مجلس ۲۰    فروری  ۲ ۲۰۲ءعصر :اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:50) الہامات ربّانی:مومن اور کافر تو بہر حال انسان ہیں،اللہ کی رحمت تو جانوروں کو بھی بے ضرورت اذیت دینا گوارہ نہیں کرتی۔ چنانچہ شریعت کا مسئلہ ہے کہ اگر کسی جانور کی سواری کر رہے ہو تو اس کو روک کر، اس کی پیٹھ پر بیٹھے بیٹھے باتیں کرنا جائز نہیں بلکہ اُتر کر بات کرنا چاہیے کیونکہ جانور سواری کے لئے ہے، جتنی ضرورت انسان کو تھی اس کے لئے جانوروں کا استعمال جائز کردیا لیکن چونکہ پیٹھ پر بیٹھ کر بات کرنا اس کی پیٹھ کا مصرف نہ تھا، اس لئے اسلام نے اس کو ظلم قرار دے دیا۔ ملا علی قاریh فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دینی ضرورت ہو تو کوئی حرج نہیں کیونکہ حضورﷺ سے میدان ِعرفات میں اونٹنی پر بیٹھ کر خطبہ دینا ثابت ہے۔ ماں باپ کو اپنی اولاد سے کتنی محبت ہوتی ہے مگر پھر بھی بیٹے کو دن بھر کے لئے الگ کر دیتے ہیں کہ جائو بیٹا! دفتر یا کاروبار پر، کام پر جائو، کچھ کما کر لائو،اب شام کو آنا تو اپنی صورت دکھا دینا تاکہ تمہیں دیکھ کر ہمارا کلیجہ ٹھنڈا ہو، لیکن اللہ کی رحمت کو دیکھو کہ پانچ بار ہمیں نماز میں اپنے سامنے بلارہے ہیں، ان کی رحمت ہمیں پانچ بار دیکھنا چاہتی ہے۔یوں تو ان کی رحمت ہر وقت ہمیں دیکھ رہی ہے لیکن پانچ بار دن میں اپنے خصوصی دربار میں بلانا چاہتے ہیں کہ اے میرے بندو، آئو! ہم سے کچھ دیر باتیں کرلو،ہمارے ساتھ مشغول ہوجائو۔ہماری یہ حاضری اور سر گوشی انہیں اس قدر محبوب ہے کہ سید الانبیاءﷺ جو وجہ ِتخلیق ِکائنات ہیں،وہ میدان ِجہاد میں موجود ہیں، لاڈلےپیغمبر کی جان بھی خطرے میں ہے لیکن اس وقت بھی نماز کو معاف نہیں فرمایا۔ اس وقت بھی حکم ہوا کہ ایک صف ہاتھ باندھ کر ہمارے سامنے کھڑی ہو جائے اور دوسری صف جہاد میں مصروف رہے، جب یہ فارغ ہوجائیں تو یہ جا کر جہاد کریں اور پہلے والے آکر نماز میں مشغول ہوں۔

03:52) فرمایا کہ ایک بات یاد آئی کہ یہ جو میڈیا والے کہتے ہیں کہ جعلی پیر پکڑا گیا تو اس کا مطلب ہیکہ اصلی پیر بھی ہے۔۔۔

05:18) اللہ والوں کی کتنی نشایناں ہیں اس کے باوجود جعلی لوگوں کے پیچھے جارہے ہیں۔۔۔

07:10) ایک جگہ امام کے پیچھے جگہ خالی تھی جب پوچھا تو کہنے لگے کہ نعوذ باللہ آپﷺ تشریف لائے ہوئے ہیں اس پر فرمایا کہ جب عقل پر عذاب آتا ہے تو کیسی کیسی باتیں کرتے ہیں ۔۔۔

10:21) اللہ تعالیٰ سچوں کے ساتھ رہنے کا فرمائیں اورسچے موجود نہ ہوں یہ کیسے ہوسکتا ہے۔۔۔

11:13) جو اپنے آپ کو پیش نہ کرے تو شیخ تو تھوڑے ہی اُس کو ڈانٹ لگائے گا۔۔۔

11:41) غرض اللہ تعالیٰ کے قانون میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کو اپنے بندوں سے کتنا عظیم تعلق اور محبت ہے، اور ان کی یہ محبت ہی دلیل ہے کہ ہمارا اللہ سچا ہے،وہی ہمارا پروردگار اور خالق ہے۔

12:29) بدنظری کا عذاب ایک کڑوڑ کی جائیداد لڑکی کے حوالے کردی ۔۔۔

13:17) تکبّر اور جاہ کیا ہے؟تکبّر اور جا ہ دونوں حرام ہیں۔۔۔

16:24) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس کو اس زمانے میں سچا شیخ مل جائے وہ پوری زندگی سجدے میں سر رکھے لیکن اس نعمت کا شکر ادا نہیں کرسکتا ۔۔۔

18:52) ایک جعلی کا ذکر جس نے تعویز کا بھی صدقہ نکلوایا۔۔۔۔

19:58) حضرت والا رحمہ اللہ کو اگر کوئی کہتا تھا کہ حضرت آپ کے لیے کیا لاؤں تو حضرت فرماتے تھے کہ مجھے دُعا چاہیے۔۔۔

22:02) الحمدُ للہ جب سفر پر جانا ہوتا ہے تواپنا سارا انتظام خود کرتے ہیں۔۔۔

25:40) دُعا کی پرچیاں ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries