مجلس۱۵   فروری  ۲ ۲۰۲ءعشاء  :حرام خواہشات آئیں گی لیکن عمل نہیں کرنا ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:29) خزائن القرآن سے مضمون پڑھا: وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا. فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا. قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا(سورۃُ الشمس:اٰیات۱۰تا۷) ترجمہ: اور قسم ہے (انسان کی) جان کی اور اس ذات کی جس نے اس کو درست بنایاپھر اس کی بدکرداری اور پرہیزگاری (دونوں باتوں) کا اس کو القا کیا،یقینا وہ مراد کو پہنچاجس نے اس (جان) کو پاک کر لیا اور نامراد ہوا جس نے اس کو (فجور میں) دبا دیا۔

02:29) حسب ِمعمول مظاہر حق جدید سے آپﷺ کے معجزات اورکرامات سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

06:57) اپنے پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا ہے۔۔۔حضرت یوسف علیہ السلام کیا فرمارہے ہیں وما أبرئ نفسي۔۔۔۔

09:32) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کھٹک والا کام بھی چھوڑ دینا چاہیے۔۔۔اللہ معاف کرے ہمارے سب اکابرین غلط ہیں بس ایک ہم ہی صحیح ہیں۔۔۔

11:45) جو گناہ کو گناہ نہیں سمجھے گا تو پھر وہ معافی کس چیز کی مانگے گا۔۔۔؟

13:43) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ راتوں کو جاگنے والو !اگر اللہ نے پوچھ لیا کہ مجھ سے بات کیوں نہیں کی تو پھر کیا جواب دو گے۔۔۔؟

14:39) اللہ تعالیٰ نے اس سے قبل کی آیات میں آسمان اور زمین اور بڑی بڑی نشانیوں کی قسم اُٹھانے کے بعد پھر نفس کی قسم اُٹھائی وَنَفْسٍ وَّمَا سَوَّاھَا اور قسم ہے نفس کی اور اس ذات کی جس نے اس کو درست بنایا جس نے نفس کے اندر دونوں مادّے رکھ دئیے فَاَلْہَمَہَا فُجُوْرَہَا وَتَقْوٰىہَااللہ نے نفس کے اندر گناہ کرنے کے تقاضے اور طاقت بھی پیدا کر دی اور متقی بننے کی صلاحیت بھی اس میں رکھ دی۔ اب انسان کے اختیار میں ہے کہ چاہے وہ نفس کی غلامی کر کے جہنم کا راستہ اختیار کر لے اور چاہے تو ہمت کر کے متقی بن کر اللہ کا ولی بن جائے۔ چاہے تو عبدالرحمن بن جائے، چاہے تو عبدالشیطان بن جائے یعنی شیطان کا بندہ بن جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اختیار دیا ہے کہ انسان چاہے تقویٰ کا راستہ اختیار کرے اور چاہے فجور کا راستہ اختیار کرے اسی اختیار پر جزا اور سزا ہے۔

17:15) اب سوال یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تقویٰ کو بعد میں کیوں بیان فرمایا فَاَلْہَمَہَا فُجُوْرَہَا وَتَقْوٰىہَا نا فرمانی کے مادّے کو پہلے بیان فرمایا جبکہ قاعدہ کے مطابق اچھی چیز پہلے بیان ہونی چاہیے۔ مسجد میں آپ اچھا قدم یعنی داہنا قدم پہلے رکھتے ہیں، کھانا داہنے ہاتھ سے کھاتے ہیں، ہر عمدہ چیز مقدم ہوتی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فجور کو مقدم فرمایا تقویٰ پر۔

18:26) گناہ کے خیالات سے گناہ نہیں ہوگا جب تک عمل نہ کریں ۔۔۔۔زنا کے کتنے عذاب ہیں۔۔۔۔بدنظری اللہ کا عذاب ہے۔۔۔

20:05) اللہ نے فجور کو کیوں مقدم کیا ؟اس لیے کے پہلے گند جائے گا تو پھر نیکی آئے گی۔۔۔دل میں جو کچھ ہوگا وہ ہی نکلے گا۔۔۔

21:29) نامحرم کے خیال سے ہی انسان ناپاک ہوجاتا ہے۔۔۔

21:55) اللہ کا ولی کون ہے ؟اللہ کا ولی وہ ہے جو اللہ کو راضی کرے اللہ کو ناراض نہ کرے۔۔۔

23:04) گناہ کرنے سے پہلے آپﷺ کا خون مبارک یاد کرلو۔۔۔

24:18) اسلام کی تاریخ میں دیکھ لو ان یہود ونصاری نے مسلمانو ں کے اُوپر کتنے ظلم کیے ہیں ۔۔۔۔کوئی حساب وکتاب نہیں؟۔۔۔افغانستان کے مسلمانوں کا کیا قصور ہیکہ سب اسلامی ممالک نے بھی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔۔۔بائیکاٹ کرلیا تو کیا کرلیں گے ۔۔۔کیا سورج کا دوست تاروں سے مرغوب ہوگا ۔۔۔۔؟

27:03) ہم جانور نہیں ہیں کہ بغیر کپڑوں کے گھومتے رہیں ۔۔۔وہ شاہ ِدوجہاں جس دل میں آئے۔۔۔مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے۔۔۔ارے یارو جو خالق ہو شکر کا۔۔۔جمالِ شمس کا نورِقمر کا۔۔۔نہ لذت پوچھ پھر ذکر ِخدا کی۔۔۔حلاوت نام پاک ِکبریا کی

29:27) اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں غور کیوں نہیں کرتے ؟ذرّے ذرّے میں اللہ کی نشانی ہے۔۔۔۔ہمیں اللہ کے نام میں مزہ کیوں نہیں آتا ۔۔۔اس لیے کے ہم گناہوں میں مبتلا ہیں۔۔۔۔

31:25) آپﷺ کی اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی قربانیوں کو یا د کیوں نہیں کرتے۔۔۔اُحد کے میدان میں جان دینے والے شہداء کو یا د کیوں نہیں کرتے۔۔۔؟

34:42) یہ جتنی بھی جدید ٹیکنالوجی ہے یہ سب اللہ تعالیٰ کی یاد دلاتی ہے۔۔۔

35:31) آپﷺ فرماتے ہیں کہ میں گانا باجا مٹانے کے لیے آیا ہوں۔۔۔گانا زنا کا منتر ہے۔۔۔

36:22) سمندر اللہ کی اتنی بڑی مخلو ق ہے کہ کافر بھی غور کرے توایمان لے آئے ۔۔۔

38:03) جو آنکھ زانی ہو وہ اللہ تعالیٰ کے قدرت کے نظارے کیسے کرے گی۔۔۔

38:57) جب ہم دوزخ کے کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہمارے دل کو دوزخ بنادیں گے ومن أعرض عن ذكري فإن له معيشة ضنكا ۔۔۔الایہ۔

39:47) بیگم صاحبہ کو بھی موبائل دیا ہو ا اس کی کیا ضرورت ہے؟۔۔۔

42:31) کفُ النفس عن الھوی۔۔حرام خواہشات تو آئیں گی لیکن ان پر عمل نہیں کرنا۔۔۔۔

44:44) ساری عبادات پر ثواب ہے اور نظر کی حفاظت پر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔۔۔ من ترکھا من مخافتی ابدلتہ ایمانایجد حلاوتہ فی قلبہ۔۔۔

46:10) فیروز نام رکھنا کیسا ہے؟۔۔۔

51:04) نظر کی حفاظت پر اللہ کی ذات ہے جو نظر کی حفاظت کرے گا اللہ تعالیٰ اُس کو حلاوت ایمانی عطافرمائیں گے۔۔۔

52:16) نظر کی حفاظت ہو جائے تواس پر اللہ کا شکر ادا کریں۔۔۔جب آنکھوں کی حفاظت ہو گی تو شرم گاہ کی بھی حفاظت ہوگی۔۔۔

54:02) سات جراثیم جو عورت کے گھر کو تباہ کر دیتے ہیں(۱)خاوند کے سامنے اُونچا بولنا(۲)خاوند کے سامنے غصے سے بولنا(۳)خاوند کے سامنے بہودہ بولنا(۴)خاوندکی غیر موجودگی میں گلے شکوے کرنا(۵)خاوند کے راز کو فحش کرنا (۶)خاوندکے راز کو کمی کوتاہی سے تشہیر کرنا(۶)میکے جا کر اپنے والدین بہن بھائیوں کو گھریلو حالات کے متعلق بڑھا چڑھا کر بات کرنا اور پھر اُنہی کے اشاروں پر چلنا

56:54) جناب رمضان بھائی نے اشعار پڑھے۔۔۔

01:10:32) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اصلی چیز اصلاح کے لیے صحبت شیخ ہے۔۔۔

01:12:17) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries