اتوار مرکزی مجلس ۲۰    فروری  ۲ ۲۰۲ء     :اللہ والوں کی صحبت کی اہمیت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

50:33) مفتی انوارالحق صاحب نےاشعار پڑھے اور پھر حضرت حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا۔۔۔

50:34) حضرت والا دامت برکاتہم کا بیان شروع ہوا۔۔يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين۔۔۔

52:06) حضرت والا رحمہ فرماتے تھے کہ میں اس آیت يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين کو دین کی بنیاددین کی انتہاء اور عطاء نسبت، بقاء نسبت اور ارتقاء نسبت کا خدائی منشور سمجھتا ہوں۔۔۔

53:55) بیان کرنے والا اور بیان سننے والا سب اللہ تعالیٰ سے توبہ کر کہ آئیں اور سب ایک دوسرے کو نیک سمجھیں۔۔۔

54:23) کونو مع الصادقین میں بیان کا ذکر ہی نہیں۔۔۔

55:52) اللہ والے کا رنگ کس پرچڑتا ہے جو عمل کرتا ہے۔۔۔

57:16) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ جو اصلاح ہے یہ جنم روگ ہے۔۔۔

57:59) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ دینی کتابیں بھی پوچھ کر پڑھو۔۔۔

59:31) فرمایا کہ بیان کرنا آسان ہے لیکن عمل کرنا مشکل ہے ۔۔۔

59:56) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایسے نہ بنو کہ سوپ بناکر دوسروں کو پلاؤ لیکن خود کنگلے رہو فرمایا کہ سوپ بنا کر خود بھی پیو اور دوسروں کو بھی پلاؤ یعنی عمل کر کہ دین آگے پھیلاؤ۔۔۔

01:01:11) فضائل اعمال فضائل تبلیغ میں لکھا ہوا ہے کہ ضروری ہے کہ شیخ کو پکڑ۔۔۔

01:02:15) حضرت مولانا سلیم دھورات صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ اُستاد اور شیخ راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر رو رو کر اپنے شاگردوں اور مریدوں کے لیے دُعا کرتے ہیں۔۔۔

01:03:50) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تمہارا شیخ تمہاری ہی کتاب ہے۔۔۔

01:04:33) فرمایا کہ جب ماحول ملا تو سب کچھ ہے نماز بھی صف اوّل میں ہے لیکن جو نہی ماحول سے نکلے تو سب کچھ ختم۔۔۔

01:05:13) کینے والے کی شبِ برات میں بھی مغفرت نہیں ہوگی۔۔۔

01:06:22) حضرت مفتی محمدنعیم صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ حضرت والا کے پاس دو ڈاکٹر آئے تھے جن میں سے ایک فیزیو تھراپی کا ڈاکٹر تھا تو مفتی صاحب نے فرمایا کہ آپ دونوں میں یہ فرق ہے کہ یہ بچوں کے ڈاکٹر ہیں اور آپ بوڑھوں کے ڈاکٹر ہیں پھر ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ حضرت آج کل تو بچہ بچہ فیزیو تھراپی کے لیے آرہا ہے تو حضرت نے فرمایا کہ وجہ کیا ہے وجہ ویڈیو گیم کارٹون دیکھنا ہے۔۔۔

01:08:25) ایک نظر سے کیا ہوتا ہے بلعم بعورہ کا کیا ہوا۔۔۔

01:10:10) استقامت کا پتا کہاں چلے گا؟۔۔۔بس اسٹاپ پر چلےگا مارکیٹ میں چلے گا۔۔۔

01:11:33) جب حقائق کاہی پتا نہیں تو پھر عمل کیسے کریں گے۔۔۔

01:12:26) دین کے مختلف شعبے ہیں اور ان سب شعبوں کا قبول تزکیہ نفس سے ملتا ہے۔۔۔

01:13:29) رزّاق کون ہے ؟اللہ ہے ،مشکل کُشاکون ہے؟اللہ ہے اولاد دینے والا کون ہے؟اللہ ہے اور جن بزرگوں کا ہم نام لے رہے ہیں اُن کو کس نے کھلایا ؟اللہ نے تو پھر آج اپنی اولاد کو ہم دین پر کیوں نہیں لگاتے ۔۔۔؟

01:16:07) کھائیں گے کہا ں سے؟حضرت سالم رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

01:18:13) ہمارے قول وفعل میں فرق ہے۔۔۔

01:18:52) فرمایا کہ رمضان میں افطاری کا ثواب تو ہے لیکن شرعی پردے کا انتظام کرتے ہیں ؟۔۔۔۔اپنی بیٹیوں کو شرعی پردہ کراتے ہیں ؟ ہم نے توبیٹیوں اور بیوی کو موبائل دیے ہوئے ہیں۔۔۔۔ایک نیک رشتے کا ذکر جس کو صرف اس وجہ سے ٹھکرا دیا کہ لڑکی شرعی پردہ کرتی ہے کیونکہ آباؤ اجداد سے یہ چلا آرہا ہیکہ سب خاندان والے مرد وعورتیں ایک ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں۔۔۔

01:23:27) کھائیں گے کہاں سے؟حضرت سالم رحمۃ اللہ علیہ کی استغنا ء کا واقعہ۔۔۔۔

01:27:16) دنیا کس چیز کا نام ہے؟

01:28:39) والدین کا اولاد کے لیے سب سے بڑا تحفہ علم ہے اور علم پر عمل ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries