اتوارمرکزی  مجلس۶  فروری  ۲ ۲۰۲ء :اللہ والوں کی صفات  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

13:52) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔۔

18:26) بیان کا آغاز ہوا۔۔

18:32) جو اللہ کے لیے آتا ہے اُس کو ہر چیز سمجھ آتی ہے اور جو وقت پاس کرنے آتے ہے اعتراض نکالنے آتا ہے تو اُس کو پھر جواب دینے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ یہ یہودیوں کی بھی عادت تھی کہ ہر بات میں اعتراض کرتے تھے ان بدبختوں سے آپ ﷺ کو نہیں چھوڑا۔۔۔

19:42) ابھی بھی بہت کم یہودی مسلمان ہوتے ہیں ورنہ یہ لوگ اکڑ میں ہی مارے جاتے ہیں۔۔۔

20:07) جہاں کی خیر کی بات ہوگی یہ تو ہے کہ وہاں اعتراض آئیں گے۔۔

23:07) جہاں ہسنے کی بات ہو تو نئے آدمی کو اعتراض ہوتا ہے کہ یہ لوگ ہنس رہے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ پورے دن میں کتنے کتنے بیانات ہورہے ہیں تھوڑی دیر ہنس لیے تو اُس پر اعتراض۔۔حلوہ پوری کھائی اُس پر اعتراض نہیں کہ پرانے وقت میں خانقاہوں میں حلوہ پوری ملتی تھی؟حلوہ پوری خاموشی سے کھالی ۔۔پھر دوسری باتوں میں کیوں اعتراض۔۔۔۔

25:19) ہنستے ہنستے مولی مل جائے یہ مزے دار راستہ ہے۔۔۔

25:34) خوش رہو خشک نہ بنو۔۔۔

28:12) خاموشی اور تنہائی بہت بڑا نقصان دیتی ہیں۔۔۔

29:22) چہرے پر کیسا تبسم اور مسکراہٹ ہو؟

32:28) اولاد کے لیے سب سے بڑا تحفہ نیکی ہے۔۔۔

33:29) سب سے کامیاب ترین انسان کون ہے؟

33:39) تینوں طرف سے ایک مٹھی داڑھی رکھنا۔۔۔

35:03) کھلم کھلا گناہ کرنے والے باغی مسلمان کون ہیں؟

37:42) اللہ تعالی نے اپنی دوستی کو فرض کیا اور پھر اُس کے لیے کونومع الصادقین ۔۔

39:33) ملا قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شیطان اللہ کا کتا ہے یہ بڑے بڑے وسوسے ڈالے گا۔۔۔

41:11) نیک لوگوں کی نشانیاں کیاہیں۔۔۔کس سے تعلق کرنا چاہیے۔۔۔

42:28) وسوسے آئیں تو کوئی مسئلہ نہیں بس دھیان نہیں دینا۔۔۔

43:32) اللہ معاف کرے آج جگہ جگہ لکھا ہو ا ہے کہ ہر تمنا پوری ہوگی ہر تمنا تو جنت میں پوری ہوگی۔۔۔

46:01) جعلی عامل کیسے پھنساتے ہیں ۔۔۔۔خدا فرما چکا قرآں کے اندر۔۔۔ میرے محتاج ہیں پیر وپیغمبر ۔۔۔وہ کیا نہیں ہوتا خدا سے۔۔۔ جو توُ مانگتا ہے اولیاء سے۔۔۔

47:38) تقویٰ کے انعامات:و من يتق الله يجعل له مخرجا و يرزقه من حيث لا يحتسب۔۔۔جو تقوی ٰاختیا ر کرے گا اللہ تعالیٰ اُس کے سب کام آسان فرما دیں گے۔۔۔

48:56) إن أولياؤه إلا المتقون۔۔۔اللہ کے پیارے کون ہیں جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔۔۔

49:49) هو الذي أنزل السكينة في قلوب المؤمنين۔۔۔سکینے کا نور کس کو ملتا ہے ؟۔۔۔

51:21) اللہ والا کون ہے؟۔۔۔اللہ والا وہ ہے جس کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے۔۔۔۔

51:59) شفاء دوائی میں نہیں شفاء اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہے۔۔۔

52:33) کھولیں وہ یا نہ کھولیں در اس پہ ہو کیوں تری نظر۔۔۔تُو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا۔۔۔۔

53:56) جب تک ہم ان چکروں یعنی فیس بک یو ٹیوب وغیرہ سے نہیں نکلیں گے اُس وقت تک ہمیں چین وسکون نہیں ملے گا۔۔۔

54:55) ہمیں چاہیے اپنی مرضی کی زندگی اور ایسا کبھی ہو نہیں سکتا۔۔۔

55:43) اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے ساتھ جب ہم اللہ تعالیٰ کو راضی کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہمیں ہرابھرا رکھیں گے۔۔۔

56:39) وعباد الرحمن الذين يمشون على الأرض هونا۔۔۔الایۃ۔۔۔۔اللہ کے بندوں کی صفات۔۔۔معارف القرآن حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ ۔۔۔۔

57:15) اگر ہم نے گناہ نہ چھوڑے تو دین بس ہمارے ڈھانچے تک ہوگا۔۔۔

58:22) سختی کس چیز کا نام ہے۔۔۔۔کون سے مولانا نے ہمارے گھروں میں ٹی وی کیبل لگایا ہے؟ہم نے خود لگایا ہے تو پھر کیوں اعتراض کرتے ہو۔۔۔

01:01:57) اللہ کے بندوں کی دوسری صفت ۔۔۔زمین پر عاجزی اور انکساری سے چلتے ہیں۔۔۔۔وقار اور تواضع سے چلتے ہیں۔۔۔

01:05:31) جو بیوی پر ظلم کرے وہ اللہ تعالیٰ کا پیارا کیسے ہو سکتا ہے؟۔۔۔

01:07:22) جب باپ کی ہم وراثت نہیں دے رہے تو آگے پھر کون دے گا۔۔۔؟

01:08:57) ہمارے بزرگوں نے فضول قرضہ لینے کو منع کیا ہے۔۔۔جس شخص کے اُوپر قرضہ ہوتا تھا آپ ﷺ اُس کی نماز جنازہ نہیں پڑھاتے تھے۔۔۔

01:10:39) نیوتہ یہ ھدیہ نہیں بلکہ قرضہ ہے۔۔۔مر جاتے ہیں لیکن یہ قرضہ کوئی ادا نہیں کرتا۔۔۔۔آج اس کو کون گناہ سمجھتا ہے۔۔۔

01:13:11) شریعت کا راستہ اسہل بھی ہے اجمل بھی ہے۔۔۔۔نقش قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے ۔۔۔اللہ جلا جل لہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے۔۔۔

01:13:32) اللہ والوں کی نشانی۔۔۔ وإذا خاطبهم الجاهلون قالوا سلاما۔۔۔جہالت کی بات نہیں کرتے۔۔۔

01:18:14) غصے پر ایک احادیث۔۔۔۔

01:19:42) گھر میں کیا حالات ہیں بہو پر کتنا ظلم کرتے ہیں بہو کو نوکرانی سمجھتے ہیں ویسے بڑے اللہ والے معصوم بنے ہوئے ہیں۔۔۔

01:20:43) اپنی نیت سے بیان کرنا چاہیے۔۔۔داڑھی پر بھی بیان کرنا ہے تو اپنی نیت سے کرنا ہے۔۔۔

01:21:37) اللہ والوں کی چھٹی صفت مال خرچ میں بھی اعتدال سے کام لیتے ہیں۔۔

01:24:02) اسراف کے ایک معنی حد سے تجاوز کرنے والا اور دوسرا معنی گناہوں میں تجاوز کرنے والا ...اب شادیوں میں کیا ہورہا ہے۔۔۔

01:25:07) اللہ کے مقبول بندے اسراف نہیں کرتے خرچ میں میانہ روی اختیار کرتے ہیں۔۔۔

01:26:31) شادی کا جوڑا پینتس پینتس لاکھ کا اور کتنی بار دلہن پہنتی ہے ..بس ایک بار پکڑ ہوگی پوچھا جائے گا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries