مجلس ۲۱    فروری  ۲ ۲۰۲ءعصر   :گناہ کے تقاضے برے نہیں عمل برا ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:53) الہامات ربّانی:ارشاد فرمایا کہ آج کی تقریر کا موضوع دراصل یہ ہے کہ آخرت پر ہمارا یقین کیسے پیدا ہو؟ میدان ِمحشر کے حساب کتاب پر اور جنت و دوزخ کے فیصلوں پر اتنا یقین کیسے آجائے کہ گناہوں سے بچنا آسان ہوجائے؟ کیونکہ شبہ پر مشقت کی تکلیف اُٹھانا کوئی گوارہ نہیں کرتا۔ شبہ والی خوش خبری پر آدمی اپنی محنت و اوقات لگانا ضائع سمجھتا ہے۔ایک آدمی محلہ بھر میں بدنام ہے، جھوٹا شخص مشہور ہے،وہ ایک خوش خبری دیتا ہے کہ جو شخص آج رات بھر نارتھ ناظم آباد کی پہاڑیوں پر جاگے گا، صبح کو اس کو بہت سے روپے ملیں گے، تو ہر شخص کہے گا کہ یہ شخص تو جھوٹا ہے، اس کی خوش خبری پر ہمیں یقین نہیں ہے ،تو شبہ والی خوش خبری پر کوئی عمل نہیں کرے گا۔ معلوم ہوا کہ شبہ پر تکلیف اُٹھانے اور محنت کرنے سے آدمی سست ہوجاتا ہے،ہمارا بھی عموماً یہی معاملہ آخرت کے ساتھ ہے

حالانکہ وہ کوئی شک و شبہ والی چیز نہیں، یقینی چیز ہے۔لیکن جن لوگوں کو حق تعالیٰ کے فضل ِخاص و رحمت ِخاصّہ کے صدقہ میں کسی اللہ والے کی صحبت کی برکت سے آخرت پر یقین پیدا ہوگیا تو ان کو اللہ کے راستہ میں بڑی سے بڑی مشقت اُٹھانا اور بڑے سے بڑا گناہ چھوڑنا آسان ہوگیا۔حضرات صحابۂ کرامy زمانۂ جاہلیت میں لڑکیوں کو زمین میں زندہ گاڑ دیا کرتے تھے لیکن نبیﷺکی صحبت کی برکت سے جب ان کی اندرونی پوشیدہ صلاحیتیں ظاہر ہوئیں، اور ان کے یقین کا سونا چمکا، اور خدا کی عظمت و بڑائی ان کے دلوں میں اُتر گئی تو اللہ و رسول پر اپنی جان،مال،آبرو سب قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔

05:54) گناہ کے تقاضے بُرے نہیں عمل بُرا ہے۔۔۔

09:16) گناہ کرتے ہوئے شرم نہیں آتی اور توبہ کرتے ہوئےشرم آتی ہے۔۔۔

12:00) وقت لگانے کے لیے آرہے ہیں لیکن اُصولوں کا معلوم ہی نہیں کررہے ۔۔۔بال بڑے بڑے رکھے ہوئے ہیں اور مونچھیں بھی بڑی بڑی رکھی ہوئی ہیں۔۔۔

15:02) فرمایا کہ بے ادبی نہیں کرنی چاہیے ۔۔۔

15:56) سختی کس چیز کا نام ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries