مجلس۱۱   فروری  ۲ ۲۰۲ءعصر     :   ہم یہود و نصاریٰ کی نقل کر رہے ہیں ذرا ہوش سے کام لیں 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:35) تصویر بنانا یہاں منع ہے ۔۔کوٹ کے قانون کا تو ادب کرتے ہیں لیکن مسجد کے قانون کا ادب کیوں نہیں؟

02:56) اللہ کے گھر کا خوف کیوں نہیں وہاں ہم گناہ معاف کرانے جاتے ہیں اور تصویر پر تصویریں پروفیشنل کیمرے۔۔۔

04:27) سوچیں ہم کدھر جارہےہیں؟

04:53) ایک بہت عبرت کی بات۔۔۔حضرت مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم ساوتھ افریقہ والے کا واقعہ کہ مسجد نبوی میں پہلی صف میں نماز پڑھ رہے تھے عصر کی نماز تھی ایک صاحب موبائل بند کرنا بھول گئے تو سارے اسپیکر سے گانا نشر ہونے لگا ایک آدمی کے موبائل میں گانا شروع ہوگیا یہودیوں نے کہاں تک پہنچادیا سب رورہے تھے امام صاحب تک رورہے تھے۔۔اور ایسی پیاری جگہ جہاں آپ ﷺ آرام فرمارہے ہیں۔۔۔

07:36) آپ ﷺ تو فرمارہے ہیں کہ میں گانا باجا مٹانے آیا ہوں اور گانا زنا کا منتر ہے دل میں نفاق کو اس طرح پیدا کرتا ہے جسطرح پانی کھیتی ہو اگاتی ہے۔۔۔

09:09) ایک جانور جو سب کو ہڑپ کرکے سیدھا دوزخ میں لے جائے گا ایک وہ بھی ہوگا جو مسجد میں دنیاوی باتیں کرتا تھا۔۔توبہ کرلیں الگ بات ہے۔۔۔

14:47) ماں باپ کو اف کہنا بھی حرام ہے۔۔۔اب یہ باتیں کون سے چینل پر سکھائی جاتی ہیں۔۔۔

15:27) عشق مجازی عذاب الہی ہے اس پر ایک نوجوان بیٹے کا واقعہ جس نے اس لڑکی کے لیے ماں کے چہرے پر تھوک دیا اور مارا بھی اور بہن بیچ میں آئی تو اُس کو بھی اتنا مارا کہ نیل پڑ گئے۔۔۔ یہ ہے عذاب۔۔۔

18:17) قرآن پاک حدیث پاک میں اب موجود ہے کہ اللہ تعالی کس بات سے خوش ہوتے ہیں اور کس بات سے ناراض۔۔۔

19:50) اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو بھیج دیا کہ ہم نے نمونہ بنا کر بھیج دیا نہ اس سے کم چاہیے اور نہ زیادہ۔۔۔۔

20:18) آج فلم سٹار اور کرکٹر کی تو نقل کرتے ہیں۔۔۔

21:21) جو جس قوم کی نقل کرے گا اُسی کے ساتھ حشر ہوگا اور ہم کس کی نقل کررہے ہیں یہودونصاری کی نقل کررہے ہیں یہ ایسی بدبخت قوم ہے جس نے ایک دن میں کتنے کتنے انبیاء علیھم السلام کو شہید کیا۔۔۔

23:54) آج سنتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔۔۔یہودنصاری کی نقل کرکے خوش ہوتے ہیں فخر کرتے ہیں۔۔۔

26:41) جیسا دیس ویسا بھیس ...یہ غلط محاورہ ہے ۔۔نہیں نہیں جیسا دیس لیکن طریقہ آپ ﷺ کا چلے گا۔۔۔

29:15) آج اسکول لیول پر ایسے ایسے گناہ ہے کہ میں بتانہیں سکتا۔۔۔ 29:35) شادی میں پہلے پہلے منگنی ہے ،منگنی کا کیا طریقہ ہے۔۔

30:07) دوسرا دن پکے کرنا۔۔۔۔

31:21) تیسرا نکاح۔۔۔اب نکاح میں کون سا خرچہ ہے؟؟

32:16) رخصتی میں بچی کا کھانا بھی سنت سے ثابت نہیں۔۔۔

33:29) رسم حنا،رسم میاوں۔۔رسم کا مطلب پتا ہے؟رسم یہ بدعت بن کر دوزخ کا ٹھکانہ بنتی ہے۔۔۔

37:51) آج کارڈ پر لکھواتے ہیں مسنون ولیمہ۔۔۔افسوس کا مقام۔۔ہر گناہ دعوت میں اور کیا لکھا ہے مسنون ولیمہ۔۔۔اللہ سے ڈریں کم از کم آپ کو کرنا ہی ہے تو دعوت لکھ لیں مسنون ولیمہ کیوں لکھتےہیں۔۔۔

39:30) آج میاں بیوی کے 95فیصد جھگڑے یہ آئی کانٹیک کی وجہ سے ہے۔۔۔

40:54) لعنت کی بدعا بدنظری پر۔۔۔۔۔اور لعنت کا مطلب اللہ تعالی کی رحمت سے دوری۔۔۔۔

48:01) آج احباب کے نکاح ہوئے ایک پیر بھائی حارث ڈوگر اور وقاص ڈوگر کے بھائی حماد ڈوگر کا نکاح ہوا تینوں بھائیوں کا تعلق حضرت شیخ سے ہی ہے اور دوسرا نکاح پیر بھائی محمد یوسف کا ہوا۔۔۔نکاح کے بعد بیویوں کے حقوق پر حضرت شیخ نے نصیحت فرمائی۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries