مجلس۱۴   فروری  ۲ ۲۰۲ءعشاء :سورۃ الشمس سات قسموں کا ترجمہ اور تفسیر         ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:49) بیان کےا ٓغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔ 06:55) تعلیم کے بعد اشعار پڑھے گئے۔۔۔

11:17) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

11:25) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا (1) وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا (2) وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا (3) وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا (4) وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا (5) وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا (6) وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا (7) فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا (8) قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا (9) وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا

12:51) تین رجسٹر ہیں اللہ کے پاس ایک کفر کا اللہ تعالی نے اپنے کرم سے ہمیں نکال دیا اب دو رجسٹر رہ گئے ایک فسق اور ایک عشق۔۔۔

14:06) قسمت جب خراب ہوتی ہے کہ جڑا ہوا ہے شیخ سے اور اصلاح نہیں کراتا۔۔

17:20) انا اکڑ جھکنے نہیں دیتی۔۔۔

17:42) اللہ تعالی نے اس سورت میں سات قسمیں کھائی ہیں۔۔

19:35) وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے

20:39) حیاء نہیں تو سب کچھ کرلے گا۔۔اور تقوی کا پھاٹک حیاء ہے۔۔

24:01) وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا اور دن کی جب اُسے چمکا دے وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا اور رات کی جب اُسے چھپا لے وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا

24:58) وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا

25:38) وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا

31:16) افق لال کی بہترین مثال اور پھر نصیحت۔۔۔

32:45) سات قسموں کا ترجمہ اور تفسیر حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی۔۔۔

42:56) اللہ تعالی کو پہنچاننے کے لیے بے شمار نشانیاں ہیں۔۔

45:23) ایک دعا کی تعلیم۔۔۔

47:04) حضرت شیخ کے بھتیجے حسان فاروق میاں کا ذکر کہ جوانی میں اللہ تعالی کے پاس چلے گئے۔۔۔

48:50) درد بھرا تذکرہ کہ حضرت مولانا یسین صاحب رحمہ اللہ کتنے نیک تھے انکو کس نے کھلایا۔۔اللہ تعالی کھلاتا ہے اور پلاتا ہے ۔۔۔اور آج کہتے ہیں کہ اولاد عالم بنے گی تو کھائے گا کہاں سے؟ 52:14) ایک چھوٹا بچہ جس کو داڑھی والے اچھے لگتے تھے اور مسجد کی دیواروں کو چومتے تھے۔۔یہ بچہ کون تھا شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ تھے۔۔۔

54:35) قرآن پاک کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ چومتے تھے اور کیا فرماتے تھے کہ یہ میرے ب کا دستور ہے یہ میرے رب کا منشور ہے۔۔۔

01:05:09) پچھلے دس پندرہ منٹ سے بچوں سے متعلق نصیحتیں فرمائی جو بچوں کے لیے خاص ہیں

01:05:51) حسان فاروق ان شاء اللہ۔ جنت میں مزے کررہا ہوگا، یقین سے تو نہیں کہنا چاہیے، لیکن اس کی زندگی ہمارے سامنے تھی کہ بارہ پارے حفظ کئے ہوئے تھے

01:06:26) وقد خاب من دسّٰھا

01:07:38) انسانوں کے دو گروہوں ایک نامراد اور دوسرا بامراد

01:07:53) میرے دونوں بچے جب تک دین کی باتیں نہ سن لیں، نیند نہیں آتی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries