مجلس ۲ فروری  ۲ ۲۰۲ءمغرب   : ہمیں دو چیزوں کی ضرورت ہے ایک علم اور ادب  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:20) اللہ تعالیٰ کے احسانات میں سے سب سے بڑا وہ ایمان ہے۔۔۔

05:20) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ زبانِ عشق درِراز شریعت کھولتی ہے زبانِ عشق جب کچھ بولتی ہے خرد محو حیرت ہے اس زباں سے بیاں کرتی ہے جو آہ و فغاں سے جو لفظوں سے ہوئے ظاہر معنی وہ کیا پاسکتے نہیں دردِنہانی لغت تعبیر کرتی ہے معانی محبت دل کی کہتی ہے کہانی کہاں پائو گے صدا بازغہ میں نہاں جو غم ہے دل کے حاشیہ میں مگر یہ دولت ملتی ہے کہاں سے بتائوں میں ملے گی یہ جہاں سے یہ ملتی ہے خدا کے عاشقوں سے دعائوں سے اور ان کی صحبتوں وہ شاہ ِدوجہاں جس دل میں آئے مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے ارے یارو جو خالق ہو شکر کا جمالِ شمس کا نورِقمر کا نہ لذت پوچھ پھر ذکر ِخدا کی حلاوت نام پاک ِکبریا کی یہ دولت دردِاہل دل کی اختر خدا بخشے جسے اس کا مقدر

06:02) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ظاہر ایک منٹ میں بن جاتا ہے لیکن باطن کے لیے ایک عمر چاہیے۔۔۔

06:45) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اشرف علی کے پا س صرف انسانیت سکھائی جاتی ہے۔۔۔۔

08:11) مرد وہ ہے جو اپنا حق چھوڑ دے دوسرے کا حق ادا کرے۔۔۔

09:11) بخاری شریف پڑھ لی لیکن بخاری شریف کی روح کب ملے گی؟۔۔۔

11:16) ذرّہ ذرّہ اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے۔۔۔

11:56) محاسنِ اسلام سے اچھے اخلاق سے متعلق کچھ احادیث مبارکہ پڑھ کر سنائی:حضرت ابو دردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہیکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن مومن کے میزان میں اچھے اخلاق سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوگی۔۔۔

14:56) شبِ برات میں کینے والے کی بخشش نہیں ہوگی۔۔۔ 16:49) غیبت کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔

19:02) رجب شروع ہوتے ہی خریداری شروع کردیں ہماری ماں بہو بیٹیوں کو ورائٹی کی کیا ضرورت ہے۔۔۔

20:10) آپﷺ فرماتے ہیں کہ میرا سب سے زیادہ پیارا قیامت کےدن وہ ہوگا جس کےاخلاق اچھے ہوں گے۔۔۔

21:42) خواتین کو بڑاموبائل رکھنے کی ضرورت کیا ہے؟۔۔۔بچے کو نہلا رہے ہیں اور اس کی بھی ویڈیو بنا رہے ہیں۔۔۔

24:28) لَئِن شَكَرْتُمْ لأَزِيدَنَّكُمْ۔۔۔اگر اللہ کا شکر ادا کرو گے تو اللہ تعالیٰ نعمت میں اضافہ کریں گے۔۔۔

25:18) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہیکہ آپﷺ سے پوچھا کہ کس عمل کی وجہ سے لوگ زیادہ جنت میں داخل ہوں گے فرمایا کہ خوف اوراچھے اخلاق کی وجہ سے ۔۔۔

28:02) صبر سے اللہ ملتے ہیں۔۔۔۔صبر کی تین تعریفیں۔۔۔ایک خاتون کا ذکر کہ جس نے لکھا کہ میں صبر کرتے کرتے تھک گئی ہوں اب صبر نہیں کر سکتی۔۔۔

32:05) معافی میں جتنامزہ ہے اتنا سوال وجواب میں نہیں ہے۔۔۔

32:52) شوہر کے لیے عورت کو تو تیار رہنا چاہیے چڑیل بن کے نہیں رہنا چاہیے۔۔۔

35:41) اللہ کی محبت سیکھ کر آگے پھیلانی چاہیے۔۔۔

36:13) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کا بیان شروع ہوا۔۔۔

37:55) سبحانك لا علم لنا إلا ما علمتنا ۖ إنك أنت العليم الحكيم۔۔۔

40:50) طبرانی شریف کی ایک حدیث : کیف بکم اذا فسق فتیانکم و طغیٰ نسآء کم تمہارا کیا حال ہوگا جب تمہارے نوجوان فاسق فاجر ہو جائیں گےاور عورتیں سرکش اور باغی(آزاد) ہو جائیں گی۔۔۔

46:34) ہماری ساری زندگی آخر ت کے ایک دن کے مقابلے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں بنتی۔۔۔

47:58) شاب نشأ في عبادة الله۔۔۔وہ نوجوان جو اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ پر فدا کر دے وہ کتنا خوش قسمت ہے۔۔۔در جوانی توبہ کردن شیوہ پیغمبری۔۔۔

50:10) (کیف بکم اذا فسق فتیانکم و طغیٰ نسآء کم )صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے جب یہ حدیث سنی تو آپ ﷺ سے پوچھا کہ ایسا بھی ہوگا تو آپ ﷺنے فرمایا کہ ایسا بھی ہوگا۔۔۔

51:10) سب سے بڑی برائی جو ہمارے گھروں میں آئی ہے وہ نماز میں سستی کی وجہ سے ہے۔۔۔

55:15) (کیف بکم اذا فسق فتیانکم و طغیٰ نسآء کم )صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے جب یہ حدیث سنی تو آپ ﷺ سے پوچھا کہ ایسا بھی ہوگا تو آپ ﷺنے فرمایا کہ ایسا بھی ہوگا۔۔۔قالوا: يا رسول الله، وإن ذلك لكائن؟ قال: «نعم، وأشد منه، كيف بكم إذا لم تأمروا بالمعروف وتنهوا عن المنكر؟» قالوا: يا رسول الله، وإن ذلك لكائن؟ قال: «نعم، وأشد منه، كيف بكم إذا رأيتم المنكر معروفا، والمعروف منكرا»

56:47) رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ لوگوں نے کہا’’ مفلس ہمارے یہاں وہ شخص کہلاتا ہے جس کے پاس نہ درہم ہو اور نہ کوئی سامان ‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میری امت کا مفلس اور دیوالیہ وہ ہے جو قیامت کے دن اپنی نماز،روزہ اور زکوٰۃ کے ساتھ اللہ کے پاس حاضر ہوگا اور اسی کے ساتھ اس نے دنیا میں کسی کو گالی دی ہوگی،کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کو قتل کیا ہوگا، کسی کو ناحق مارا ہوگا تو ان تمام مظلوموں میں اس کی نیکیاں بانٹ دی جائیں گی پھر اگر اس کی نیکیاں ختم ہوگئیں اور مظلوم کے حقوق باقی رہے تو ان کی غلطیاں اس کے حساب میں ڈال دی جائیں گی اور پھر اسے جہنم میں گھسیٹ کر پھینک دیا جائے گا ( حضرت ابو ہریرہ ؓ ، مسلم )

01:03:07) سب سے زیادہ ناپسندیدہ کا م دو مسلمانوں میں آپس میں جدائی کرانا ہے۔۔۔

01:04:38) سب سے زیادہ ہمیں دوچیزوں کی ضرورت ہے ایک علم اوردوسرا ادب۔۔آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ علمنی ربی فاحسن تعلیمی، وادبنی ربی فاحسن تأدیبی۔ ترجمہ: میرے رب نے مجھے علم سکھایا تو کیا خوب علم سکھایا، اور میرے پروردگار نے مجھے ادب سکھایا اور میری تربیت کی، تو کیا خوب تربیت کی۔۔۔

01:08:53) حسد کے ذریعے نیکیاں جل کر راکھ ہو جاتی ہیں ا س کا پتا چل جانا یہ علم ہے اور اس پر عمل کرنے کا نام ادب ہے۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries