مجلس ۲۰    فروری  ۲ ۲۰۲ءعشاء    :دنیا ایک ہسپتال ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:18) حضرت نے اپنے چھوٹے نواسے سے متعلق فرمایا کہ ماشاء اللہ اس سے کہو کہ اسکول جاؤ گے تو کہتا ہیکہ نہیں حافظ عالم بنو ں گا اور فرمایا کہ بچوں کو شروع ہی سے اسلامی لباس پہنانا چاہیے۔۔۔۔

04:20) اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُاللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں اس کو جذب فرمالیتے ہیں۔۔۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کیا کرنے جارہے تھے۔۔۔

06:13) حسبِ معمول مظاہر حق جدید سے تعلیم ہوئی۔۔۔

11:37) کسی کو غیب کا علم نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے آپ ﷺ کو خبر دی۔۔۔حضرت جعفر طیّار رضی اللہ عنہ کے نوے زخم سینے پر لگے اور اللہ معاف کرے آج ہم گناہ نہیں چھوڑتے ۔۔۔

14:58) ایک گناہ آسمان سے زمین پر گِرا دیتا ہے۔۔۔

15:14) جس نے بدعت کو بدعت نہیں سمجھا معافی کس بات کی۔۔۔

16:08) اللہ کے پیاروں کی نشانیا ں کیا کیا ہیں اس کے باوجود آج جعلی پیروں کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔۔۔

17:29) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کے کس قدر مٹے ہوئے تھے۔۔۔

18:09) اصلاح کرانا جنم روگ ہے آخری سانس تک اصلاح کرانی ہے۔۔۔

18:46) اللہ تعالیٰ نے فجور کا مادّہ بھی رکھا ہے اور تقویٰ کا مادّہ بھی رکھا ہے۔۔۔

19:38) حضرت والا رحمہ اللہ کی بات کہ کسی نے حضرت سے پوچھا کہ ہم کتابیں نہیں پڑھیں تو پھر یہ چھپتی کیوں ہیں تو حضرت نے فرمایا کہ ڈاکٹری کی کتابیں بھی چھپتی ہیں تو وہ کیوں نہیں پڑھتے۔۔۔

23:01) قربانی سے متعلق حضرت مولانا مظہر صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ ایک آدمی نے کہا کہ ہم سب گھر والوں پر قربانی فرض نہیں اس لیے کہ ہمارا فریزر چھوٹا ہے۔۔۔اور ایک آدمی نہ کہا کہ جی ہم تو بکرے کے گوشت کےوزن کے حساب سے مرغیاں زبح کرکہ قربانی کردیتے ہیں۔۔۔

26:29) فرمایا کہ ہماری کتاب توہماراشیخ ہونا چاہیے اور شیخ بھی کون جو عمل والا ہو۔۔۔

29:07) جو تصویر بناتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کو ایذادیتا ہے ۔۔۔

29:50) الہامات ربّانی:۲۰ ؍ذو الحجہ ۱۳۹۳؁ھ مطابق ۱۳ ؍جنوری ۱۹۷۴؁ء بروز اتوار ارشاد فرمایا کہ دنیا ایک ہسپتال ہےجہاں کسی کو انڈا ڈبل روٹی کھلایا جاتا ہے۔۔۔

32:10) ہرحالت میں اللہ سے راضی رہنا فرض ہے۔۔۔۔

34:34) الہامات ربّانی:۲۰ ؍ذو الحجہ ۱۳۹۳؁ھ مطابق ۱۳ ؍جنوری ۱۹۷۴؁ء بروز اتوار ارشاد فرمایا کہ دنیا ایک ہسپتال ہےجہاں کسی کو انڈا ڈبل روٹی کھلایا جاتا ہےاور کسی کا آپریشن کیا جاتا ہے۔ اس لئے کبھی یہ خیال نہ کرو کہ ہمیں غریب کیوں بنایا؟فلاں کو کیوں امیر کردیا؟

35:24) جس طرح ہسپتال میں جس مریض کے لئے جو چیز مناسب ہوتی ہے،ڈاکٹر وہی کرتا ہے،اسی طرح دنیا کے ہسپتال میں جس شخص کےلئے جو چیز مناسب تھی،اللہ میاں اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ فرمارہے ہیں۔ پس اگر یہ استحضار رہے کہ جو کچھ ہورہا ہے اس میں ہماری مصلحت ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے تو کبھی مایوسی اور بے چینی نہ ہوگی۔یہ تسلیم و رضا جب ہی حاصل ہوسکتی ہے جب اللہ تعالیٰ سے روح کو خاص تعلق ہو،پھر کوئی مصیبت بھی آئے، چاہے بیٹا مرجائے یا بیوی مرجائے یا تجارت میں گھاٹا آجائے،حتیٰ کہ خود اپنی جان میں کوئی بیماری لگ جائے تو غم اور تکلیف تو ضرور ہوگی لیکن اتنی نہیں ہوگی کہ دل کا چین چھن جائے۔۔۔

36:55) اللہ والوں کو جب کوئی پریشانی آتی ہے تو اندر سے وہ پریشان نہیں ہوتے اللہ تعالیٰ اُن کےدل کو غم پروف بنا دیتے ہیں۔۔۔

38:48) حضرت مولانا سلیم دھورات صاحب کی بات کہ ماں کے پیٹ سے اگر کوئی بچہ ناقص پیدا ہو تو اس میں کمی ہی رہتی ہے تو اسی طرح طلباء کرام کے لیے مدرسہ ماں کے پیٹ کی طرح ہے اگر یہا ں کوئی فرق رہ گیا تو کسی جگہ بھی جا کر یہ صحیح نہیں ہوسکتا اس لیے یہاں کوئی ڈانٹنے والا ہے کوئی ٹوکنے والا ہے ۔۔۔

40:59) متقی تو شبہ گنا ہ سے بھی بچتا ہے۔۔۔

41:59) حضرت مفتی محمدنعیم صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ حضرت والا کے پاس دو ڈاکٹر آئے تھے جن میں سے ایک فیزیو تھراپی کا ڈاکٹر تھا تو مفتی صاحب نے فرمایا کہ آپ دونوں میں یہ فرق ہے کہ یہ بچوں کے ڈاکٹر ہیں اور آپ بوڑھوں کے ڈاکٹر ہیں پھر ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ حضرت آج کل تو بچہ بچہ فیزیو تھراپی کے لیے آرہا ہے تو حضرت نے فرمایا کہ وجہ کیا ہے وجہ ویڈیو گیم کارٹون دیکھنا ہے۔۔۔

43:49) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کے خط کا ذکر جو حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کو لکھا تھا۔۔۔

45:28) اور یہ بھی ممکن ہے کہ غم کی حالت کے باوجود دل میں چین ہو۔ اگر وہ چاہیں تو عین غم کی حالت میں اپنے قرب کی وہ لذت چکھادیں کہ جس سے غم کے باوجود دل مطمئن ہو، وہ غم کو ہی خوشی بناسکتے ہیں،جیسے آنکھ کی سیاہی میں نور کا خزانہ رکھ دیا۔اللہ تعالیٰ کی ذات بہت بڑی ذات ہے،وہ اضداد کو جمع فرمانے پر قادر ہیں،بے چینی کے اسباب کو چین کا سبب بنانے پر قادر ہیں۔

46:38) ہم بے غیرت تو نہیں ہیں کہ بیٹیوں کو باہر بھیج کر اُن کا پیسہ کھائیں۔۔۔اللہ معاف کرے آج بیٹیوں کو رہزنوں کے حوالے کیا ہوا ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries