مجلس۱۳   فروری  ۲ ۲۰۲ء عشاء :اخلاص بھی اللہ والوں کی صحبت سے ملتا ہے       ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:08) آج حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کا بنگلہ دیش سے لائیو بیان تھا لیکن حضرت کسی اور جگہ ضروری کا م سے تشریف لے گئے ہیں بیان پاکستانی اوقات کے حساب سے دس بجے انشاء اللہ شروع ہوگا اس وجہ سے مسجدِ اختر میں کچھ دیر کے لیے مجلس ہوئی اور مجلس سے پہلے مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ مجھ کو جینے کا سہارا چاہیے غم تمہارا دل ہمارا چاہیے بحر الفت کا کنارا چاہیے سر ہمارا در تمہارا چاہیے غم میں بس ان کو پکارا چاہیے ان کے ہوتے کیا سہارا چاہیے لذت فریاد طوفانوں میں ہے کون کہتا ہے کنارا چاہیے حاصل ساحل مجھے طوفاں میں ہے ان کے جلوئوں کا نظارا چاہیے اپنی آہوں سے در جاناں پہ میر اپنی بگڑی کو سنوارا چاہیے آپ پر ہر دم فدا ہو میری جاں غیر کی مجھ کو نہ پروا چاہیے دست بکشا جانب زنبیل ما میرے سر کو تیرا سودا چاہیے اخترؔ خستہ و دور افتادہ کو ان کی رحمت کا بلاوا چاہیے

08:09) شیخ کاپہلے ادب معلوم کر لینا چاہیے ایک ہسپتال میں جب جاتے ہیں تو سب کچھ پہلے معلوم کرتے ہیں تو یہاں کتنا خیال رکھنا چاہیے۔۔۔

10:35) کونوا مع الصادقین میں بیان کا ذکر ہی نہیں ہے ۔۔۔

12:41) شیخ کے آداب پر جو کتابیں ہیں وہ پڑھنی چاہیے ذرّہ شیخ اِدھر ہوا تو کوئی کہاں اور کوئی کہاں۔۔۔یہ کیا بات ہوئی پھر تو سب چلے جائیں۔۔۔

15:10) اللہ والے تو ہنستے ہنساتے ہیں۔۔۔

19:11) حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم اور حضرت شیخ دامت برکاتہم کی ایک ملاقات کاذکر جو حضرت والا رحمہ اللہ نے کرائی تھی ۔۔۔فرمایا کہ پہلے یارانہ تھا لیکن جب بیعت ہوگئے تو پھر یارانہ نہیں رہا اب اصلاح کا معاملہ ہے۔۔۔

21:21) مجلس کے دوران ایک صاحب نفل پڑھ رہے تھے اس پر فرمایا کہ دین کا ایک مسئلہ سیکھ لینا سو رکعت نماز نفل سے افضل ہے۔۔۔

22:04) مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے حکیم الامتؒ سے عرض کیا کہ شاعر نے کہا ہے ؎ یک زمانہ صحبتے بااولیا بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا تو کیا واقعی اﷲ والوں کے پاس بیٹھنا سو برس کی اخلاص کی عبادت سے افضل ہے؟ حکیم الامت نے فرمایا کہ آپ کو تعجب کیوں ہورہا ہے؟ اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا سو سال کی عبادت سے بہتر ہے، یہ شاعر نے کم بیان کیا ہے؎ بہتر از لکھ سالہ طاعت بے ریا اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا ایک لاکھ سال کی عبادت سے افضل ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان نے لاکھوں سال عبادت کی تھی مگر کثرتِ عبادت سے دائرۂ مردودیت سے نہیں بچ سکا، دائرۂ اسلام سے اس کا خروج ہوگیا لیکن جو اﷲ والوں کے صحبت یافتہ ہوتے ہیں تو خطائیں تو ان سے ہوسکتی ہیں مگر دائرۂ اسلام سے ان کا خروج نہیں ہوسکتا، ان کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے۔ حضرت گنگوہی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بھائی یہ سو سا ل کی اخلاص والی عبادت بھی اللہ والوں کی صحبت سے ہی ملتی ہے۔۔۔

24:28) فرمایا کہ ہم سب اللہ کے لیے بیٹھے ہیں دینے والے اللہ ہیں۔۔۔۔جس نیت سے بیٹھے ہیں اللہ تعالیٰ ہی اس کا اجر دیں گے۔۔۔

27:38) حضرت والا رحمہ اللہ کی کتابیں ماشاء اللہ جیل تک پہنچ گئی ہیں ایک قیدی کا واقعہ جو حضر ت والا رحمہ اللہ کی کتابیں پڑھ کر بدل گیا ۔۔۔

29:42) اللہ والوں کی صحبت سے گناہ چھوڑنے نہیں پڑتے بلکہ گناہ چھوٹ جاتے ہیں۔۔۔

30:50) ایک نوجوان کا ذکر جو ہر مجلس میں ہوتا ہے۔۔۔۔ایک دوسرے نوجوان کا ذکر جو مجلس میں آنے لگا ہے اور فیس بک یو ٹیوب سب کچھ چھوڑ دیا ہے ماشاء اللہ ۔۔۔

32:02) اللہ والے کی توجہ کا مطلب ہے دُعا ۔۔۔ توجہ پر ایک لطیفہ۔۔۔

34:24) دورانِ مجلس نفل پڑھنے والے دوست کو نصیحت کہ کیا شیخ ہمیشہ زندہ رہے گا ؟شیخ جب چلا جائے گا تو کیا دین کا کام بند ہوجائے گا؟۔۔۔

36:28) آپﷺ جیسا نہ کوئی تھا نہ کوئی ہے نہ کوئی ہوگا۔۔۔آپﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والو ں کا کیا حال ہے اُن کی زندگی تلخ ہے۔۔۔ 38:0

4) بدنظری جب ایک دفعہ ہوگئی تو اب اس کا خیال آئے گا۔۔۔

39:49) گناہوں کی وجہ سے دل کالا ہوجاتا ہے توبہ سے دوبارہ چمک جاتا ہے۔۔۔

40:41) اللہ کے دیوانے اللہ سے معافی مانگ کر آگے چلتے ہیں۔۔۔

41:33) واعبد ربك حتى يأتيك اليقين۔۔۔آخری سانس تک عبادت کرنی ہے۔۔۔

42:09) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ جو طریقِ اصلاح ہے یہ جنم روگ ہے۔۔۔

44:45) ایک اللہ والا جو بیماری کی وجہ سے لیٹا ہوا ہے اس کا فیض کہاں کہا ں تک جاری ہے اورجاری رہے گا۔۔۔

46:08) ساری دُنیا کی ڈگریاں ایک طرف اور حافظ عالم تخصص کی ڈگری ایک طرف۔۔۔

48:07) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ جو طریقِ اصلاح ہے یہ جنم روغ ہےعمر بھر یہی سلسلہ رہتا ہے مگر لوگ آرام چاہتے ہیں۔۔۔

49:04) پہلے زبان چلتی ہے پھر ہاتھ چلتے ہیں اس زبان کے بیس گناہ ہیں۔۔۔زبان کی چوٹ چلتی ہی رہتی ہے۔۔۔

51:40) جو جھگڑے آئیں تو توڑنا نہیں جوڑنا ہے ۔۔۔بزرگوں کی نصیحت ہیکہ جب دوجھگڑے آئیں تو کبھی فیصلہ نہیں کرنا۔۔۔۔

55:29) غوث قطب ابدال بننا آسان ہے انسان بننا مشکل ہے۔۔۔

56:40) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جناب لوگ چاہتے ہیں کہ دُنیا ہی مل جائے۔۔۔

58:11) فرمایا کہ ہر قدم پر نفس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے یہ نہ ہوتو پھر انسان کا کمال ہی کیا ہے۔۔۔۔

59:06) عقل کا کام صر ف یہ ہیکہ دیکھنا ہیکہ اللہ کیا چاہتے ہیں۔۔۔

01:00:58) ہنسنے سے متعلق فرمایا کہ اللہ والے کتنے ہنسنے ہنسانے والے ہوتے ہیں۔۔۔

01:02:11) حضرت والارحمہ اللہ کی فیصل آباد والی بات کہ حضر ت نے فرمایا کہ درس مثنوی کا درس ہوگاپھر کافی دیر بعد درس شروع ہوا۔۔۔

01:04:41) اللہ کے ذکر میں کتنی طاقت ہے اس کے بارے میں بھی پوچھنا پڑتا ہے۔۔۔

01:06:01) فرمایا کہ نفس کے لیے بعض اوقا ت لوگوں کی ملامت مانع عمل ہوجاتی ہے۔۔۔

01:07:45) ذکرِ کثیر کا مطلب کیا ہے۔۔۔

01:08:19) فرمایا کہ نفس کے لیے بعض اوقا ت لوگوں کی ملامت مانع عمل ہوجاتی ہے۔۔۔

01:09:49) جمائی جب آئے تو زبردستی روکنا چاہیے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries