جمعہ  بیان ۱۱    فروری  ۲ ۲۰۲ء :   نیک عمل کر کے بھی قبولیت کےلئے خوفزدہ رہنا چاہیے ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

21:26) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔۔

23:56) اشعار سننے اور سنانے کا مزہ کب ہو۔۔اشعار کی شرائط۔۔۔

25:34) سفر ڈربن کا ذکر۔۔

26:36) آج اشعار میں بھی موسیقی کا مزہ لے رہے ہیں وہ کیسے؟۔۔

28:08) نیک بننا فرض اپنے کو نیک سمجھنا حرام۔۔شیخ کو بھی یہ سمجھنا کہ میرا شیخ سب سے افضل ہے یہ غلط ہے۔۔۔

30:00) لڑکیاں اشعار پڑھنے والی نہ ہو۔امرد لڑکے بھی اشعار نہ پڑھیں،طبلہ سارنگی نہ ہو۔۔۔

31:40) بزرگ بھی کیسا ہو؟۔۔

34:45) سب نیکیاں اللہ کی عطاء ہیں اور سب گناہ میرے نفس کی شرارت اور غلاظت ہے۔۔ما أصابك من حسنة فمن الله ۖ وما أصابك من سيئة فمن نفسك۔۔

36:22) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کیا ایمان لینے جارہے تھے کیا کلمہ پڑھنے جارہے تھے اللہ سے مانگا تھا ؟نہیں لیکن اللہ تعالی نے جذب فرمایا کیسا ارادہ تھا نعوذ باللہ آپ ﷺ کو شہید کرنے جارہے تھے اور کیسا معاملہ ہوا۔۔۔اللہ تعالی نے ایمان سے نواز دیا۔۔

39:44) کالی رات کالا پتھر کالی چیونٹی پتا چلے گا ریا شرکِ خفی بھی اس طرح گھس جاتا ہے۔۔

40:25) کیوں شہید ہوئے،کیوں قرت کی ؟کیوں سخاوت کی یااللہ تیرے لیے جھوٹ بولتے ہو جاو اس کو دوزخ میں لے جاو مفہوم حدیث۔۔۔ایک ہی تو گناہ تھا لیکن دوزخ کا فیصلہ ہوگیا۔۔

45:10) عدالت اور سپریم کوٹ کے تو آڈر ہیں کہ کوئی مووی نہیں بنے گی اور نہ تصویر کھینچے گی تو کیا اللہ تعال کے گھر مساجد کا کوئی قانون نہیں اب تو نعوذ باللہ پروفیشنل کیمرے مساجد میں لگ رہے ہیں اور تصویریں نکال رہے ہیں اور پرنٹ آوٹ بھی ہورہے ہیں تو اس سے تو معلوم ہوتا ہے نعوذ باللہ پہلے کے سب بزرگانِ دین کو سمجھ نہیں تھی انہوں نے کیوں مووی نہیں بنوائی کیمرے کیوں نہیں لگوائے۔۔۔

۔ 51:06) مجبوری میں بھی کبھی تصویر کھنچوانا ہو تو ڈانٹ پھاڑ کر تصویر نہ کھنچوائیں بلکہ اللہ تعالی سے معافی مانگیں کہ اللہ تعالی مجبوری ہے ورنہ میں کبھی نہیں کھنچواتا۔۔

52:27) تصویر پر بحث کیوں کرتے ہو نہیں مانتے تو نہ مانو۔۔۔ہمیں تو کسی سے بحث نہیں کرنی اور آج نعوذ باللہ کہتے ہیں کہ میں ایسے فتوں کو نہیں مانتا نعوذباللہ فتوے میں کیا لکھا ہے قرآن پاک اور حدیث پاک اور کہتے ہیں کہ میں نہیں مانتا۔۔

55:01) نیک عمل کرکے بھی قبولیت کے لئے خوفزدہ رہنا چاہیے ۹؍محرم الحرام ۱۴۱۲؁ھ مطابق ۲۲؍ جولائی۱۹۹۱ ء؁ بروز پیر گیارہ بجے دن،خانقاہ امدادیہ اشرفیہ،گلشن ِاقبال،کراچی ارشاد فرمایا کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے دعا فرمائی: ﴿فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ قف اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِج تَوَفَّنِيْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِيْ بِالصّٰلِحِيْنَ ۝﴾ اے آسمانوں اور زمین کےخالق! آپ میرے کارساز ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی،مجھے اسلام پر وفات دیجئے اور نیک بندوں میں شامل کر دینا۔ حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ اس سے مسئلہ سلوک کا بیان کرتے ہیں:

01:00:10) حسبنا الله ونعم الوكيل..ترجمہ: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ کیا اچھا کارساز ہے۔۔۔

01:01:27) ذاکر گناہ گار اور غافل گناہ گار کا فرق۔۔۔

01:02:07) باغی مسلمان ۔۔۔کھلم کھلا گناہ کرنے والا باغی مسلمان ہے۔۔۔

01:02:54) مرد عورت برابر کا نعرہ لگانے والوں۔۔۔

01:04:31) بہت بڑی غم کی بات ہے کہ پردے کا سن کر کتنی کفار عورتیں سن کر ایمان لے آئیں کہ یہ کیسا دین ہے اور مسلمان عورتیں پردے کا مذاق اڑا رہی ہیں بہت غم ہوتا ہے۔۔۔

01:06:38) علماء سے ہم کیوں نہیں پوچھتے۔۔کیونکہ پتا ہے کہ میں سالگرہ کا پوچھوں گا وہ تو کہہ دیں گے کہ جائز ہی نہیں۔۔۔

01:08:52) حرام کمارہے ہیں سب چیز حرام کی تو دعا کیسے قبول ہوگی۔۔

01:09:26) ایک اہم حدیث پاک جو پہلی بار سنی۔۔۔آپﷺ نے فرمایا کہ دو شخصوں کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ مسکراتے ہیں ۔۔۔ایک وہ جو سرد رات میں اُٹھ کر نماز پڑھتا ہے۔۔۔آج فجر نماز میں کتنی سستی ہو رہی ہے۔۔۔۔نماز تو نیند سے بہتر ہے اور آج رات رات بھر فلمیں،فیس بک گندی فلمیں چل رہی ہیں۔۔

01:13:27) داڑھی کیوں نہیں رکھتے؟اللہ تعالی نے تو پیاری چیز دی ہے ۔۔اگر آپ ﷺ نے پوچھ لیا کہ میں حق پر ہوں یا گرونانک تو اُن لوگوں نے تو اپنے گرو ہ کی محبت میں داڑھی رکھی تو تو نے کیوں نہیں رکھی۔۔۔

01:14:52) رزاق اللہ تعالی ہیں ایسا نہیں ہے کہ میں داڑھی رکھوں گا تو رزق نہیں ملے گا۔۔۔ داڑھی منڈانا حرام ہے اور داڑھی تینوں طرف سے ایک مشت ہونی چاہیے۔ تھوڑی کے نیچے بھی ایک مشت اور دائیں بائیں جانب بھی ایک مشت۔

01:15:12) قیصر و کسری کے دو سفیر آئے داڑھی مندی ہوئی اور مونچھیں بڑھی ہوئی آپ ﷺ نے دیکھ کر چہرہ مبارک پھیر لیا ۔۔

01:16:19) اگر داڑھی کے رکھ لینے سے چہرہ بدنما لگتا تو پھر داڑھی مرے سرکار کی سنت نہیں ہوتی ترے محبوب کی یارب شباہت لے کر آیا ہوں حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کے آیا ہوں

01:19:54) ہر کام میں تو مولوی کی ضرورت ہوتی ہے پھر مولویوں سے کیوں دور بھاگتے ہیں مرتے دم تک مولویوں سے واسطہ پڑے گا تو پھر کیوں مولویوں کی شکایتیں کرتے ہیں۔۔

01:20:57) جہاں مسجد بننا شروع تو فورا آجائیں یہاں مدرسہ تو نہیں بنے گا۔۔۔شادی ہال بنتے ہیں،بیوٹی پالر بنتے ہیں اسکول بنتے ہیں جب خاموش اور مسجد بننا شروع تو فورا آجائیں گے۔۔۔

01:22:39) اذان دینے والا کا انعام کتنا ہے۔۔۔

01:31:32) بیان کے آخر میں درد بھری دعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries