مجلس۱۲   فروری  ۲ ۲۰۲ءعشاء :اولاد کے لئے سب سے بڑا تحفہ نیک بنانا ہے    ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:13) مظاہر حق جدید سے ابو رافع یہودی کی ہلاکت کا واقعہ پڑھ کرسنایا۔۔۔

08:15) دورانِ تعلیم حضرت نے فرمایا کہ ان یہودیوں نے مسلمانوں پر کتنا ظلم کیا اللہ معاف کرے آج اُنہی کی نقل کررہے ہیں ۔۔۔بال بھی اُنہی جیسے بنا رہے ہیں کبھی اُنہوں نے ہماری نقل کی ہے؟۔۔۔۔

10:39) ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے اور آج اُس کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔۔۔

11:20) کچھ لڑکوں کا ذکر جو ماشاء اللہ عمل کررہے ہیں ۔۔۔۔فرمایا کہ اسکول لیول میں کیا سکھایا جارہا ہے دو لڑکیوں کے بیچ میں ایک لڑکے کا بیٹھنا لازمی ہے اور مصافحہ کرنا بھی ضروری ہے۔۔۔

16:09) آپﷺ نے فرمایاکہ جس نے میری سنت زندہ کی اُس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔۔۔

16:49) اولاد کے لیے سب سے بڑا تحفہ اولاد کو نیک بنانا ہے۔۔۔

17:30) حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی سچائی کا ایک واقعہ۔۔۔

19:34) آج والدین اپنی اولاد کی تربیت کی فکر نہیں کرتے ۔۔۔

20:30) آج والدین کی خدمت نہیں کرتے ۔۔۔۔والدین کو ایصال وثواب کرنا چاہیے اور اُن کے لیے دُعائیں کرنی چاہیے اور ان کے معاملے میں اللہ سے معافی مانگنی چاہیے اور اِس دُعا کا معمول بنا نا چاہیے رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِيْ صَغِيْرَا۔

23:04) بچوں کو نصیحت کے روڈوں پر مت جائیں آج حالات کیسے ہیں ۔۔۔

31:23) مظاہر حق جدید سےابو رافع یہودی کی ہلاکت کا واقعہ مکمل کیا۔۔۔

33:11) سورہ شمس کی تلاوت کی اور ترجمہ کیا پھر حضرت والا رحمہ اللہ کی بات ذکر کی کہ ’فَاَلْہَمَہَا فُجُوْرَہَا وَتَقْوٰہَا‘‘۔ نافرمانی کو اللہ نے کیوں مقدم کیا؟ گندی چیز کو کیوں مقدم کیا؟ فجور اور نافرمانی تو خراب چیز ہے جبکہ مقدم تو اچھی چیز ہونی چاہیے۔تو حضرت نے فرمایا کہ دیکھئے! موقوف علیہ پہلے ملتا ہے، بخاری بعد میں ملتی ہے یعنی دورہ بعد میں ہوتا ہے۔ چونکہ فجور اور نافرمانی کا مادّہ اگر اللہ نہ رکھتا تو تقویٰ کا وجود بھی نہ ہوتا۔

43:20) اللہ کی محبت اشد ہونی چاہیے۔۔۔

44:36) ایک واقعہ کہ کسی نے کہا کہ سب مولوی ایسے ہی ہوتے ہیں اس پر فرمایا کہ کس مولوی صاحب نے تمہارے گھر میں ٹی وی کیبل لگایا ہے ؟مولوی کا مطلب ہے مولا والا ۔۔۔آپﷺ نےفرمایا کہ جو علماء کی عزت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں۔۔۔

48:41) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو مقتدا ہے اگر وہ عمل نہیں کرتا اور اگر توبہ نہیں کی تو دو کیس چلنے کا خطرہ ہے ایک گناہ کا اور دوسرا دھوکے بازی کا۔۔۔

51:07) عشق مجازی عذاب الہی ہے آج اسکول میں کیا سکھا یا جارہا ہے ۔۔۔

54:01) وہ آگئے سامنے سے نابینہ بن گئے ۔۔۔وہ چلے گئے سامنے سے تو بینا بن گئے۔

54:56) حضرت والا رحمہ اللہ کی کیسٹ کے بیان کا ذکر کہ حضرت والارحمہ اللہ نے فرمایا کہ آپس میں وہی محبت سے رہ سکتے ہیں جو شیخ پر فدا ہوتے ہیں۔۔۔

57:20) حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک بیان میں فرمایا کہ شیخ سے بے ادبی وہی کرتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ کی معارفت کی فکر نہیں ہوتی۔۔۔

01:00:49) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس نے ارادے یا بغیر ارادے کہ شیخ کو تکلیف پہنچائی تو اس کا باطن تباہ ہوجائے گا۔۔۔

01:02:51) کسی صاحب کا ذکر کہ کتنی بے وقوفی کی اور پھر معافیاں مانگ رہا ہے فرمایا معاف تو کردیا لیکن اتنی عقل تو ہونی چاہیے۔۔۔مسلسل اذیت دے رہا ہے ۔۔۔

01:05:16) اے خدا جوئیم توفیق ادب۔۔۔بے ادب محروم مانداز فضل رب ۔۔۔۔فرمایا کہ لوگوں نے تو جان دے دی اپنے شیخ پر۔۔۔

01:07:14) اللہ تعالیٰ سے عقلِ سلیم مانگنی ہے قلبِ سلیم مانگنا ہے ۔۔۔

01:08:59) اللہ کے فضل سے اللہ کا فضل مانگو اللہ کی رحمت سے اللہ کی رحمت مانگو اور اللہ کے فضل ورحمت سے اللہ کی مشیت مانگو۔۔۔۔

01:09:49) دُعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries