مرکزی بیان ۱۷   فروری  ۲ ۲۰۲ء  :عشقِ مجازی سے خدا کی پناہ مانگو !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:59) مصطفیٰ مکی صاحب نے بیان سے پہلے حضرت مولانا تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار 'دل نہ چاہے بھی تو پیدا کوئی صورت کردے 'پڑھے۔۔۔

04:00) اللہ تعالیٰ کے راستے کا غم کیا ہے ؟اللہ تعالیٰ کو ناراض نہ کرکہ اپنے دل پر غم اُٹھانہ ہے۔۔۔

04:50) ہم نے طے کی اس طرح سے منزلیں ۔۔۔گِر پڑے گِر کر اُٹھے اُٹھ کر چلے۔۔۔

05:52) ہم گناہ کرتے کرتے تھک سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ معاف کرتے کرتے نہیں تھکتے۔۔۔۔

07:04) اللہ کے راستے کا غم خوش نصیبوں کو ملتا ہے۔۔۔

08:00) آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا ہے مسجد میں جاتے وقت کیا کرنا ہے اور مسجد سے نکلتے ہوئے کیا کرنا ہے بس یہ غم لگ جائے۔۔۔

08:39) دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔۔

12:45) حضرت والا رحمہ اللہ سنتوں کی تکرار کیا کرتے تھے ایک بیان میں فرمایا کہ بھائی سب اس کا خیال رکھیں کے سنت کا تکرار کریں کچھ نہیں تو بیان سے پہلے ہی ایک سنت بیان کردیا کریں۔۔۔

15:28) کچھ علاقے ایسے ہیں کہ ماشاء اللہ وہاں خواتین کے ذریعے دین کا کام شروع ہوا۔۔۔

16:43) فرمایا کہ اصل ہے قبولیت قابلیت کا مسئلہ نہیں ہے۔۔۔

17:01) نیند سے اُٹھتے ہی دونوں ہاتھوں سے چہرے کوملنا ہے اور یہ دُعا پڑھنی ہے الحمد لله الذي أحيانا بعدما أماتنا وإليه النشور اور مسواک کرنی ہے ۔۔۔۔

19:33) حضرت والا رحمہ اللہ کے ساؤتھ افریقہ کے ایک سفر کا ذکر کہ جس میں حضرت والا رحمہ اللہ سے ایک ادب سیکھا کہ سو کر اُٹھتے ہی ہاتھ کو دھونا ہے۔۔۔۔

20:24) تصویر سے متعلق اعلان ۔۔۔

21:15) معارف القرآن جدید :حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے تفسیر میں فرمایا کہ جاندار چیزوں کی تصویریں بنانا اللہ تعالیٰ کی اذا کا سبب ہے ۔۔۔

22:52) نامحرموں کو دیکھنے سے متعلق دارالعلوم کے ایک فتوے کا ذکر ۔۔۔

24:03) ایک دعوت جس میں کچھ احباب گئے تھے قریب ہی میں گانا باجا ہو رہا تھا تو یہ واپس آگئے اس پر کچھ رشتہ داروں نے باتیں کیں تو پھر دارالعلوم دیوبند میں فتویٰ جمع کروایا اس کا ذکر ۔۔۔دعوت میں شرکت کرنے کے آداب دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ۔۔۔

27:21) جس کا حِفظ کرتے کرتے انتقال ہو جائے تو قیامت کے دن حفّاظِ کرام میں سے اُٹھا یا جائے گا ۔۔۔

29:33) دعوت میں شرکت کرنے کے آداب دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ۔۔۔جس کی غالب آمدنی حرام کی ہو وہاں نہیں جانا چاہیے۔۔۔بلااجازت نہ جائے۔۔۔دعوت کے علاوہ کسی اور کو نہ لے جائے۔۔۔۔جہاں جگہ مل جائے بیٹھ جائے۔۔۔کھانے سے فارغ ہو نے کے بعد دیر تک نہ بیٹھے۔۔۔

31:51) مرکز الاِفتاء والاِرشاد کے ایک فتویٰ کا ذکر کے دو شخصوں کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ مسکراتے ہیں۔۔۔

33:05) رب هب لي حكما وألحقني بالصالحين۔ اللہ والے کیوں ساری زندگی حسن ِخاتمہ کے لیے روتے ہیں اور سوء خاتمہ سے پناہ مانگتے ہیں؟ کیوں حضرت یوسف علیہ السلام نے دعا کی: { تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ } ( سورۃ یوسف، آیت:۱۰۱) اے اﷲ! مجھے حالتِ اسلام میں وفات دیجئے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سیدنا یوسف علیہ السلام نے یہ دعا تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ یعنی اسلام پر وفات اور صالحین کے ساتھ الحاق کیوں مانگا؟ حکیم الامت بیان القرآن کے حاشیہ مسائل السلوک میں فرماتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے نبیوں کے خوف کو بیان فرمایا ہے: { فِیْہِ خَوْفُ الْاَنْبِیَآئِ مَعَ عِصْمَتِھِمْ وَاِمْتِنَاعِ الْکُفْرِعَلَیْھِمْ فَکَیْفَ یَصِحُّ لِغَیْرِھِمْ اَنْ یَّغْتَرَّ بِصَلاَحِہٖ} (بیانُ القرآن، ج:۱) اس آیت سے انبیاء کے خوف کا پتا چلتا ہے باوجود اس کے کہ وہ معصوم ہوتے ہیں اور ان پر کفر ممتنع و محال ہے، کوئی نبی کافر نہیں ہو سکتا، ان سے ایک لمحہ کے لیے بھی کفر کا صدور نہیں ہو سکتا لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ سے مانگ رہے ہیں کہ اے خدا! ایمان پر خاتمہ نصیب فرمایئے، باوجود اس کے کہ ان کے لیے کفر محال ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اﷲ کے مقبول بندوں کی یہ شان ہوتی ہے، ان میں اکڑفوں نہیں ہوتی اور وہ اﷲ سے ڈرتے رہتے ہیں۔

36:29) ہم جو لعنتی کام کرتے ہیں تو کیا اس کا اپنی اولاد پر اثر نہیں پڑھے گا۔۔۔۔

39:47) بیوی کے کھانے کی کبھی تعریف کی ہے؟۔۔۔ماں باپ کو ہنسانا بیوی کو خوش کرنا کیا یہ عبادت نہیں ہے۔۔۔؟

44:39) عورت کا قبرستان جانا ۔۔۔ایک لطیفہ۔۔۔

45:14) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون :اللہ والوں کی محبت کوسمجھنا بہت مشکل ہے۔۔۔

47:18) جو نامحرم کو دیکھتا ہے وہ ناپا ک ہوتا ہے اور اللہ کی رحمت سے دور ہوتا ہے۔۔۔۔

49:13) اللہ معاف کرے آج یہودیوں کی نقل کررہے ہیں ۔۔۔ 49:39) جب آدمی دین کے لیے جمع ہوتا ہے تو سب سے پہلے نفس و شیطا ن کو تکلیف ہوتی ہے۔۔۔

50:41) ایک صاحب اُداس بیٹھے تھے اس پر فرمایاکہ کتنی بھی پریشانی ہو اللہ ہے نا۔۔۔

51:21) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس کواللہ کے لیے شیخ سے محبت ہوتی ہےتواس کو شیخ کے غلاموں سے بھی محبت ہوتی ہے۔۔۔

52:18) جس کی نظر کی حفاظت نہیں ہوگی تو اس کی شرمگاہ کی بھی حفاظت نہیں ہوگی۔۔۔

53:48) اللہ والوں کو ستانے کا وبال ایک واقعہ۔۔۔جو کسی اللہ والے کو ستاتا ہے اُس کے لیے اللہ تعالیٰ کا اعلانِ جنگ ہے۔۔۔

55:08) تبلیغی جماعت کی ایک کار گزاری کہ ایک ہندو جو گزشت پر گیا اور رات کو گزشت گزشت کرتا انتقال کر گیا۔۔۔جو جس حال میں مرے گا اُسی حال میں اُٹھایا جائے گا۔۔۔۔۔

01:00:20) لڑکیوں کا گھر سے بھاگنا بڑھا ہے یا گھٹا ہے؟؟۔۔۔اللہ تعالی کی نافرمانی بہت بڑا کمینہ پن ہے۔۔قہرِ خداوندی کو دعوت دینا ہے۔۔۔

01:01:32) حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ مجھ پر ظلم کرنے والے میرے ہی احباب ہیں مجھے اپنے بیگانوں پر رونا نہیں رونا تو مجھے اپنےآشناوں سے ہے۔۔

01:03:30) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی اللہ والوں سے مولیٰ ملتا ہے۔ ایک طرف لیلی ہے اور ایک طرف مولی ہے۔۔کون چاہیے؟

01:06:04) حرام عشق کا کیسا عذاب آتا ہے؟

01:07:33) آج جوان ماسیوں کو کام پر رکھتے ہیں پھر بوڑھے حضرات کی جو داستانیں ہیں میں بتا نہیں سکتا۔۔شرم نہیں آتی بوڑھا جوان بیٹوں کا باپ ۷۵ برس کا اور ۲۵ برس کی ماسی رکھی ہوئی ہے اور پھر اُس سے شادی بھی کرلی شادی کیوں کی ۔۔بدنظری نظر خراب ہوئی۔۔۔

01:08:53) جو اپنی بیٹی اور بیوی کے پاس نامحرم کے پاس آنے سے نہیں روکتا تو ایسا شخص دیوس ہے۔۔

01:09:23) تقوی یعنی اللہ کی دوستی حیاء کا پھاٹک ہے۔۔

01:13:25) سکون کی انٹر نیشنل ڈیمانڈ کیا ہے؟

01:16:08) مت دیکھو کسی کی وائف کھانا پڑے گی ویلیئم فائیو خراب ہو جائے گی تمہاری لائف جگر میں گھسے گا اس کا نائف نہ دیکھو کسی کی وائف ورنہ کھانا پڑے گی ویلیم فائیو۔ ویلیم فائیو نیند کی دوا ہے۔ یہ میری یورپی ملکوں کی تقریر ہے کہ نہ دیکھو تم کسی کی وائف نہیں تو کھانا پڑے گی ویلیم فائیو۔ پھر جب فائیو بھی فیل ہوجائے گی تو پھر ویلیم ٹین اور پھر ٹین بجاتے ہوئے گدو بندر کے پاگل خانہ میں داخل ہوجائوگے۔

01:16:55) سنبھل کر رکھ قدم اے دل بہارِ حسنِ فانی میں ہزاروں کشتیوں کا خون ہے بحرِ جوانی میں

01:18:41) یہ لڑکے اور لڑکیوں کے پھنسانے والے کو گٹر کا پانی پیتے ہوئے دیکھا ہے۔۔

01:19:12) آپ ﷺ کی بدعا ہے کہ اے اللہ لعنت فرما اُن لوگوں پر جو دوسروں کی بہو بیٹیوں کو دیکھتے ہیں الخہ۔۔۔

01:19:55) لیلی مر گئی تو ختم اب پاگل ہورہے ہیں خودکیشیاں کررہے ہیں۔۔

01:20:38) اب یہ بڈھا کھوسٹ ۲۴ برس کی شادی سے کرکے ساری جائیداد اُس کے نام کردی۔۔۔

01:23:15) اللہ تعالی کے دربا میں مایوسی نہیں ہے۔۔

01:23:42) لڑکی اور حرام عشق سے بچنے کا طریقہ۔۔۔

01:29:55) حرام عشق سے جلد توبہ کریں۔۔

01:31:04) حضرت سلیمان علیہ السلام کا تخت اور سبحان اللہ۔۔۔

01:33:18) ایک صاحب کا واقعہ جس کی منگنی ٹوٹ گئی تھی تو بہت زیادہ رو رہا تھا واقعہ۔۔۔یہ ہے عقل پر عذاب۔۔۔ صلہ عشق مجازی کا یہ کیسا ہے ارے توبہ کہ عاشق روتے رہتے ہیں صنم خود سوتا رہتا ہے یہ کون سی عاشقی ہے کہ یہ اس کی یاد میں رو رہا ہے اور وہ بے خبر سو رہا ہے۔ کیا ذلت ہے، اس سے بڑی کوئی پستی نہیں جو اللہ کو چھوڑ کر مرنے والوں پر مرتا ہے، یہ قسمت کی محرومی ہے۔ عشقِ مجازی سے خدا کی پناہ مانگو

01:35:19) توبہ ہی ایک راستہ ہے اللہ تعالی کو راضی کرنے کا۔۔

دورانیہ 1:38:46

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries