مجلس ۲۲    فروری  ۲ ۲۰۲ءفجر    :اللہ والوں کی نظر سے کیا ہوتا ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:00) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات کا مطالعہ کرنا چاہیے۔۔۔

02:02) بزرگوں کی نقل کرنا جس کو آج کل شخصیت پرستی کہتے ہیں اس پر حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ نقل پرست تم بھی ہو اور نقل پرست ہم بھی ہیں فرق یہ ہیکہ تم نقل پرست ہو فاسقوں کے اور ہم نقل پرست ہیں اللہ کے عاشقوں کے۔۔۔

04:16) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہم لوگ یہودیوں کی اورلندن والوں کی ایسی نقل کرتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے سب چہیتے امریکہ اور لند ن میں ہیں مدینہ شریف میں ہمارا کوئی نہیں۔۔۔

06:28) غیر شرعی تقریبات میں جارہے ہیں اپنی فکر ہی نہیں اور دوسروں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔۔۔۔

06:59) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ جو طریقِ اصلاح ہے جنم روگ ہے۔۔۔

07:57) فرمایا کہ غوثیت ابدالیت قطبیت آسان ہے لیکن انسان بننا مشکل ہے۔۔۔۔

08:51) شیخ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں لیکن زنا کے خیالات پکا رہے ہیں شیخ کو صاف صاف کیوں نہیں لکھتے کہ میری یہ حالت ہے۔۔۔

10:32) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا حضرت خواجہ صاحب رحمہ اللہ کو نسبت سے متعلق جواب کہ نسبت اچانک عطا ہوتی ہے۔۔۔

13:10) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی اپنے بزرگوں کی بے ادبی بھی کی ہو ۔۔اللہ معاف کرے آج اپنے ہی اکابر پر اعتراض کرتے ہیں ۔۔۔

15:14) فرمایا کہ اگر چاہتے ہو کہ شیخ کا فیض ملے تو اُن کی آنکھو ں کو دیکھو کہ وہ کیا چاہتے ہیں اورسچا شیخ کبھی آپ سے مال نہیں ما نگے گا۔۔۔

16:41) حضرت ابو المعالی رحمہ اللہ اور حضرت بھیک شاہ رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

20:12) اللہ والوں کی نظر سے کیا ہوتا ہے۔۔۔

23:03) اللہ تعالیٰ سے اللہ کے فضل رحمت اورمشیت کی دُعا مانگنی چاہیے۔۔۔

24:12) حضرت بھیک شاہ رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

24:41) جب اللہ والوں سے تعلق کر لیا تو اب اُن اللہ والوں کے لیبل کا لاج رکھو۔۔۔۔

27:29) جب کوئی اپنے شیخ کو حقیر سمجھنے لگے تو سمجھ لو کہ اس کی روحانی موت آگئی۔۔۔

29:47) شیخ کی اتباع صرف کھانے میں نہیں کرنی۔۔۔

32:29) شیخ اگر خاموش بھی ہوتب بھی اس کی صحبت سے فائدا ہوتا ہے۔۔۔

33:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دو چیزیں جس کے پاس ہوں گی اُس کے اندھیرے بھی اُجالے میں تبدیل ہوجائیں گے ایک اتباعِ سنت اور دوسری رضائے شیخ ۔۔۔

35:28) اللہ معاف کرے آج شیخ کے ساتھ بھی دھوکہ بازی کرتے ہیں اور شیخ کی خانقاہ میں آکر مالداروں کو ڈھونڈتے ہیں کہ کون کس گاڑی میں آیا ہے۔۔۔

39:19) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries