مجلس۱۶   فروری  ۲ ۲۰۲ءعشاء  :اپنے بڑوں کے سامنے ہمیشہ اعتراف قصور کرنا چاہیے   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:23) حسبِ معمول مظاہر جدید سے آپ ﷺ کے معجزات اور کرامات سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

01:24) وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰىہَا (سورۃُ الشمس:اٰیات۱۰تا۷) ترجمہ: اور قسم ہے (انسان کی) جان کی اور اس ذات کی جس نے اس کو درست بنایا پھر اس کی بدکرداری اور پرہیزگاری (دونوں باتوں) کا اس کو القا کیا،یقینا وہ مراد کو پہنچا جس نے اس (جان) کو پاک کر لیا اور نامراد ہوا جس نے اس کو (فجور میں) دبا دیا۔

03:24) نکاح کے موقعے پر اللہ تعالیٰ نے چار مرتبہ ڈرایا ہے اس کی کیا وجہ ہےحضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کی بات۔۔

06:01) ہمارا ملک کتنی بڑی نعمت ہے باہر کے ممالک کے حالات دیکھیں کیسے ہیں

11:21) بے اصولی پر ایک چلہ لگانے والے احباب کو تنبیہ۔۔جب یہاں فجر میں وقت پر نہیں آتے اور صبح جو آنے کا وقت ہے نہیں آتے تو کیا گھر میں کون اٹھائے گا کیا بیوی اٹھائے گی ۔والدہ اٹھانے آئیں گی؟

16:08) دین کے کام میں سستی کرنے پر ایک صاحب کو تنبیہ کہ جس کام میں لوگوں کا زیادہ فائدہ ہے اُس کو پہلے کریں باقی کام کو بعد میں کریں پہلے جو ضروری ہے اُس کو کریں

18:02) بیان کرنے سے پہلے کیا کیا نیت کرنی چاہیے۔۔اپنے کو سب سے زیادہ حقیر سمجھ کر بیان کرنا ہے۔۔۔

18:48) یہ یہودی کتنی بدنخت قوم ہے جو ان کی تعریف کرے ان کو دوست بنائے وہ بھی بدبخت ہے آج بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ میں یہودیوں سے بہت متاثر ہیں ۔۔۔

21:07) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک واقعہ کسی کو حقیر نہ سمجھنے پر ایک پادری کا واقعہ۔۔۔حضرت والا کا چہرہ دیکھ کر ایک عیسائی مسلمان ہوگیا۔۔۔

23:44) یہ ڈر ہی اللہ تعالی کا خود دلاتا ہے گناہ سے بچاتا ہے۔۔

24:56) بیمار کو خانقاہ میں نہیں رہنا چاہیے کچھ ہوگیا تو پھر گھر والے آجاتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے بیٹے یا فلانے کو مارا ہے ایک واقعہ ایسا بزرگ کے پاس ہوا کہ لوگ ڈنڈے لے کر آگئے۔۔۔

26:58) امام صاحب اور موذن کو اذیت دینے پر ایک صاحب کا واقعہ کہ اللہ تعالی نے مسجد میں آنے سے ہی محروم کردیا اب نماز تک نہیں پڑھتا۔۔۔

27:46) بھائی مناسبت نہیں ہے تو تعلق چھوڑ دو لیکن ستاو تو مت۔۔۔

28:53) اذان دینے والے کا کیا رتبہ ہوگا قیامت کے دن۔۔اور اُن کو ستا رہے ہیں۔۔۔

30:28) کھلم کھلا گناہ کرنے والے باغی مسلمان ہیں۔۔۔

32:01) مردوں کو بھی چشت لباس پہننا منع ہے۔۔۔

32:33) کھلم کھلا گناہ کیا کیا ہیں؟

33:10) بڑی مونچھ رکھنے والا ہم میں سے نہیں مفہوم حدیث۔۔۔

34:08) اللہ تعالی فرمارہے ہیں کہ سچو کے ساتھ رہو بیان کو مت دیکھو یہ دیکھو کہ شریعت و سنت کی اتباع بھی ہے۔۔

35:52) اعتکاف میں کیا کیا بے اصولیاں کرتے ہیں۔۔مسجد کو نعوذ باللہ ہوٹل بنایا ہوا ہے دعوت پہ دعوت ہورہی ہے۔۔۔

37:44) آج بڑی مونچھ پر فخر کرتے ہیں۔۔۔

39:10) حضرت شیخ کا اپنا واقعہ جب اپنے شیخ رحمہ اللہ کے خط فیکس سے بھیجتے تھے اور پوسٹ کی ذمے داری نبھاتے تھے۔۔۔

40:09) کاگا سے ہنس کیو اور کرت نہ لاگی بار بھیکا معالی پر واریاں دن میں سو سو بار ہم کوّا تھے، گُو کھاتے تھے۔ اے میرے شیخ! آپ نے کاگا سے مجھے ہنس چڑیا بنادیا کہاب ذکر اللہ کے موتی چگتے ہیں اور تمام گندے کاموں سے اللہ نے نجات عطا فرمادی

41:26) ایک لمحہ زندگی کا ضائع نہیں کرنا ہے۔۔۔

42:10) رمضان میں اپنے شیخ کے پاس وقت لگائیں۔۔۔ایک رمضان کا انجن اور پھر شیخ کی صحبت کا انجن تو پھر مزے ہی مزے اور

43:16) کاگا سے ہنس کیو اور کرت نہ لاگی بار۔۔

44:52) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی عجیب عجیب دعائیں حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی۔۔۔

46:22) ہم شیخ کو مقصود نہ بنائیں۔۔۔

47:04) شیخ کے دل میں سیٹ بنالو اور یہ سیٹ کب بنتی ہے۔۔۔

48:09) پہلے شیخ سے جتنا لوٹنا ہے لوٹ لو پھر دوسرے شیخ سے بنیاد بننے میں بہت وقت لگتا ہے۔۔۔۔

51:23) یااللہ میرے شیخ کو میرا خلیل بنادیں۔۔۔

51:49) قریب جلتے ہوئے دل کے اپنا دل کردے یہ آگ لگتی نہیں ہے لگائی جاتی ہے جو آگ کی خاصیت وہ عشق کی خاصی اِک سینہ بہ سینہ ہے اک خانہ بخار ہے آگ گھر سے گھر میں لگتی ہے اور اللہ کی محبت کی آگ دلوں سے دلوںمیں لگتی ہے، مگر شرط یہ ہے کہ اُن دلوں کے ساتھ پیوند کرلیا جائے جو خدا کے عشق میں جل رہے ہیں۔

54:54) شیخ سے ہمارے کسی قول اور فعل سے ایک ذرہ تکدر بھی نہ ہو۔۔۔

56:33) شیخ کے حقوق میں کوتاہی کی بھی معافی کی دعا۔۔۔

58:14) فنا فی الشیخ کی دعا۔۔۔

59:53) شیخ کے ساتھ تعلق اللہ کے لیے ہو لالچی نہ ہو جو لالچی ہو ایسے شخص کی نسبت سلب کردی جاتی ہے۔۔۔

01:01:49) شیخ اگر دوسرے ملک میں ہوں تو ایسے مریدین کے لیے تسلی کا مضمون۔۔۔

01:02:51) اپنے بڑوں کے سامنے ہمیشہ اعتراف قصور کرنا چاہیے۔۔

01:05:32) خط یا پرچی لکھنے کے آداب۔۔۔

01:11:01) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ شاید کوئی دن ایسا نہیں کہ جس دن اپنے شیخ حضرت مولانا عبدالغنی پھولپوری صاحب رحمہ اللہ کے لیے دُعا نہ کروں۔۔۔

01:17:11) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کے آخری سانس تک اپنے بڑوں کہ زیر سایہ رہنا ہے۔۔۔

01:17:46) اور اللہ سے یہ دُعا تو روزانہ کرو کہ میری ذات سے چیونٹی کو بھی تکلیف نہ ہو۔۔۔

01:18:29) حضرت والا رحمہ اللہ کی شیخ سے متعلق عجیب و غریب دُعائیں۔۔۔

01:19:47) حضرت بھیک شاہ کا واقعہ۔۔۔

01:22:54) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries