مجلس ۲ فروری  ۲ ۲۰۲ءعشاء    : اللہ کے عاشقوں کی نشانیاں    !  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

09:15) بیان کے آغاز میں تعلیم ہوئی اُس کے بعد اشعار پڑھے گئے۔۔

09:30) آج بہت معزز مہمان تشریف لائے سب احباب اور دارالافتاء کے اساتذہ کرام مفتی صاحبان طلباء سب بیان میں شریک تھے

17:01) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔اللہ تعالی نے زندگی ایک بار کے لیے دی ہے جو کرنا ہے اسی دنیا میں کرنا ہے اللہ کو راضی کرنا ہے ۔۔

17:31) دوزخ کو اللہ تعالی ڈھانپا ہوا ہے شہوات ،چمک دمک اور رنگینیوں سے ۔۔۔

18:16) جب کبھی گناہ ہوجائے تو توبہ میں دیر نہیں کرنا۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کبھی مایوس نہیں ہونا۔۔۔

19:11) خواتین کہ آپ کا موبائل سے کیا واسطہ۔۔۔

22:09) عاشقوں کی قوم۔۔۔

22:22) قومیت اور صوبائیت پر لڑنا اس سے سوءِ خاتمہ کا خطرہ ہے۔۔۔

22:51) مرتد بے وفا قوم ہے۔۔۔

23:32) زبان و رنگ کا اختلاف اللہ تعالی کی پہچان ہے۔۔۔

24:46) آخر یہ بیان کی موویاں کیوں بناتے ہیں ایک سوال کا جواب۔۔۔

25:05) بیان کرنا آسان ہے لیکن گھر میں شرعی پردہ یہ اصل ہے جو مشکل ہے۔۔۔

26:41) کوئی گناہ کرنے سے پہلے پل صراط کا ہی سوچ لیں تو کیا اُس وقت مجھے گناہ یاد آئے گا۔۔۔

27:08) ایک زبان کے بیس گناہ ہیں۔۔۔

27:24) جیسا ظاہر ہے ویسا ہمارا باطن ہے۔۔۔

27:38) یہ میڈیا ہمارا دماغ خراب کردیتا ہے اس کا کام ہے حلال کو حرام دکھانا اور حرام کو حلال دکھانا۔۔۔

28:43) ایک جماعت قیامت تک چودہ سال پرانے دین پر قیامت تک قائم رہے گی لیکن تھوڑے ہونگے۔۔۔

30:36) اللہ کے عاشقوں کی نشانیاں۔۔۔

31:39) پہلے معاشرہ نہیں بدلے گا ہمیں بدلنا ہوگا پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بدلے ہیں پھر معاشرہ بدلہ۔۔

32:16) مجاہدہ کرنا ہوگا پھر اللہ تعالی ملتے ہیں ..مجاہدہ کی چار قسمیں۔۔۔ پہلی تفسیر:۔ الذین المشقۃ فی ابتغاء مرضاتناجو اﷲ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لیے غم اور تکلیف اٹھا لیتے ہیں اور یقین کرتے ہیں کہ یہ اﷲ کے راستے کا غم ہے سارے عالم کی خوشیاں اﷲ کے راستے کے ایک ذرہ غم کا احترم کرنا چاہیں تو اس کا حق ادا نہیں کرسکتیں۔۔ دوسری تفسیر:۔ الذین اختار المشقۃ فی نصرۃ دینناجو میرے دین کے پھیلانے میں مدد کرتے ہیں دیکھ رہے ہیں کہ میرا شیخ اکیلا جارہا ہے ساتھ ہولیے کہ میری وجہ سے شیخ کو تقویت رہے گی گروہ عاشقاں میں داخل ہوگیا اگر اکیلا میں سفر کروں تو کتنا مشکل ہوگا تو جو دین پہنچا رہے ہیں ان کے ساتھ لگنے والا بھی ان کے قافلے میں داخل ہوجتا ہے دین پھیلانے والوں میں داخل ہوگیا ۔

34:35) تیسری تفسیر:۔الذین اختار المشقہ فی امتثال اوامرنا جو اﷲ کے جملہ احکام کو بجا لاتا ہو۔۔۔

34:42) نمبر چار الذین اختار المشقۃ فی الانتہاء عن مناھینا جو لوگ اﷲ کی نافرمانی سے بچنے میں اپنے دل پر غم اٹھا لیتے ہیں اپنی خواہش کو توڑتے ہیں۔۔۔

37:51) نیا دین لاو ایسے لوگوں کے لیے نصیحت۔۔۔

39:32) جو عقل مند بنتے ہیں غلط سائٹ پر جاکر دہریہ بنتے ہیں اُن کے لیے جواب کہ ایک ایک ذرہ اللہ کی نشانیاں۔۔۔

42:26) علم الیقین،عین الیقین،حق الیقین۔۔۔

44:48) افغانستان کے مسلمانوں جو ہمارے بھائی بھی ہیں سب بھائیوں کے لیے دعا کا فرمایا کہ دعا کرنی چاہیے پھر دعا فرمائی۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries