جمعہ  بیان ۱۸   فروری  ۲ ۲۰۲ء  :حرام کمائی سے پرہیز کریں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

20:58) بیان سے پہلے اشعا ر کی مجلس ہوئی۔۔۔

23:26) ایک اللہ تعالی سے عام دوستی ہے اور ایک خاص دوستی ہے۔۔۔

23:44) اللہ تعالی سے بڑھ کر کوئی نہیں۔۔۔

24:42) قیصر و کسری کے کیسے کیسے بڑے محل تھے اور آج کیا حال ہے۔۔ جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے۔۔

25:27) موٹر مکینک کی مثال اور پھر نصیحت۔۔۔

27:02) اللہ کے پیاروں کے سامنے صغیرہ صغیر ہ نہیں ہوتا۔۔۔

28:52) اصلاح کیوں فرض ہے اور مشورے کے کیا فائدے ہیں ۔۔۔

29:41) بنوری ٹاؤن میں ماشاء اللہ ختم بخاری کیسے ہوئی ۔۔۔؟اور دوسری بعض جگہوں میں کتنی فوٹو گرافی ہوتی ہے۔۔۔

31:39) جب گناہ کرکہ اللہ سے رابط کاٹ لیا تو کیا ہوا توبہ کر کے دوبارہ جوڑ لیں۔۔۔

33:47) حضرت مولانا سلیم دھورات صاحب فرماتے ہیں کہ مدرسہ طلباء کے لیے ماں کے پیٹ کی طرح ہے جب یہاں ہی نہیں بنے تو پھر کہاں جا کر بنیں گے۔۔۔

35:55) حضرت والا رحمہ اللہ کے بیان کا ذکر کہ کیسا بیان ہوا ایسا کبھی نہیں سنا تھا اس بیان میں حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بیٹا بیمار ہے تو مال خرچہ کریں گے پریشان  ہوں    گے دوائی کھلائیں گے اور دیکھ رہے ہیں کہ وہی بیٹا گناہوں میں مبتلا ہے تو اس کی فکر نہیں۔۔۔

38:10) اللہ معاف کرے کہ بوڑھے ہوگئے لیکن پھر بھی لڑکیوں کو رکھا ہوا ہے ۔۔۔

40:22) گناہ کبیرہ میں مبتلا ہیں لیکن ۔۔۔

41:20) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ غیر محرم عورت یا مرد (خوبصورت نوجوان) سے کسی قسم کا علاقہ (تعلق) رکھنا خواہ اس کو دیکھنا یا اس سے دل خوش کرنے کے لئے اس سے باتیں کرنا یا تنہائی میں اس کے پاس بیٹھنا یااس کے دل کو خوش کرنے کیلئے اپنے لباس کوسنوارنا اور کلام کو نرم کرنا۔ میں سچ عرض کرتا ہوں کہ اس تعلق سے جو خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اورجو مصائب پیش آتے ہیں ان کو میں تحریر کے دائرہ میں نہیں لاسکتا۔

43:56) جس دعوت میں اللہ تعالیٰ کا کوئی حکم ٹوٹ رہا ہو اس دعوت میں شریک ہونا جائز نہیں۔۔۔

45:16) تصویر سے متعلق اعلان ۔۔۔گناہ کو جو گناہ سمجھے گا ۹۰ پرسنٹ وہ کامیاب ہے۔۔۔

46:01) جو کہتے ہیں کہ ہمیشہ یہی باتیں کرتے ہیں کوئی نئی بات لاؤ ان کو حضرت والا رحمہ اللہ کا جواب ۔۔۔دین میں جو نئی بات لائے گا یا تو وہ بدعت ہو گی یا شرک ہوگا۔۔۔

48:20) آپﷺ جیسا نہ کوئی تھا نہ کوئی ہوگا ۔۔۔آپﷺ کس کے لیے نمونہ ہیں ؟لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة لمن كان يرجو الله ۔۔۔

49:32) نظر کی حفاظت کیوں نہیں کرتے جو نظر جا سکتی ہے وہ نامحرم کو دیکھنے سے روک بھی سکتی ہے۔۔۔

50:21) معارف القرآن جلد نمبر سات حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے تفسیر میں لکھا ہیکہ بعض روایتوں میں ہیکہ جاندار کی تصویر بنانا اللہ تعالیٰ کی اذیت کا سبب ہے۔۔۔

52:31) آپﷺ نے فرمایاکہ جس نے میرے صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو اذیت دی اُس نے مجھ کو اذیت دی اور جس نے مجھے اذیت دی اُس نےاللہ تعالیٰ کو اذیت دی۔۔۔۔

54:39) آج ماں باپ کے حقوق کہا ں پڑھائے جاتے ہیں اسکول اور کالج میں تو بے حیائی اور زنا سکھایا جارہا ہے۔۔۔

55:06) جھوٹ بول کر سودا بیچنا اللہ معاف کرے آج جو ایسا کرے توکہتے ہیں کہ سمارٹ ہے۔۔۔جھوٹ بولنے کا ایک واقعہ ۔۔۔جب ہم کوئی گناہ کرتے ہیں تو چار گواہ بنتے ہیں۔۔۔(۱)یومئذ تحدث اخبارھا۔۔۔ایک گواہ تو زمین ہے جس پر گناہ ہوتے ہیں (۲)الیوم نختم علیٰ افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبون۔۔۔جن اعضاء سے گناہ صادر ہوتا ہے وہ شاہد بنتے ہیں(۳)تیسرا گواہ صحیفۂ اعمال ہےواذا الصحف نشرت (۴)چوتھا گواہ ہے۔۔۔کراماً کاتبین یعلمون ما تفعلون۔

59:55) تین قسم کے لوگو ں کو چار قسم کا عذاب۔۔۔وَلَا يَنْظُرُ اِلَيْهِمْ وَلَا يُزَكِّيْهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ ۔۔۔تین قسم کے لوگ (۱) ٹخنےچھپانے والا(۲)کسی پر احسان کرکے جتلانے والا (۳)گاہک کوسودے کا عیب نہ بتلانا اور جھوٹی قسم کھاکے مال چالو کر دینا ،بیچ دینا۔ ۔۔چار قسم کے عذاب۔۔(۱) لَا یَنْظُرُ اِلَیْھِمْ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ا س کو نظر ِرحمت سے نہیں دیکھیں گے(۲) کلامِ شفقت، عنایات کے کلام سے بھی محروم کر دیا جائے گا۔(۳)تیسرا عذاب یہ ہے وَلَایُزَکِّیْھِمْ اللہ تعالیٰ اس کو توفیق ِتزکیہ نہیں دیں گے،اسے اصلاح کی توفیق نہیں ملےگی(۴)چوتھا عذاب وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ،اس کے لئے دردناک عذاب ہوگا۔

01:04:07) مظاہر حق جدید سے حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کا واقعہ۔۔۔تین سوالات (۱)قیامت کی پہلی علامت کیا ہوگی؟(۲)جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا؟(۳)وہ کونسی چیز ہے جو بچے کو باپ یا ماں کی طرف کھینچتی ہے ؟۔۔۔

01:11:36) حدیث شریف اے ایمان والو پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جوہم نے تم کوعطا کی ہیں۔۔۔۔حرام مال کھانے والے کی دُعا ۔۔۔۔

01:13:40) مشکوۃ شریف کی روایت ۔۔۔حلال کمائی کی کوشش اسلام کے فرائض کے بعد فرض ہے۔۔۔حضرت سعد بن وقا ص رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے فرمایا کہ آپ دُعا کر دیں کے میں مستجاب الداعوات بن جاؤں تو آپﷺ نے فرمایا کہ اپنی غذا کو حلا ل کر۔۔۔۔

01:20:30) بیان کے دوارن نفل نہیں پڑھنا چاہیے باقاعدہ اس کا فتوی بھی موجود ہے۔۔۔

01:21:01) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی ایک روایت حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی جو حرام مال کمانے سے متعلق ہے کہ اس کی وجہ سے پھر صدقہ بھی قبول نہیں ہوتا۔۔۔حرام مال کا صدقہ بھی قبول نہیں ہوتا۔۔

01:26:07) قوف مال سے متعلق حضرت شیخ کی اہم نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries