مجلس ۲۸       جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء   :اللہ والوں کی برکت سے  شقاوت سعادت سے بدل جاتی ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:46) مظاہر حق جدید سے آپﷺ کی نبوت سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

02:47) رمضان بھائی نے حضرت مولانا منصورالحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے اشعارپڑھ کرسنائے۔۔۔ مرے پیارے مرشد سے ملنے سے پہلے کیا کرتے تھے جو شقاوت کی باتیں مرے پیارے مرشد سے ملنے کے بعد اب کیا کرتے ہیں وہ سعادت کی باتیں جو ہیں اللہ والے انہیں اچھی لگتی نہیں دارِ فانی کی زینت کی باتیں جو ہیں اللہ والے وہ کرتے ہمیشہ ہیں دونوں جہاں کی حکومت کی باتیں مرے پیارے مرشد کا انداز انوکھا، مرے شاہِ اختر کی مجلس نرالی نہ دیکھا کہیں ایسا دردِ محبت، نہ ایسی سنیں خونِ حسرت کی باتیں اگر قلب میں شمع ایماں ہو روشن تو لب پر ہوں کیوں کفر و ظلمت کی باتیں اگر حُسنِ مولیٰ کے جلوے ہوں دل میں، نہ ہوں حُسنِ لیلیٰ کی الفت کی باتیں خدا کی محبت ہے گھر کرنے والی اگرچہ تمام اولیاء کے دلوں میں مگر شاہِ اختر کے ہر ہر نَفَس میں ملیں گی خدا کی محبت کی باتیں جو مجلس مبارک میں آجائے اِک بار محروم ہر گز وہ رہتا نہیں ہے نہیں ختم ہوتی ہیں قطبِ زمانہ کی مجلس مبارک کی برکت کی باتیں عبادات جتنی بھی اسلام میں ہیں اگر وہ خدا کی محبت کا حق ہیں حسینوں سے نظریں بچانا تڑپنا بھی ہیں حق تعالیٰ کی عظمت کی باتیں اُجالے میں دن کے اندھیرے میںشب کے، ہیں اختر کے ہاں تذکرے اپنے رب کے وہی شورش و جوشِ عشقِ الٰہی، وہی سوز و دردِ محبت کی باتیں جو کچھ طبع سالک میں تھا فسقِ باہی، وہ نورِ نظر سے ہے عشقِ الٰہی ہیں جادو اثر کس قدر دیکھو ناصرؔ مرے شیخ کی فیضِ صحبت کی باتیں

11:32) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں زبان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔۔

15:39) جو توبہ کرتے ہیں اللہ سے معافی مانگتے ہیں اُن کو مجالس سے فائدہ ہوتا ہے۔۔۔

16:40) مولانا فرحان صاحب جو حضرت شیخ دامت برکاتہم کے بیتے ہیں اُن کو حضرت والا رحمہ اللہ نے سامنے بیٹھنے کا فرمایا پھر جب حضرت والا رحمہ اللہ لاہور کے سفرسے واپس آئے تو مولانا فرحان صاحب سامنے بیٹھے تو حضرت والارحمہ اللہ نے سخت ڈانٹ لگائی اور فرمایا کہ سامنے نہیں بیٹھا کرو بعد میں حضرت والا رحمہ اللہ نے مولانافرحان صاحب سے فرمایا کہ اصل میں ایک منحوس تجھے دیکھ رہا تھا تو میں نے تمہیں ہی ڈانٹ لگائی وہ نیا تھا اگر اُسے کچھ کہتا تو لڑائی جھگڑے کا خطرہ تھا۔۔۔

21:16) سارا گند اس لوہے کے ٹکڑے(یعنی موبائل ) میں آگیا ہےحالانکہ اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ أَلَمْ یَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ یَرَى،وھو معکم این ما کنتم۔۔۔

24:29) اگر ہم سچی توبہ کرلیں تو اللہ تعالیٰ ساری دُنیا کے مزے ہمیں عطا فرمادیں گے۔۔۔

25:29) عبادات کی کمی نہیں گناہ چھوڑنا ہے ،عبادات اللہ تعالیٰ کی عظمت کا حق ہے۔۔۔۔

26:06) جو بدنظری کرتا ہے سب سے پہلے وہ قرآن کریم کا حکم قل للمؤمنين يغضوا من أبصارهم ويحفظوا فروجهم توڑتا ہے۔۔۔

28:36) دین کو سمجھنا ہے اور یہ سمجھنا ہے کہ کس وقت کیا کرنا ہے۔۔۔۔

32:51) خشک مزاج والوں نے اپنے گھر والوں کو بھی تنگی میں ڈالا ہوا ہے نہ ہنسنا اور نہ بچوں سے کھیلنا۔۔۔

37:16) باقی عبادات پر ثواب ہے اور نظر کی حفاظت پراللہ کی ذات ہے۔۔۔

37:58) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بعض لوگ صرف نظر کی حفاظت کر کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے سارے دین پر عمل کرلیا حالانکہ دین کے اور بھی احکامات ہیں۔۔۔

39:30) گناہ کرنے کے بعد گناہ کرنا ایسا ہے جیسا کہ پاخانہ کرنے کے بعدپیشاب سے استنجاء کرلیا۔۔۔

41:38) بدنظری کرنے والے پر آپ ﷺ کی لعنت کی بدُعا ہے لعن اللہ الناظر و المنظور الیہ۔۔۔

42:22) جب اﷲ تعالیٰ کے دریائے رحمت میں جوش آتا ہے تو سو برس کا کافر ولی اﷲ نہیں ہوتا سیکنڈوں میں فخر اولیاء بن جاتا ہے۔۔۔

43:00) حدیث میں آتا ہے کہ جب کوئی بندہ اللہ کی محبت میں کسی بندے کے پاس جاتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں۔۔۔

44:15) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تقویٰ کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں پر اپنا تقویٰ تھونپ دو۔۔۔۔

45:26) قیامت کےدن ایک ایک ذرّے کا حساب ہوگا۔۔۔پھر عورتوں پر ظلم کرناکہاں گیا۔۔۔

48:05) ہمیشہ اچھے اخلاق سے رہنا چاہیے ۔۔۔ چہرے پر شگفتگی،ہونٹوں پر تبسم لہجہ نرم مخلوقِ خدا کے ساتھ رحمت وشفقت،حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو دین والے ہیں اُ ن کو تو ہمیشہ ہنستا ہوا رہناچاہیے۔۔۔

53:17) فرمایا کہ ہر کسی کو اپنے اُوپر قیاس مت کرو۔۔۔

59:06) نسوار اور پان سے متعلق لطیفے۔۔۔

01:00:43) آپﷺ کےاخلاق مبارک کیسے تھے؟۔۔۔جیسا باہر چہرہ ہے ویسا گھرمیں بھی ہے ۔۔۔؟

01:01:33) بخاری شریف کی حدیث پاک لَا یَشْقٰی جَلِیْسُھُمْ کے مطابق اللہ والوں کی صحبت شقاوت کو سعادت سے بدل سکتی ہے تو جب اہل اللہ کی صحبت اتنی بڑی رحمت کے نزول کا سبب ہے کہ شقاوت سعادت میں بدل جاتی ہے تو گناہ چھوڑنے کی رحمت بدرجۂ اولیٰ ان کے صحبت یافتہ لوگوں پر نازل ہوگی۔

01:04:01) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries