مجلس ۲۹       جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء   :اللہ والوں کی قدر کیا ہے؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:24) مظاہر حق جدید سے آپﷺ کی نبوت کی علامات سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

03:25) مولانا کریم صاحب نے حضرت مولانا منصورالحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کےاشعار پڑھے۔۔۔نفس اور شیطان کے طوفان سے ہمیں ساحل ملا۔۔۔۔حضرت والا نے پہلے شعر کی تشریح میں فرمایا کہ گناہ کے وسوسے آئیں گے لیکن اُن پر عمل نہیں کرنا۔۔۔

07:38) آج ایک صاحب آئے تھےجن کے نوجوان بیٹے کا انتقا ل ہوگیا تھا اور بہت رو رہے تھے اور کہے رہے تھے کہ مجھے وسوسے آتے ہیں تو حضرت والا دامت برکاتہم نے اُن کو تسلی دی اور فرمایا کہ وسوسے تو آئیں گے لیکن عمل نہیں کرنا۔۔۔بالآخر وہ خوش ہو کر چلے گئے۔۔۔

11:45) جتنے زیادہ تقاضے ہوں گے عمل نہ کرنے سے اتنا نور ملے گا جیسا کہ فٹ بال میں اگر ہوا نہ ہو تو وہ اُچھلے گا نہیں اور جب ہوا ہوگی تو کتنا اُچھلے گا تو اسی طرح جس کو جتنے تقاضے آئیں گے وہ اتنا زیادہ اللہ کی محبت میں اُوپر جائے گا۔۔۔

14:19) اماں جی کی گود بچے کےلیے سب سے پہلا مدرسہ ہے جب ماں ہی ایسی ہو تو پھر اُس کی گود میں جنید بغدادی کیسے پیدا ہوں گے۔۔۔

17:55) مولانا کریم صاحب نےدوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔

22:20) رکھ نظر نیچی حسینوں سے بدل کر راستہ کر نہ تو احوال پُرسی اور نہ ان سے مل ملا۔۔۔حضرت والا نے فرمایا کہ یہ قرآن وحدیث کا مضمون ہے۔۔۔

27:04) نفس کو پرہیزی بد سے لگی جب ٹلٹلی ڈانٹ کا تب شیخ کی جانب سے لو موٹل ملا جب ٹلٹلی یعنی دست لگ جائیں تو ایک دوا ہے لوموٹل (Lomotil) کھائو فوراً ٹلٹلی رُک جائے گی۔۔۔۔حضرت نے فرمایا کہ اس سے مراد یہ ہیکہ شیخ نےڈانٹ کا لوموٹل دیا ۔۔۔محبت دونوں عالم میں یہی جاکر پکار آئی۔۔۔جسے خود یار نے چاہا اسی کو یادِ یار آئی۔۔۔

32:29) بہت سی خواتین بے چاری روتی ہوئی تعویذ لینے آتی ہیں کہ میرا شوہر فلمی دنیا میں پھنس کر غیروں کی طرف مائل ہے، مجھے بھنگن کی طرح سمجھتا ہے، آہ! گھر گھر شہوت پرستی کا عذاب ہے۔اکثرعورتیں فون پر روتی ہیں کہ بازاروں میں حسن کی عریانی اور بے پردگی کی وجہ سے وہ اپنے شوہر کی نگاہِ عنایت سے محروم ہیں، دوسری عورتوں کو دیکھ کر شوہر اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ تو حسن میں کم ہے۔یہ اس وجہ سے ہے کہ سڑکوں پر پھرنے والی عورتوں پر شیطان زیادہ لائٹ مارتا ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر پھرنے والی عورتیں زیادہ حسین لگتی ہیں اور اپنی بیوی کم حسین لگتی ہے۔پندرہ سال پہلے ایک صاحب ہسپتال میں داخل ہوئے اور ایک بے پردہ کم عمر نرس سے دل لگا بیٹھے، ان کی بیوی اور خاندان والے رونے لگے کہ ہم توبرباد ہوجائیں گے،کوئی دعا تعویذ دےدیں، میں بھی اﷲ سے بہت رویا ، الحمد للہ وہ خاندان جس میں غم کی آگ لگ گئی تھی وہ اس غم سے بچ گیا۔

34:17) جو بدنظریاں کرتے رہتے ہیں اُن کو بیوی کیسے اچھی لگے گی۔۔۔

36:21) حضرت والا رحمہ اللہ کے مضامین کیسے ہیں کہ بڑے بڑے علماء دُعائیں دیتے ہیں حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب نے فرمایا کہ میں نے حضرت والا رحمہ اللہ کی قدر نہیں کی ۔۔۔۔

37:58) اللہ والوں کی قدر کا مطلب کیا ہے؟مطلب یہ ہیکہ وہ جو قرآن وحدیث کا مضمون بتائیں نصیحتیں کریں اُن پر عمل کرکہ اطلاع کریں۔۔۔

39:38) ہندوستان میں جب حضرت والا رحمہ اللہ بیان کر کہ منبر سے نیچے اُترے تو حضرت مولاناشاہ محمد احمد صاحب نےحضرت والا رحمہ اللہ کو گلے لگایا اور فرمایا کہ بعض لوگوں کو اللہ تعالیٰ زبان دیتے ہیں لیکن دردِ دل نہیں دیتے اور بعض کو دردِ دل تو دیتے ہیں لیکن زبان نہیں دیتے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو دونوں دیے ہیں۔۔۔ماشاء اللہ۔۔۔

40:54) بہرحال!وہ صاحبزادے جوآج اپنی بیویوں کو بے پردہ کرنا چاہتے ہیں، کاش ان کے دلوں میں خداکا خوف ہوتا تو کبھی اس کی جرأت نہ ہوتی اور ان خواتین کی عزت کرتے جو پردہ سے رہنا چاہتی ہیں۔ ہمیں ایسی خبریں ملتی رہتی ہیں کہ جن لڑکیوں نے دینی ماحول میں پرورش پائی، اللہ اور رسول کی محبت ان کے دلوں میں ہے۔۔۔

43:27) آج کس اسکول اور کالج میں اسلام سکھایا جارہا ہے۔۔۔؟بے حیائی عُریانی اور فحاشی سکھائی جارہی ہے دین سے نفرت سکھائی جارہی ہے۔۔۔گانا سکھایا جارہا ہے حالانکہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں گانا باجا مٹانے آیا ہوں۔۔۔

48:38) اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو کیوں نہیں سوچتے اُن میں غور کیوں نہیں کرتے۔۔۔

50:16) ایک لیموں کےمزے کو نہیں دیکھا سکتے توآئے ہیں ا للہ تعالیٰ کی ذات کو دیکھنے کے لیے۔۔۔۔

52:17) فرمایا کہ اتنے عطر ہیں اتنے پھل ہیں ہر ایک کا ذائقہ اور خوشبو الگ الگ ہے تو اللہ تعالیٰ کے نام میں کیا مز ہ ہوگا۔۔۔

53:36) اﷲ کے نام میں بہت مزہ ہے یہ سارے اولیاء اﷲ سے سنتے آئے ہیں یہ علم الیقین ہے اور کسی ولی اﷲ کو جب دیکھو گے کہ وہ اﷲ کے نام سے مست ہورہا ہے یہ عین الیقین ہوگا اور جس دن اﷲ ہمارے دل میں آئے گا وہ حق الیقین ہوگا۔۔۔

54:27) وہ خدا سے ڈر کے پردہ کرنا چاہتی ہیں مگر شوہر صاحب کے دل میں خدا کا خوف نہیں ہے جیسے ان کو مرنا نہیں ہے، انہوں نے کوئی وٹامن کھایا ہوا ہے کہ ان کو موت نہیں آئے گی، وہ اپنی بیویوں کو ڈنڈے مار کر کہتے ہیں تمہیں میرے ساتھ رہنا ہے تو بےپردہ رہو ورنہ طلاق لے لو، ہم تمہارا برقع اتار کر رہیں گے، چوٹیاں کٹوا کر رہیں گے، پرکٹی بنا کر تم کو ایک دم ٹیڈی بنائیں گے،مَیم بنائیں گے، ہم یہ چودہ سو برس پرانااسلام نہیں چاہتے۔سوچئے آپ! اگر آپ کو چودہ سو برس پہلے کا اسلام منظور نہیں ہے تو پھر یہ سورج بھی پرانا ہوچکا ہے اور زمین بھی پرانی ہے، آسمان بھی پرانا ہے،سب چھوڑدو،کہیں باہر بھاگ جاؤ۔ بریانی کے لئے پرانے چاول کیوں خریدتے ہو؟خواجہ صاحب فرماتے ہیں ؎ پرانے چاولوں کو پا نہیں سکتے نئے چاول پکالے ان سے خشکہ پک نہیں سکتی ہے بریانیدیکھا آپ نے ہر پرانی چیز خراب نہیں ہوتی۔تومیں یہ عرض کررہا تھا کہ پردہ کا اور نظر کی حفاظت کا حکم یہ قرآن کا حکم ہے،یہ مولویوں کا بنایا ہوا مسئلہ نہیں ہے جیسے لوگ کہتے ہیں کہ ملاؤں نے بنا رکھا ہے۔حکیم الامت،مجدد الملتh فرماتے ہیں کہ علماء جو ہیں یہ مسئلہ بناتے نہیں ہیں بتاتے ہیں، بناتے میں ایک نقطہ اور لگاؤ،علماء قرآن کی آیت سناتے ہیں قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَ بْصَارِهِمْ اے ایمان والو! اپنی نظروں کو نیچی رکھو،صحابہ کوحکم ہورہا ہے کہ جب نبی کی بیویوں سے،ازواج ِمطہرات سے ضرورت کی کوئی بات کرو : ﴿ وَاِذَا سَاَ لْتُمُوْ ھُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْهُنَّ مِنْ وَّرَاۗءِ حِجَابٍ ط﴾ (سورۃ الاحزاب : آیۃ ۵۳) اےا صحاب ِنبی!ﷺجب تم نبی کی بیویوں سے بات کرو تو پردہ سے بات کرو۔

01:01:30) اللہ معاف کرے آج عورتیں اپنی صورت کو تبدیل کر کے ہندو عورتوں کی صورتیں بنوا رہی ہیں اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ لقد خلقنا الإنسان في أحسن تقويم۔۔۔

01:04:43) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries