مجلس ۳۱       جنوری ۲ ۲۰۲ءعشاء  :اہل اللہ کے صحبت یافتہ کا سوء خاتمہ نہیں ہوتا  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:35) حسبِ معمول آپ ﷺ کی علامات سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

08:36) حبِ جاہ اور اپنے آپ کو ایسا ہی سمجھنا پھول جانا اپنی تعریف پر خوش ہونا یہ سب تکبر اور جاہ ہے اور حرام ہے ۔۔۔۔

09:30) ومن يطع الله والرسول فأولئك مع الذين أنعم الله عليهم من النبيين ۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صدّیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبر اور جاہ جاتا ہے۔۔۔

11:18) آپ ﷺ آخری نبی ہیں نبوت کادورازہ بند ہوچکا ۔۔۔۔جو بدبخت ہوتا ہے وہ مرتد ہوجاتا ہے۔۔۔

12:34) صدّیق کی تین تعریفیں(۱) جس کا قال اور حال ایک ہو۔۔۔

14:01) کس وقت کیا کرنا ہے اس کا دھیان رہے۔۔۔حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے والدصاحب جب بیمار ہو ئے تو حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ میر صاحب والد صاحب کے پاس جاؤ اب خدا آپ کو وہاں ملے گا۔۔۔

15:51) اہل ذکر کون ہیں علماء ہیں ۔۔۔فضائل سے چھٹکا را نہیں ہوگا مسائل سیکھ کر اُن پر عمل کرنا ہے۔۔۔

17:13) صدّیق کی دوسری اور تیسری تعریف(۲)جس کا باطن ظاہر سے متاثر نہ ہو(۳) جو دونوں جہاں اللہ پر فدا کردے

18:55) ہم اللہ تعالیٰ سے خود کہے رہے ہیں کہ اهدنا الصراط المستقيم پھر عمل کیا کررہے ہیں؟۔۔۔میراث تقسیم کر تے ہیں؟ بہنوں کا مال بھی کھا رہے ہیں۔۔۔دوبھائی آپس میں مل کر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔۔۔

21:43) انعام یافتہ کون لوگ ہیں صدّیقین ہیں ۔۔۔

22:27) آپﷺ فرمارہے ہیں کہ جس نے میری سنت پر عمل کیا وہ قیامت کے دن میرے ساتھ ہوگا۔۔۔

23:08) میراث کا معاملہ اتنا سخت ہیکہ اللہ تعالیٰ نے خود قرآن پاک میں ہر ایک کا حصہ الگ الگ کر کہ بیان فرمادیا۔۔۔۔

24:05) سچے اللہ والے موجود ہیں لیکن تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔قرآن پاک میں

25:12) جاہ کیا ہے ؟کسی کو حقیر نہیں سمجھے اپنے کو بڑا سمجھے اپنی تعریف پر خوش ہو۔۔۔

26:18) تکبّر کیا ہے؟بطر الحق وغمط الناس۔۔۔۔

26:26) اصلاح فرض ہے۔۔۔اصلاح کیا ہے اس وقت اللہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں ۔۔۔۔زبان کے بیس گناہ ہیں اُن سے بچتے ہیں غصے سے بچتے ہیں۔۔۔

28:59) رائی برابر بھی اگر تکبّر ہوگا تو جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھے گا۔۔۔۔ڈاکٹر کی ہر بات پوچھتے ہیں لیکن جہاں ہمیشہ جانا ہے اُس کی فکر نہیں ہے۔۔۔۔

31:15) اصلاح کرانا بے شرمی کا کام ہے۔۔۔ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اصلی حیّا یہ ہیکہ ہمارا پالنے والاہمیں اپنی نافرمانی میں نہ دیکھے۔۔۔

32:05) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ :فرمایا کہ اہل معصیت اپنے دل کو شکستہ نہ کریں میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ کواہل معصیت کی فہرست سے نکلنے کے لیے دیر کیا لگتی ہے آپ ایک منٹ میں اہل معصیت سے نکل کر اہل طاعت میں شامل ہوسکتے ہیں وہ اس طرح کہ اللہ سے توبہ کر لو۔۔۔

36:52) ساس سسر کا ادب وہی کرسکتی ہے جس کو اللہ کا خوف ہوگا۔۔۔

37:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک مضمون جو حضرت والا رحمہ اللہ نے بھی بیان فرمایا مایوسی دور کرنے پر بہترین ملفوظ۔۔ حسن خاتمہ کی ضمانت حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ جو لوگ اللہ والوں سے جُڑے ہوئے ہیں، چاہے ان سے گناہ بھی ہوجائے لیکن ایک نہ ایک دن مرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ ان کے تقاضائے نفس اور تعلقاتِ ماسویٰ اللہ پر اللہ تعالیٰ اپنے تعلق کو غالب کردے گا اور حسنِ خاتمہ کے ساتھ اٹھائے گا۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے اس ملفوظ کو میں نے خود پڑھا ہے کہ اللہ والوں سے تعلق رکھنے والا چاہے زندگی بھرنفس کی گشتی میں ہار تا رہے اور ہار کر اشکِ ندامت سے آہ وزاری کرتا رہے لیکن مرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ تمام تعلقات پر اپنی محبت کو غالب کرکے اپنے پاس بلاتے ہیں اور حسن خاتمہ نصیب فرماتے ہیں۔

39:10) سب کو نیک سمھیں۔۔

40:30) مچھروں کی مثال اور پھر نصیحت۔۔۔

43:08) اہل اللہ کی صحبت یافتہ کا سوءِخاتمہ نہیں ہوتا ۔۔۔ اس بات کو غور سے سنئے کہ نفس سے ہار کر کبھی مایوس نہ ہو، اہل اللہ کا دامن نہ چھوڑواور اللہ تعالیٰ کے سامنے اشکِ ندامت بہا کر اپنی آہ وزاری ، گناہوں سے بے زاری اور اپنی ذلت وخواری کے احساس سے رورو کر ترقی کرو اور کبھی ذِکر اللہ وتہجد ونظر کی حفاظت او تقویٰ کے اعلیٰ مقام سے قرب حاصل کرو۔ کبھی عبادت سے اللہ کا قرب حاصل کرو کبھی ندامت سے اللہ کا قرب حاصل کرو۔

44:58) کبھی طاعتوں کا سرور ہے کبھی اعترافِ قصور ہے ہے ملک کو جس کی نہیں خبر وہ حضور میرا حضور ہے

45:21) جو آدمی گناہ نہیں چھوڑتا تو اتنی بدنامی ہوتی ہے اور پھر اتنا مار کھاتا ایسا شخص کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔۔۔

46:46) ایک عجیب عبرت آموز واقعہ کہ جو بدفعلی نہیں چھوڑتا کیسی ذلت ہوتی ہے اور کیسی پٹائی ہوتی ہے۔۔۔

48:31) گندی مذاق پر اللہ تعالی نے بستی کو الٹ دیا لاکھ کی چھ بستیاں تھیں حضرت جبرئیل علیہ السلام آسمان پر لے گئے اور وہاں سے الٹ دیا اب کوئی بچا ہوگا لیکن پھر بھی پتھروں کی بارش ہوئی اللہ تعالی کو اتنا غصہ ہے ایسے کام پر۔۔۔ بچو گندے عمل سے امردوں سے دور ہوجاؤ اگر یہ فعل اچھا تھا تو خدا پتھر نہ برساتا۔۔۔

50:16) گندی مذاق کرنے والوں کو اپنی آنکھوں سے گٹر کا پانی پیتے ہوئے دیکھا کیونکہ آپ ﷺ کی دعا کی برکت سے اب اجتماعی عذاب نہیں آئے گا لیکن انفرادی عذاب اُسی وقت کھوپڑی پر آجاتا ہے۔۔۔

51:40) نا محرم کو دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے اپنی زندگی کو برباد مت کریں۔۔

52:44) کبھی طاعتوں کا سرور ہے کبھی اعترافِ قصور ہے ہے ملک کو جس کی نہیں خبر وہ حضور میرا حضور ہے ایک بار توبہ کرلی اب زندگی کو بدلنا ہے۔۔۔

54:08) کل ایک بوڑھے آئے کہ بہت رورہے تھے کہ نوجوان بیٹے کا انتقال ہوگیا چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔۔۔پھر حضرت شیخ نے ان صاحب کو نصیحت فرمائی۔۔۔

55:14) مرنے والوں کو سب سے پہلا انعام کیا ملتا ہے ار پھر کینسر کے مرض میں گیا تو شہادت کا ایک درجہ بھی ملتا ہے۔۔۔۔

56:16) جامع صغیر کی روایت ہے کہ تمہارے اعمال تمہارے آباو اجداد کے پاس جاتے ہیں کوئی ایسا کام مت کرو کہ اُن کو اذیت ہو۔۔۔

57:48) داڑھی رکھنا بھی واجب ہے اب داڑھی منڈا کر ہم کیا کررہے ہیں کیا ہمارے اعمال آپ ﷺ کے پاس نہیں پہنچتے جبکہ جامع صغیر کی روایت بتلادی تو ہم روتے کیوں نہیں کہ گٹر لائن میں داڑھی کو دال کر آپ ﷺ کا دل تو نہیں دکھا رہا؟؟؟؟؟۔۔۔

59:23) اپنے ماں باپ کے لیے صدقہ جاریہ بنیں گناہوں کو لات مار دیں۔۔۔

01:00:20) روزانہ اپنے جانے والوں کو ایصال ثواب کرنا چاہیے۔۔۔ایصال ثواب کا طریقہ۔۔۔

01:01:15) ہر وقت گیم گیم گیم۔۔۔۔قرآن پاک کی تلاوت کو معمول بنائیں۔۔۔والدین کے لیے دعائیں کریں چاہے زندہ ہو یا نہ ہو۔۔۔

01:02:34) بیوہ کا بہت زیادہ خیال رکھنا بیوہ کی کنواری سے بھی زیادہ جلدی شادی کرانی چاہیے اور بیوہ کا دل کبھی نہیں دکھانا۔۔۔

01:03:34) بغیر اصلاح کے آدمیت پیدا ہونا مشکل ہے۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے اہم ملفوظات یہاں سے بیان ہوئے۔۔۔ بزرگی اور ولایت اور چیز ہے اور اس کا حاصل ہونا بہت آسان ہے اس لیے کہ اُس کا واسطہ ایک کریم مالک سے ہے لیکن اصل تو انسانیت اور آدمیت کا پیدا ہونا ہے اور وہ مشکل بھی ہے کیونکہ اُس کا تعلق مخلوق سے ہے اس کا اہتمام تو بہت کرنا تھا لیکن آج کل اس کا اہتمام بالکل نہیں کیا جاتا ۔۔۔

01:06:14) یہاں اشرف علی کے پاس بس ایک چیز سکھائی جاتی ہے اور وہ ہے انسانیت۔۔۔۔

01:06:48) بعض لوگ دین پھیلاتے ہیں لیکن خود عمل نہیں کرتے یا گھر والے اُن کے فائدے نہیں اُٹھاتے دل دکھتا ہے کہ اتنا بیان کیا جاتا ہے لیکن عمل ہی نہیں کرتے۔۔۔

01:08:24) اخلاق اخلاق۔۔ایک بڑھیا جہنم میں جائے گی برے اخلاق کی وجہ سے ۔۔۔۔

01:09:39) انسان بننا ہے آدمیت چاہتے ہو تو اشرف علی کے پاس آو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries