مجلس ۲۶       جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء :اصلی پیر کی پہچان  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:04) برائی کا بدلہ بھلائی سے دینا ہر کسی کا کام نہیں نصیبے والے کا کام ہے۔۔۔

03:06) جو نرمی سے محروم رہا وہ ساری بھلائیوں سے محروم رہا۔۔۔

04:51) حدیث پاک کہ دوسروں سے استخارہ کرنا ثابت نہیں اور دوسروں سے مشورہ کرنا سنت ہے۔۔۔

06:00) مظاہر حق جدید سے آپﷺ کی نبوت مبارک سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

08:58) جس شخص نے غصے کو ضبط کرلیا اوروہ اس کے نافذ کرنے پر قادر تھا تو اس کو کیا اجر ملے گا ۔۔۔اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ جس کا مجھ پر کوئی حق ہو وہ کھڑا ہو جائے کوئی کھڑا نہیں ہوگا سوائے اس شخص کے جس نے غصہ نافذ نہ کیا ہوگا۔۔۔

12:28) مفتی انوار الحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعا ر پڑھے۔۔۔ میر آئو بھی گلعذاروں میں ہے کہاں چین بے قراروں میں اِک حسیں ہو تو دل اسے دے دوں سخت مشکل ہے ان ہزاروں میں خونِ ارماں سے قلب رنگیں کر میر رکھا ہے کیا نظاروں میں ایک پل کو سکوں نہیں ملتا دیکھ بلبل کو ان بہاروں میں اپنے قلب و نظر بچا لینا کون جیتا ہے ان سہاروں میں دل خدا پر فدا کرو اخترؔ کچھ نہیں عارضی بہاروں میں

17:57) يا أيها النبي إنا أرسلناك شاهدا ومبشرا ونذيراوداعيا إلى الله بإذنه۔۔۔الایۃ۔۔۔۔معارف القرآن سے ان آیات مبارکہ کا ترجمہ کیا ۔۔۔ان آیات میں آپﷺ کی پانچ صفات بیان کی گئی ہیں۔۔۔۔آپ ﷺ اپنی شہادت کے ذریعے اُمت کی توثیق و تائید فرمائیں گے۔۔۔

25:03) ‏زِنَا الْعَیْنِ الَنَّظَرُ۔۔۔نظر کی حفاظت جو کرے تو آج کہتے ہیں کہ ہم نے نظر کی حفاظت کا سنا نہیں۔۔۔بیٹیوں نے کیسے کیسے لباس پہنے ہوئے ہیں اور نامحرموں کے ساتھ جارہی ہیں اس کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔۔۔

28:09) گھر میں اجازت لیکر آنا چاہیے اگر تین دفعہ گھنٹی وغیرہ بجانے سے بھی دروازہ نہ کھلے تو واپس چلے جائیں۔۔۔۔ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے آپﷺ سے عرض کیا کہ میں ماں کے ساتھ رہتا ہوں کیا میں بھی اجازت لیکر جاؤں تو آپﷺ نے فرمایا کہ ہاں اجازت لیکر جاؤ اور فرمایا کہ کیا تم اپنی ماں کو اس اس ۔۔۔حالت میں دیکھنا چاہتے ہو۔۔۔

31:27) آج نامحرموں سےہاتھ ملا رہے ہیں۔۔۔

32:18) اصل پیر کون ہے ؟حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک واقعہ۔۔۔عورتوں کو دَم کرنا اُن کو دیکھنا یہ کہاں جائز ہے سات آٹھ سال کی لڑکی سے بھی احتیاط ہے۔۔۔

33:48) پیر وہ ہے جو جان دے دے لیکن اللہ کو ناراض نہ کرے۔۔۔

34:16) اوداعيا إلى الله بإذنه ۔۔۔آپﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والے بھی تھے۔۔۔

35:25) جعلی پیر اللہ معاف کرے اللہ سے چھوڑا کر اپنے ساتھ ملا رہے ہیں۔۔۔خدا فرماچکا قرآں کے اندر۔۔۔مرے محتاج ہیں پیر و پیمبر۔۔۔وہ کیا ہے جو نہیں ہوتا خدا سے۔۔۔جسے تو مانگتا ہے اولیاء سے

36:56) وَسِرَاجًا مُّنِيْرًا۔۔۔کی تفسیر۔۔۔۔۔

38:47) انبیاء علیہ الصلوۃ والسلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں۔۔۔۔عقیدہ حیاۃ النبی ﷺ کتنا ضروری ہے۔۔۔

39:57) تمام انبیاء علیہم السلام اس دُنیا سے پردہ فرمانے کے بعد اپنی قبروں میں زندہ ہیں۔۔۔۔معارف القرآن۔۔۔۔۔

41:16) آپ ﷺ کا نور اس سورج سے کہیں زیادہ ہے کیوں کے آپﷺ علیہ السلام سے استفادہ ہمیشہ کے لیے ہے جبکہ سورج سے استفادہ کچھ وقت کے لیے ہے۔۔۔

42:31) جعلی پیروں کے چکر میں عورتیں زیادہ پڑتی ہیں۔۔۔۔

45:11) بد نظری بھی کئی بہانوں سے ہوتی ہے۔۔۔

47:28) آپ ﷺ کی صفات کا ذکر۔۔۔

47:42) برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا اور ی نصیبے والوں کا کام ہے۔۔۔

49:01) جتنا ہمارا لاالہ بڑھتا جائے گا اُتنا الااللہ کا نور بڑھتا جائے گا۔۔۔

49:34) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا وعظ پردہ عورت کی عزت کا ضامن سے ایک ملفوظ پڑھا۔۔ ڈاکٹر عبدالحیٔ صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہندوستان میں ایک عورت کو اپنی زمین کےمقدمہ میں پیشی کے لئے عدالت میں جانا تھا، اس نے کہا کہ ہم کو زمین نہیں چاہیے، ہم عدالت میں نہیں جائیں گے، وہاں جج ہماری آواز سنے گا، ہم بے پردگی نہیں چاہتے۔ اس کے بعد ڈاکٹر صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پاکستان بننے کے بعد جب وہی عورت اس ترقی یافتہ شہریعنی کراچی میں آئی، کراچی کا نام ترقی یافتہ شہر ہے...تو وہ حیا دار عورت جس نے ہندوستان میں مقدمہ میں اپنی زمین کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا اور عدالت نہیں گئی وہ اس ترقی یافتہ شہرمیں،ایمپریس مارکیٹ کی سڑکوں پر بے پردہ پائی گئی،صحبت کا یہ اثر ہوتا ہے۔پھرغضب یہ ہے ۔۔۔

52:11) وعظ پردہ عورت کی عزت کا ضامن:۔ پھرغضب یہ ہے کہ نیک خاندان کی لڑکی نماز روزہ والی، برقع اوڑھنے والی پیسے کے لالچ میں اس کے ماں باپ نے اسے امریکی تعلیم یافتہ بد دین بے نمازی مسٹر کو بیاہ دیا، جب وہ برقع اوڑھ کر اپنے شوہر کے گھر گئی تو شوہر نے برقع میں آگ لگا دی اور کہا کہ تمہیں لپ اسٹک لگا کر، میک اپ کرکے، ننگے لباس میں ٹیڈی بن کر میرے ساتھ کلفٹن چلنا پڑے گا،میرے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنا ہوگا،یہ برقع اوڑھا تو میری تو عزت اُڑ جائے گی، لوگ کہیں گے کہ یہ کیسی پرانے فیشن کی برقع والی بیوی لے آیا۔ آہ! جس چیز کو اﷲ اوررسول نے عزت بخشی تھی آج مسلمان اس کو ذلت سمجھ رہے ہیں۔ بتاؤ! عورت کی عزت کس چیز میں ہے؟ پردے میں رہنے میں ہے یا ننگا پھرنے میں؟ کیا کوئی شریف اور باحیا عورت چاہتی ہے کہ غیر مرد اس کے بالوں اور گالوں کو بری نظروں سے دیکھ کر سیٹیاں بجائیں؟

56:50) وعظ پردہ عورت کی عزت کا ضامن:۔ عورت کا احترام یہی تھا کہ وہ نماز روزہ کرتی، شوہر کی خدمت کرتی، بچوں کی پرورش کرتی اور برقع پہن کر باہر نکلتی لیکن آج شوہر فیشن ایبل بیوی کو ساتھ لے کر بازاروں میں پھرنا اپنی عزت سمجھتا ہےاوربیوی برقع والی ہو تو اسےشرم آتی ہے۔ یہ کیا عزت ہے کہ تمہاری بیوی کو دوسرے لوگ دیکھ رہے ہیں، بے شرمی اور بے غیرتی کی بھی کوئی حد ہے،سوچیں کہ ایک دن مرکر قبر میں جانا ہے، آج جس مکان پر بڑے صاحب کے نام کی تختی لگی ہوئی ہے کل مرتے ہی ان کی تختی بدل گئی اور دوسری تختی لگ گئی۔ دیکھو! تختیاں بدلتی جارہی ہیں، اوپر والے نیچے جارہے ہیں۔ سبق لے لو! دنیا کے عیش کو اتنی اہمیت مت دو،خصوصاً حرام عیش کو، تعجب ہے جو قبر میں جانے والا ہے وہ حرام عیش کی فکر میں لگا ہوا ہے کہ بلا سےاﷲ ناراض ہو ہم تو مزہ لیں گے۔۔۔

نیک بندے دنیا سے چلے گئے اور ان کی سنتوں اور طریقوں کا ذکر ہورہا ہے، اور کمینے بندے اور کمینی نالائق عورتیں چلی گئیں اور ان کے گناہ و بد کاری کے چرچے ہورہے ہیں اور ان پر لعنت برس رہی ہے۔ دیکھ لو فلم ایکٹروں کا کیا حال ہے، یہ ننگی پھر نے والی عورتیں کتنے لوگوں کو بد نظری کی دعوت دے رہی ہیں، یہ ساری لعنتیں ان پر بھی پڑیں گی، جتنے مردوں نے انہیں بری نظر سے دیکھا یہ گناہ ان عورتوں کے سر بھی جائے گا جو اپنے کو بے پردہ دکھا رہی ہیں ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries