اتوار مجلس۱۳   فروری  ۲ ۲۰۲ء :علم پر عمل سب سے  بڑی دولت ہے      ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:01) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

16:41) اللہ والابننا فرض ہے عالم بننا عالمہ بننا فرض کفایہ ہے۔۔۔

18:03) علم وہ ہے جو مولا سے ملادے۔۔۔

19:07) ڈگریاں لینا منع نہیں بس اللہ کو ناراض نہیں کرنا۔۔۔

20:03) علم پر عمل سب سے بڑی دولت ہے۔۔۔جو علم پر عمل نہ کرے وہ ایک عام عمل کرنے والے سے پیچھے ہے۔۔۔

22:41) ایک بچے کا ذکر جو ضائع ہو گیا تھا اللہ اکبر آنکھوں کی جگہ ایک نقطہ جیسا نشان تھا اور پسلیوں کی جگہ چھوٹی چھوٹی لکیریں تھیں ۔۔۔یہ کس نے بنایا اور کس نے ان کو بڑا کیا۔۔۔

25:03) اتنا علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے جس سے حلال وحرام میں تمیز ہو جائے۔۔۔

26:13) نعوذ باللہ جو حرام کام کررہے ہیں یا ناجائز کر رہے ہیں اُن کی حوصلہ افزائی کے لیے مٹھائیاں دے رہے ہیں کبھی حافظ حافظہ کو بھی انعام دیا۔۔۔؟

28:39) عورتوں کی تو آواز کا بھی پردہ ہے اور آج پروفیسر صاحب کے سامنے وہ ہنس ہنس کے باتیں کرتیں ہیں ۔۔۔نامحرم کو دیکھنے والے پر آپ ﷺ کی لعنت کی بدُعا ہےلعن اللہ الناظر و المنظور الیہ۔۔۔

30:38) جو عورتیں گھر میں بیٹھی ہیں وہ تو شہزادیاں ہیں اُن کے اِن عورتوں سے مرغوب نہیں ہونا چاہئے جو نامحرموں کے ساتھ گھومتی ہیں۔۔۔

31:56) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کیا وصیت کی تھی کہ میرے جناز ے کو رات کے وقت دفن کرنا تاکہ کسی نامحرم کی نظر بھی نہ پڑے۔۔۔۔اور آج عورتوں نے اپنی عزت کی دھجیاں اُڑائی ہوئی ہیں ایسا لگتا ہے کہ مرنا ہی نہیں ہے۔۔۔

36:34) غیبت زنا سے زیادہ اشد ہے اب جوغیبت کرتا ہے یا کرتی ہے تو علم کا تو قصور نہیں ہے۔۔۔

37:55) ایک اسکول کے اسٹوڈنٹ نے بتایا ہیکہ اسکول میں اللہ معاف کرے یہ لازمی ہے کہ دولڑکیوں کے بیچ میں ایک لڑکا ہوگا ۔۔۔یہ کیا سکھایا جا رہا ہے فحاشی عُریانی اور بدمعاشی۔۔۔۔

40:35) جب ہم نے کلمہ پڑھ لیا تو اب عمل بھی کرنا ہے ۔۔نہ لو نام اُلفت کا جو خود داریاں ہیں۔۔۔بڑی ذلتیں ہیں، بڑی خواریاں ہیں۔

42:06) جو عورتیں آج روڈوں پر آرہی ہیں اور حقوق حقوق کے نعرے لگا رہی ہیں ان کو معلوم ہیکہ آپ ﷺ نے عورتوں کے کتنے حقوق سکھائے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انکی سفارشات کیں ہیں۔۔۔۔

45:06) برابری برابری کا نعرہ لگانے والیاں ہر کا م میں مردوں کی نقل کر کہ دیکھائیں ٹائر پنچر ہو تو اس کو بنا کر دیکھائیں۔۔۔

45:24) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔۔ زبانِ عشق درِراز شریعت کھولتی ہے زبانِ عشق جب کچھ بولتی ہے خرد محو حیرت ہے اس زباں سے بیاں کرتی ہے جو آہ و فغاں سے جو لفظوں سے ہوئے ظاہر معنی وہ کیا پاسکتے نہیں دردِنہانی لغت تعبیر کرتی ہے معانی محبت دل کی کہتی ہے کہانی کہاں پائو گے صدا بازغہ میں نہاں جو غم ہے دل کے حاشیہ میں مگر یہ دولت ملتی ہے کہاں سے بتائوں میں ملے گی یہ جہاں سے یہ ملتی ہے خدا کے عاشقوں سے دعائوں سے اور ان کی صحبتوں وہ شاہ ِدوجہاں جس دل میں آئے مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے ارے یارو جو خالق ہو شکر کا جمالِ شمس کا نورِقمر کا نہ لذت پوچھ پھر ذکر ِخدا کی حلاوت نام پاک ِکبریا کی یہ دولت دردِاہل دل کی اختر خدا بخشے جسے اس کا مقدر درِراز شریعت کھولتی ہے زبانِ عشق جب کچھ بولتی ہے

49:45) اللہ کے نام کا مزہ ہی کیا ہے ۔۔۔

50:49) کتنے بھی گنا ہ ہو جائیں چار شرطوں سے سب معاف ہوجاتے ہیں ۔۔۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرما رہے ان اللہ یحب التوابین۔۔۔اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔۔۔

52:08) اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے گناہوں کو یاد کرنے کے لیے پیدا نہیں کیا اپنی اطاعت اور اپنی یاد کے لیے پیدا کیا ہے۔۔۔۔

53:21) جب ہم عمل نہیں کریں گے تو قیامت کےدن اللہ تعالیٰ اندھا اُٹھائیں گے ۔۔۔

54:21) ومن أعرض عن ذكري فإن له معيشة ضنكا۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کی یاد سےا عراض کرے گا اللہ تعالیٰ اُس کو تلخ زندگی دیں گے۔۔۔

54:44) دو زندگیاں ہیں ایک بالطف اور ایک تلخ۔۔۔۔

56:08) اللہ تعالیٰ نے دوزخ کو رنگینیوں سے ڈھانپہ ہوا ہے۔۔۔

56:37) عالمہ بن رہی ہیں اور غیبتیں نہیں چھوڑ رہی قیامت کےدن سب کا حساب دینا ہوگا جس کی غیبت کی ہے اُس کو نیکیاں دینی پڑیں گی ۔۔۔

59:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض لو گ جن کو اللہ تعالیٰ علم دیتے ہیں وہ اس کو اپنا کمال سمجھتے ہیں ۔۔۔۔

01:00:55) اللہ تعالیٰ ارشاد فرمارہے ہیں کہ جو میری نصیحت سے منہ موڑے گا ہم اس کو تلخ زندگی دیں گے۔۔۔

01:02:07) قل إن كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله ۔۔۔الایہ۔۔۔اگر اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔۔۔

01:03:49) ختم بخاری سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔۔ایک خاتون کا حضرت والا رحمہ اللہ کو خط۔۔۔ حضرت محترم! میں ذکر (تسبیحات) کر رہی تھی ابھی کہ میرے سامنے میری ختم بخاری اور طالب علمی کی اچانک فلم چل پڑی۔ حضرت محترم! دل چاہ رہا ہے کہ اس وقت چیخ چیخ کر روئوں اور اﷲ پاک سے اپنے گناہ کی معافی مانگوں۔

مگر جب کسی مدرسے میں ختم بخاری کا سنوں تو بار بار خیال اپنی بخاری شریف کی تقریب کی طرف جاتا ہے۔ ہم چار لڑکیاں تھیں کوئی بھی زیادہ مالدار نہیں بلکہ ایک دو تو کم مال والی تھیں، میں نگراں کی طرح سے تھی۔ چار سالوں میں میری بات سب مانتی تھیں۔ میرے دل میں بھی تھا اور شاید ان تینوں کے دل میں بھی کہ اپنی بخاری شریف کی تقریب پر اپنی معلمات کو ( صرف معلمات کا مدرسہ تھا) اچھی چیز دیں گے۔ اچھے اور بہترین سوٹ دینے کا خیال تھا،سب نے مجبوراً اور خوشی میںا چھے خاصے پیسے جمع کر لیے تھے۔

میں نے ساڑھے تین ہزار ہر ایک لڑکی کو جمع کرنے کا کہا تھا مگر بعد میں تقریباً ۲۱؍ ہزار یا کچھ کم جمع کرنا پڑے میں نے قرض لیا، اپنے سونے کے ٹاپس جن پر ’’محمد صلی اﷲ علیہ وسلم‘‘ لکھاتھا جو سعودی عرب کے تھے اور مجھے بہت پسند تھے وہ بھی بیچ دیئے۔ بالیاں جو بہن نے دی تھیں وہ بھی بیچ دیں اور بھی شاید ایک ٹاپس اور بیچے، کسی کو نہیں بتایا سوائے والدہ کے کہ ان کے ساتھ گئی تھی بیچنے۔ حضرت دو سال پہلے تقریباً ساڑھے سات سو آٹھ سو تک کا ایک سوٹ تھا، پھر بھی ساری معلمات کو سوٹ دیئے اور معلمات ۱۵ یا ۱۴ تھیں۔ مہتممہ نے پوچھا مدرسے کے لیے کیا کر رہے ہو؟ پریشان ہو گئی کہ پیسے ختم ہو گئے تھے لیکن عزت تو رکھنی تھی کہا پانچ، چھ ہزار دوں گی، آپ جو چاہے وہ کریں۔ باقی انہوں نے ملانے کا کہا اور مٹھائی تقسیم کی آنے والوں میں ۔اب پچھلے سال والوں نے بھی جو شاید تین تھیں سوٹ دیئے۔ مدرسے کے لیے بھی کیاہوگا اور اس سال والوں کا پتہ چلا کہ ایک ماہ پہلے تک تقریباً ۱۵ یا ۱۷؍ ہزار جمع کر چکی ہیں، وہ بھی سوٹ دیں گی حالانکہ کسی کے گھر والے بھی مالدار نہیں ہیں ۔ کس طرح سے ضدکر کے پیسے لیے ہوں گے۔

مہتممہ نے ان سے بھی پوچھا۔ میں نے وہیں ایک پرانی معلمہ سے کہا کہ آپ انہیں سمجھا کر منع کر دیں تو وہ کہنے لگیں کہ میں کروں گی تو وہ لوگ نہیں مانیں گی کہ جب تک بڑی معلمات کچھ نہ کہیں۔ اس وقت تو جوش تھا کر لیا۔ پریشان بھی بہت ہوئی، ریاء کاری بھی تھی، معلمات کو کنگن بھی مہنگے اور موٹے موٹے تازہ پھولوں کے پہنائے تھے، سب نے دیکھا دیکھی ویسے ہی کیا ہوگا۔ اب بہت افسوس ہے کہ کیسی بری رسم ڈال دی۔ اب ہر سال والیاں پہلے والوں سے اور اچھا کرنا چاہتی ہیں اور سارا اخلاص ختم ہو جاتاہے۔یہ گناہ جو میں نے کیا اس پر بہت خوف ہے اور نادم ہوں۔

01:09:38) حب چوکی میں ختم بخاری کے موقعے پر عورتوں کونصیحت کے وہ برقعہ نہیں اُتاریں گی ۔۔۔گجرے نہیں پہنائیں گی ریّا دِکھلاوا شرکِ خفی نہیں کریں گی۔۔۔

01:14:12) ایک رشتے کا ذکر جس کو صرف اس وجہ سے ختم کیا کہ لڑکی شرعی پردہ کرتی ہے۔۔۔۔

01:15:01) آج ختم بخاری کے موقع پر جو گجرے ہار وغیرہ ڈالےجاتے ہیں کیا امام بخاری رحمہ اللہ نے بھی ایسا کیا تھا۔۔۔؟یہ فضول خرچی نہیں ہے؟جب عالم یا عالمہ بن گئے توا س کا مطلب تو یہ ہیکہ وہ اللہ کا دین آگے پھیلائیں گے۔۔۔

01:17:27) ختم بخاری کے موقع پر ھدیہ وغیرہ بھی اس قدر دینا چاہیے کہ ساتھ والا بھی کسی کو دے سکے۔۔۔

01:18:36) کسی مدرسے کا ذکر کہ جس میں ہرہر طالب علم سے دس دس ہزار لیا گیا۔۔۔۔

01:19:38) اللہ معاف کرے آج تو دین والے بھی اپنی بیٹیوں کو کالج و یونیورسٹی میں داخل کرارہے ہیں ۔۔۔

01:21:13) میڈیا نے دماغ کا ستیاناس کردیا۔۔۔

01:25:29) بیان کے آخر میں دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries