مرکزی بیان ۱۰    فروری  ۲ ۲۰۲ء :   یہود و نصاریٰ کی چالاکیاں   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:26) کسی صاحب نے وسوسے سے متعلق پرچی دی اس پر فرمایاکہ وسوسے کا کوئی علاج نہیں۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وسوسے کا علاج ہے صرف عدمِ التفات۔۔۔

02:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر کسی طالب علم سے غلطی ہوجائے تو ہزار جگہ گاتے پھرتے ہو اور اگر یہی غلطی اپنی اولاد سے ہو جائے تو پھر کیا کرتے ہو۔۔۔

03:41) یہ طلباء تو آپﷺ کے مہمان ہیں ۔۔۔

04:14) فرمایا کہ جو آسمان پر تھوکے گا تو تھوک تو اس کے ہی منہ پر لگے گا۔۔۔یہ اللہ والے علماء تو ہدایت کے چراغ ہیں۔۔۔

05:19) حضر ت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کوئی عالم کتنا ہی بے عمل ہو لیکن مسئلہ کبھی غلط نہیں بتائے گا۔۔۔

07:53) اللہ والے گھروں پر جاکر کسی سے بھیک تو نہیں مانگتے۔۔۔

08:34) جو علماء سے دُور اللہ سے دُور۔۔۔

09:43) طلباء کتنی مشقت سے علم حاصل کرتے ہیں یہ تو نہیں دیکھتے۔۔۔

13:18) مفتی انوار الحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز بیعت حضرت مولانا اثر جونپوری صاحب دامت برکاتہم کے نظم کے اشعار پڑھے۔۔۔کرہِ عرض کو یہ فلک میں رکھا کس نے۔۔۔

24:56) فرمایا کہ بیان اللہ تعالیٰ کرواتے ہیں ہمارے بزرگ بیان کے پیسے نہیں لیتے کیوں کہ بیان میں کس کا ذکر ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا آپ ﷺ کا انبیاء علیہم السلام کا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا تو پھر پیسے کس بات کے ۔۔۔

29:18) تصویر سے متعلق اعلان کہ تصویر کھینچنا حرام ہے۔۔۔

30:44) اس تصویر سے کہاں کہا ں تک جاتے ہیں ۔۔۔

31:16) سمارٹ فون کے نقصانات کتنے ہیں ۔۔۔جو اپنے نفس پر بھروسہ کرتا ہے تو اس کی مرضی لیکن آج بچہ بچہ اس کی وجہ سے کتنی برائیوں میں مبتلا ہے۔۔۔

32:17) النِّساءُ حَبائِلُ الشَّيْطانِ۔۔۔آپﷺ فرماتے ہیں کہ عورتیں شیطا ن کا جال ہیں۔۔۔

33:21) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جہاں بھی رہو اپنے بزرگوں کے نقش قدم سے ایک قدم بھی پیچھے مت رہو۔۔۔

34:47) اپنا حلیہ دیکھیں کہ کیا ہمارے کسی بزرگ سے ہمارا حلیہ ملتا ہے۔۔۔۔

35:12) تَسَآءَلُوْنَ بِهٖ وَالْاَرْحَامَ۔۔۔الایہ۔سا س سُسر کو بھی والدین سمجھنا چاہیے۔۔۔۔

37:11) حضرت والا رحمہ اللہ تو دلوں کو جوڑتے تھے اور فرماتے تھے کہ اصل چیز تو عمل ہے۔۔۔۔

38:24) بدنظری کا آخری انجام کیا ہے؟۔۔۔

39:13) حضرت جعفر طیّار رضی اللہ عنہ کی بہادری اور شجاعت کا واقعہ۔۔۔جانور کو دوست اور دشمن کی تمیز ہے لیکن آج ہمیں اس کا فرق نہیں علماء وطلباء کو اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔۔۔

41:33) نقل سے متعلق فرمایا کہ جو اللہ والوں کی نقل کرتے ہیں اُس پر کہتے ہیں کہ یہ شخصیت پرستی ہے حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تم نقل چور ہو فٹبالر کی کریکٹر کی اور ہم نقل چور ہیں اللہ والو ں کی۔۔۔

44:48) یہود ونصاریٰ کی چالاکیاں۔۔۔

48:56) مونچھوں سے متعلق نصیحت۔۔۔

50:15) یہود ونصاریٰ کی چالاکیاں۔۔۔حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ اور ہرقل بادشاہ کا مکالمہ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ابوسفیان بن حرب ؓنے ان سے بیان کیا کہ ہرقل (شاہ روم) نے انہیں قریش کی ایک جماعت سمیت بلوایا۔ یہ جماعت (صلح حدیبیہ کے تحت) رسول اللہ ﷺ، ابوسفیان اور کفار قریش کے درمیان طے شدہ عرصہ امن میں ملک شام بغرض تجارت گئی ہوئی تھی۔ یہ لوگ ایلیاء (بیت المقدس) میں اس کے پاس حاضر ہو گئے۔ ہرقل نے انہیں اپنے دربار میں بلایا۔ اس وقت اس کے اردگرد روم کے رئیس بیٹھے ہوئے تھے۔ پھر اس نے ان کو اور اپنے ترجمان کو بلا کر کہا: یہ شخص جو اپنے آپ کو نبی سمجھتا ہے تم میں سے کون اس کا قریبی رشتہ دار ہے؟ ابوسفیان ؓنے کہا: میں اس کا سب سے زیادہ قریب النسب ہوں۔ تب ہرقل نے کہا: اسے میرے قریب کر دو اور اس کے ساتھیوں کو بھی قریب کر کے اس کے پس پشت بٹھاؤ۔ اس کے بعد ہرقل نے اپنے ترجمان سے کہا: ان سے کہو کہ میں اس شخص سے اس آدمی (نبی ﷺ) کے متعلق سوالات کروں گا، اگر یہ غلط بیان کرے تو تم لوگوں نے اسے جھٹلا دینا ہے۔ ابوسفیان ؓ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر جھوٹ بولنے کی بدنامی کا خوف نہ ہوتا تو میں آپ کے متعلق یقینا جھوٹ بولتا۔ ابوسفیان ؓ کہتے ہیں: اس کے بعد پہلا سوال جو ہرقل نے مجھ سے آپ کے بارے میں کیا، یہ تھا کہ تم لوگوں میں اس کا نسب کیسا ہے؟ میں نے کہا: وہ ہم میں اونچے نسب والا ہے۔ پھر کہنے لگا: اچھا! تو کیا یہ بات اس سے پہلے بھی تم میں سے کسی نے کبھی کہی تھی؟ میں نے کہا: نہیں۔ کہنے لگا: اچھا اس کے بزرگوں میں سے کوئی بادشاہ گزرا ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ کہنے لگا: اچھا یہ بتاؤ کہ بڑے لوگوں نے اس کی پیروی کی ہے یا غریبوں نے؟ میں نے کہا: بلکہ کمزوروں نے۔ کہنے لگا: اس کے پیروکار (دن بدن) بڑھ رہے ہیں یا کم ہو رہے ہیں؟ میں نے کہا: بلکہ ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کہنے لگا: کیا اس دین میں داخل ہونے کے بعد کوئی شخص اس دین سے برگشتہ ہو کر مرتد بھی ہو جاتا ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ کہنے لگا: اس نے جو بات کہی ہے، کیا اس (دعوائے نبوت) سے پہلے تم لوگ اسے جھوٹ سے متہم کرتے تھے؟ میں نے کہا: نہیں۔ کہنے لگا: کیا وہ بدعہدی کرتا ہے؟ میں نے کہا: نہیں، البتہ ہم لوگ اس وقت اس کے ساتھ صلح کی ایک مدت گزار رہے ہیں، نہ معلوم اس میں وہ کیا کرے گا۔۔؟ ابوسفیان کہتے ہیں: اس فقرے کے سوا مجھے اور کہیں (اپنی طرف سے) بات داخل کرنے کا موقع نہیں ملا.... کہنے لگا: کیا تم لوگوں نے اس سے جنگ لڑی ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! اس نے کہا : پھر تمہاری اور اس کی جنگ کیسی رہی؟ میں نے کہا: جنگ ہم دونوں کے درمیان برابر کی چوٹ ہے، کبھی وہ ہمیں زک پہنچا لیتا ہے اور کبھی ہم اسے نقصان سے دوچار کر دیتے ہیں۔ کہنے لگا: وہ تمہیں کن باتوں کا حکم دیتا ہے؟ میں نے کہا: وہ کہتا ہے: صرف اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور اپنے باپ دادا کی (شرکیہ) باتیں چھوڑ دو، اور وہ ہمیں نماز، سچائی، پرہیزگاری، پاکدامنی اور قرابت داروں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے۔ اس کے بعد ہرقل نے اپنے ترجمان سے کہا: تم اس شخص (ابوسفیان) سے کہو کہ میں نے تم سے اس شخص (نبی ﷺ) کا نسب پوچھا تو تم نے بتایا کہ وہ اونچے نسب کا ہے۔ اور دستور یہی ہے کہ پیغمبر (ہمیشہ) اپنی قوم کے اونچے نسب میں بھیجے جاتے ہیں۔ اور میں نے تم سے دریافت کیا کہ آیا یہ بات اس سے پہلے بھی تم میں سے کسی نے کہی تھی؟ تم نے بتلایا کہ نہیں۔ میں کہتا ہوں: اگر یہ بات اس سے پہلے کسی اور نے کہی ہوتی تو میں کہتا کہ یہ شخص ایک ایسی بات کی نقالی کر رہا ہے جو اس سے پہلے کہی جا چکی ہے۔ اور میں نے تم سے دریافت کیا کہ اس کے بزرگوں میں سے کوئی بادشاہ گزرا ہے تو تم نے بتلایا کہ نہیں۔ میں کہتا ہوں: اگر اس کے بزرگوں میں سے کوئی بادشاہ گزرا ہوتا تو میں کہتا کہ یہ شخص اپنے باپ کی بادشاہت کا طالب ہے۔ اور میں نے تم سے دریافت کیا کہ جو بات اس نے کہی ہے، اس (دعوائے نبوت) سے پہلے تم نے کبھی اس پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے؟ تو تم نے بتلایا کہ نہیں۔ اور میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ لوگوں پر جھوٹ باندھنے سے تو پرہیز کرے لیکن اللہ پر جھوٹ بولے۔ میں نے تم سے (یہ بھی) دریافت کیا کہ بڑے لوگ اس کی پیروی کر رہے ہیں یا کمزور؟ تو تم نے بتلایا کہ ناتواں لوگوں نے اس کی پیروی کی ہے۔ اور حقیقت یہی ہے کہ اس قسم کے لوگ ہی پیغمبروں کے پیروکار ہوتے ہیں۔ میں نے تم سے پوچھا: وہ بڑھ رہے ہیں یا کم ہو رہے ہیں؟ تو تم نے بتلایا کہ ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ درحقیقت ایمان کا یہی حال ہوتا ہے تا آنکہ وہ پایۂ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے۔ پھر میں نے تم سے پوچھا: کیا اس دین میں داخل ہونے کے بعد کوئی شخص متنفر ہو کر مرتد بھی ہوتا ہے؟ تو تم نے بتلایا کہ نہیں۔ اور ایمان کا حال یہی ہوتا ہے کہ اس کی بشاشت (خوشی) جب دل میں بس جاتی ہے (تو پھر نکلتی نہیں)۔ اور میں نے تم سے دریافت کیا: کیا وہ عہد شکنی کرتا ہے؟ تو تم نے بتلایا کہ نہیں۔ اور رسول ایسے ہی ہوتے ہیں، وہ دھوکا نہیں کرتے۔ میں نے تم سے (یہ بھی) پوچھا: وہ تمہیں کن باتوں کا حکم دیتا ہے؟ تو تم نے بتلایا کہ وہ اللہ کی عبادت کرنے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانے کا حکم دیتا ہے، تمہیں بت پرستی سے منع کرتا ہے اور نماز، سچائی (اور پرہیز گاری) اور پاکدامنی اختیار کرنے کے متعلق کہتا ہے، لہٰذا جو کچھ تم نے بتایا ہے اگر وہ صحیح ہے تو یہ شخص بہت جلد اس جگہ کا مالک ہو جائے گا جہاں میرے یہ دونوں قدم ہیں۔ میں جانتا تھا کہ یہ نبی آنے والا ہے لیکن میرا یہ خیال نہ تھا کہ وہ تم میں سے ہو گا۔ اگر مجھے یقین ہوتا کہ میں اس کے پاس پہنچ سکوں گا تو اس سے ملاقات کی زحمت ضرور اٹھاتا اور اگر میں اس کے پاس (مدینے میں) ہوتا تو ضرور اس کے پاؤں دھوتا۔۔۔۔

01:00:03) آپﷺ نے فرمایا کہ دو شخصوں کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ مسکراتے ہیں ۔۔۔ایک وہ جو سرد رات میں اُٹھ کر نماز پڑھتا ہے۔۔۔آج فجر نماز میں کتنی سستی ہو رہی ہے۔۔۔۔

01:03:53) مظاہر حق جدید سے حضرت عبد اللہ بن سلا م رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام کا واقعہ۔۔۔

01:13:13) آپﷺ کی محبت ہر دل میں موجود ہے ۔۔۔۔

01:14:20) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کا بیان۔۔۔ومن أعرض عن ذكري فإن له معيشة ضنكا ونحشره يوم القيامة أعمى۔۔۔الایۃ۔۔۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرمارہے ہیں کہ جو ہماری یاد سے اعراض کرے گا ہم اُسے تلخ زندگی دیں گے۔۔۔

01:18:08) باتیں تو بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن اپنے ہی گھر میں بیٹیوں کا کیا حال ہے وہ شرعی پردہ کرتی ہیں ؟۔۔۔

01:19:50) حضرت والا رحمہ اللہ داڑھی پر ہاتھ رکھ کر فرماتے تھے کہ جب میں عمل نہیں کروں گا آپ عمل نہیں کریں گے توپھر کون عمل کرے گا۔۔۔

01:20:53) جو چیز شریعت وسنت سے ثابت نہ ہو تو پھر اس کو ضروری کیوں سمجھتے ہو۔۔۔

01:21:45) دین میں سختی کس چیز کا نام ہے۔۔۔۔

01:23:32) اللہ ہیں ہی اتنے پیارے کہ جان بھی دے دیں تو کم ہے۔۔۔

01:25:23) سودفعہ جس کو غرض ہو اللہ والا بننے کی فکر کرے۔۔۔

01:27:10) اللہ تعالی کے دربار میں مایوسی نہیں ہے۔۔

01:29:01) خواتین کو نصیحت کہ سمارٹ فون کی جان چھوڑیں۔۔

01:30:31) آپس میں محبت کرنے والوں میں پھوٹ ڈالنے والا کے لیے وعید۔۔سب سے زیادہ مبغوض جو میاں بیوی میں پھوٹ ڈالے تو ایسا شخص شیطانِ اعظم ہے۔۔۔

01:35:00) ماں بہن بہو بیٹیوں کو درد بھری نصیحت۔۔۔

01:36:47) میاں بیوی آپس میں بہت زیادہ محبت سے رہیں تو جنت میں بھی محبت سے رہیں گے۔۔

01:39:19) پھوٹ ڈالنے والا چاہے مرد ہو یا عورت تو ایسا انہی شیاطین میں سے ہے۔۔۔

لڑے ہوئے کو آپس میں جوڑنا چاہیے توڑنے سے کیا ہوگا؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries