مجلس۱۹   فروری  ۲ ۲۰۲ءعشاء  :عملیات کو چھوڑیں اور تقویٰ کی طرف آئیں         ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:27) مظاہر حق جدید: آپ ﷺ کے معجزات اور کرامات کا بیان۔۔۔

03:29) حضرت نے فرمایا کہ آپﷺ پرجو جادو ہو ا عامل اس کے ذریعے لوگوں کو پھنساتے ہیں کہ آپﷺ پر بھی جادو ہو ا حالانکہ آپﷺ پرجو جادو ہوا تھا وہ وحی کے ذریعے معلوم ہوا تھا تو ان کو کیسے معلوم ہوگیا۔۔۔۔

05:59) حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس کچھ لوگ آئے او ر کہا کہ حضرت آپ پر جادو ہوا ہے تو حضرت نے اُن کو کیا جواب دیا۔۔۔

06:49) جوعملیات میں پڑے گا سب سے پہلے اُس کی نسبت سلب ہوجائےگی ۔۔۔

08:38) متقی اُس کو کہتے ہیں جو تقوی ٰوالا ہے۔۔۔

10:12) گناہوں کے خیالات ایندھن ہیں ان پر تقویٰ کی بریانی بنا کر کھاؤ اور کھلاؤ۔۔۔

11:23) نامحرموں کو پڑھانا کتنی بڑی تبائی ہے۔۔۔ایک واقعہ۔۔۔

12:34) انبیاء علیہم السلام کی وراثت کیا ہے۔۔۔؟

13:35) ومن يتق الله يجعل له مخرجا۔۔۔رزّق کا وعدہ اللہ تعالیٰ کا ہے۔۔۔

14:56) عامل اللہ سے نہیں اپنے سے جوڑتے ہیں۔۔۔

15:19) هو الذي أنزل السكينة في قلوب المؤمنين۔۔۔سکینے کا نور کہا ں آئے گا۔۔۔

16:37) حضر ت مجدد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو وجہ سے لوگ اصلاح نہیں کراتے ایک یہ کہ شیخ میرا راز کسی کو بتا دے گا اور دوسرا یہ کہ شیخ مجھے حقیر سمجھے گا۔۔۔۔

17:51) حضرت مفتی اعظم پاکستان رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر معارف القرآن میں فرمایا کہ بعض روایات میں ہیکہ جاندار کی تصویر بنانے والا اللہ تعالیٰ کو اذیت دیتا ہے۔۔۔

19:29) ایک بدنظری سے کیا ہوتا ہے ؟بلعم بعورہ کا کیا ہوا؟حضرت عبداللہ اندلسی رحمہ اللہ کا کیا ہوا؟۔۔۔

22:57) عملیات کو چھوڑیں تقویٰ کی طرف آئیں۔۔۔

25:54) ارتغرل کا ڈرامہ اللہ معاف کرے سب کو ترکی کی لڑکی چاہیے۔۔۔نامحرم کو دیکھ کر دماغ خراب ہوگیا ہے۔۔۔جب نامحرم کو دیکھے گا تو شرم گاہ کی حفاظت ہوگی؟

27:26) آج عاملوں کےپاس جارہے ہیں حالانکہ رزّاق کون ہے؟اللہ ہے اولاد دینے والاکون ہے؟اللہ ہے تو پھر کیا ضرورت ہے ان عاملوں کا چکر لگانے کی۔۔۔

28:03) حضرت والا رحمہ اللہ کے ساؤتھ افریقہ کےایک سفر کاذکرجس میں ایک عامل بابا آئے تھے حضرت والا رحمہ اللہ نے سب سے پوچھا کہ کون کون ان سے علاج کراتا ہے پھر حضرت نے پوچھا کہ کسی کو فائدا ہوا ہے تو کسی نے جواب نہیں دیا پھر حضر ت نے اُن سے پوچھا کہ آپ کیسے جادو کا علاج کرتے ہیں تو کہنے لگے کہ میں کہتا ہوں کہ جے فار جوگی کے صدقے تو حضرت نے فرمایا کہ جس جس نے ان سے علاج کرایا ہے وہ توبہ کرلیں۔۔۔

40:10) جتنی سانسیں ہیں اُتنے اصلاح کے طریقے ہیں۔۔۔

41:08) دو لوگوں کوشیخ سے فائدہ ہوتا ہے ایک وہ جو بلا کا عالم ہو اور دوسرا وہ جو بلا کا عاشق ہو۔۔۔

42:04) جو شیخ پر اعتراض کرے گا وہ فلاح نہیں پائے گا۔۔۔

43:08) تقدیر نام ہے علمِ الہی کا نہ کہ امرِالہی کا۔۔۔۔

45:47) اصلاح کرانے کاطریقہ۔۔۔۔حضر ت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدرسے میں کوئی ڈانٹنے والا ہے کوئی ٹوکنے والا ہے جب یہاں ہی صحیح نہ ہوئے تو جب کوئی روکنے والا ٹوکنے والا نہ رہے گا تو پھر کیا حال ہوگا۔۔۔؟

48:23) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ظاہر تو جلدی بن جاتا ہے لیکن باطن آخری سانس تک بنانا ہے اور فرمایا کہ یہ تو عمر بھر کا روگ ہے ۔۔۔۔

49:52) ایک بدنظری ہزار تعجد کے نور کو لے جاتی ہے۔۔۔غیبت کی کون سی شکل ہے۔۔۔؟

52:36) رحمن کے بندوں کی چال کیسے ہوتی ہے۔۔۔۔اللہ معاف کرے آج اگر تھوڑا بیان ہو جائے تو کیا حالت ہوجاتی ہے جاہ آجاتی ہے بس دوسروں کے عیب دیکھتے ہیں۔۔۔

58:51) حضرت والا رحمہ اللہ کے فرانس کےایک سفر کا ذکر جس جگہ بیان طے تھا وہاں یہ انتظام تھا کہ بچے پہلے تلاوت کریں گے پھر اشعار پڑھیں گے تو حضرت نےفرمایا کہ تلاوت تو ٹھیک ہے لیکن لڑکوں سے اشعار کیسے پڑھائیں جب کہ ان سے احتیاط ہے میں ایسی جگہ بیان نہیں کروں گا پھر انتظامیہ نے کہا کہ لڑکوں سے اشعار نہیں پڑھائیں گے تو حضرت والا نے فرمایاکہ ہاں اب بیان کروں گا اور پھر خوب بیان کیا۔۔۔

01:03:23) لڑکوں سے کتنی احتیا ط کرنی ہے؟اللہ معاف کرے آج بے ریش لڑکے خادمِ خاص بنے ہوئے ہیں۔۔۔حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے اپنے شاگرد حضرت امام محمد رحمہ اللہ سے کتنی احتیاط کی ہے کیا اُن کی عزت کم ہوئی ہے۔۔۔۔؟

01:06:30) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries