انتریاں باہر آئی ہوئی ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بچے کوضائع کرنا پڑے گا لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہیکہ ضائع نہیں کریں گے اللہ تعالیٰ صحیح کرنے والے ہیں اس پر حضرت نے فرمایا کہ دیکھو ان کے ایمان کو اس لیے کسی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے اور یہ دیکھیں کے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کتنی بیماریوں سے بچایا ہوا ہے۔۔۔

11:47) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ ظاہر میں اہلِ دل ہیں گو حسرت لیے ہوئے باطن مگر ہے دولت نسبت لیے ہوئے مانا کہ میر گلشنِ جنت تو دور ہے عارف ہے دل میں خالقِ جنت لیے ہوئے حضرت نے فرمایا کہ عارف کس کو کہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کو ناراض نہ کرے گناہ نہ کرے۔۔۔جب اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کریں گے تو پھر اللہ تعالیٰ کی ذات دل میں آجائے گی۔۔۔اللہ تعالیٰ جب دل میں آئیں گے نا تو جتنے مزے ہیں وہ گھول کر دل میں آجائیں گے اللہ تعالیٰ اپنی محبت کاکیپسول پلا دیں گے۔۔۔

20:17) اشعار:۔ مانا کہ میر گلشنِ جنت تو دور ہے عارف ہے دل میں خالقِ جنت لیے ہوئے اک قلب شکستہ کے اور آہ فغاں کے ساتھ میں چل رہا ہوں مشعلِ سنت لیے ہوئے اپنے توکیا ہیں غیر بھی کرتا ہے احترام چہرہ پہ جو ہے داڑھی کی زینت لیے ہوئے حضرت والا رحمہ اللہ جب ساؤتھ افریقہ جہاز میں جارہے تھے اُس وقت کی کارگزاری۔۔۔جہاز کے ایک افسر نے حضرت والا کا کیے ادب کیا اس پر حضرت والا رحمہ اللہ نے یہ اشعار پڑھے کہ ۔۔۔اپنے توکیا ہیں غیر بھی کرتا ہے احترام۔۔۔چہرہ پہ جو ہے داڑھی کی زینت لیے ہوئے۔۔۔

26:11) داڑھی سے متعلق حضرت نے نصیحت فرمائی کہ داڑھی رکھنا واجب ہے ۔۔۔جب گنا ہ کو گناہ نہیں سمجھا تو پھر معافی کس بات کی۔۔۔

28:15) کفر سے نفرت واجب کافر سے نفرت حرام اگر ہم کفر سے نفرت کرتے تو پھر آج ان کفّار کی نقل کیوں کرتے ہیں۔۔۔؟

29:16) گناہ نہ کرنے سے اللہ خوش ہوتے ہیں ۔۔۔

30:40) اشعار:۔ اپنے توکیا ہیں غیر بھی کرتا ہے احترام چہرہ پہ جو ہے داڑھی کی زینت لیے ہوئے روئے زمیں پہ جو بھی ہے عہد وفا کے ساتھ وہ ہر نفس ہے سایۂ رحمت لیے ہوئے

32:24) جرمنی کے ایک دوست کی بات کے اس کےکمرےمیں ایک جرمنی کا نوجوان آکر لیٹ جاتا ہے اور کہتا ہیکہ مجھے آپ کے پاس آکر سکون آجا تا ہے۔۔۔

35:56) ایک عدالت ہے جہاں ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔۔۔

36:11) اللہ تعالی ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔

37:51) اللہ تعالی پر جوانی فدا کرنے کا مطلب کیا ہے؟

38:05) کسی خاکی پر مت خاک کر اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اُس پر جس سے دی جوانی کو۔۔ طفلی گئی الخہ۔۔۔

40:07) دو چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت۔۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مجھ کو ضمانت دے دے دو چیزوں کی، ایک جو اس کے جبڑوں کے درمیان ہے اور ایک چیز جو اس کے پیروں کے درمیان ہے، میں اس کو جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔۔۔

41:45) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن عارض ڈسٹمبر کی خاطر راہ پیغمبر ﷺ کو نہ چھوڑ۔

42:25) ہم حُسن پر مرتے ہیں یا خالقِ حُسن پر۔۔۔

42:47) ایک نوجوان ایک لڑکی کے پیچھے پیچھے کہ تو حُسن کی دیوی ہے تیرے بعد ڈی اینڈ ہے اس کو حسین نے ایک سینڈل ماری کیوں؟

43:39) نظر کی حفاظت پر اللہ تعالی کی ذات ہے اور ان شاء اللہ خاتمہ ایمان پر ہوگا۔۔۔

44:22) آج خواتین موبائل کی دیوانی بنی ہوئی ہے موبائل چھوڑنے کی ضرورت نہیں شوہر جبکہ ناخوش ہے شوہر چاہتا ہے موبائل نہ ہو اور یہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔۔

45:32) آخر زندگی کا مقصد کیا ہے؟

46:19) آل میگنٹ سسٹم پر ایک دہریہ کا واقعہ۔۔۔

47:21) اب آہستہ آہستہ دن بڑھے ہورہے ہیں یہ کون کررہا ہے سورج ایک منٹ بھی لیٹ ہوتاہے نظامِ کائنات کو کوئی چلانے والا ہے۔۔۔

48:09) رجب اور شعبان کی دعا۔۔۔

48:26) اتنا ڈرنا چاہیے کہ بدعا ہے کہ جو رمضان پائے اور اپنی مغفرت نہ کرائے بہت ڈرنا چاہیے۔۔۔

50:03) اشعار:۔ روئے زمیںپہ جو بھی ہے عہد وفا کے ساتھ وہ ہر نفس ہے سایۂ رحمت لیے ہوئے جو بے وفا کہ نفس کا اپنے ہوا غلام جیتا ہے سر پہ سینکڑوں لعنت لیے ہوئے ان نفس پر بیان شروع ہوجائے تو پورا ہو ہی نہیں سکتا۔۔ شیطان و نفس کا فرق کیا ہے؟

52:32) وقت لگانے والوں کو نصیحت کہ یہاں رہنا ہے تو امرد لڑکوں سے محتاط رہنا ہوگا ورنہ یہاں وقت لگانے کی ضرورت نہیں۔۔۔

53:10) اشعار:۔ جو بے وفا کہ نفس کا اپنے ہوا غلام جیتا ہے سر پہ سینکڑوں لعنت لیے ہوئے اپنے توکیا ہیں غیر بھی کرتا ہے احترام چہرہ پہ جو ہے داڑھی کی زینت لیے ہوئے اک میر خستہ حال بھی اختر ؔکے ساتھ ہے گذرے ہے خوب عشق کی لذت لیے ہوئے

56:26) دعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries