اتوار مرکزی  مجلس  ۶   مارچ   ۲ ۲۰۲ء    :نیا شیخ اور نیا علاج  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

15:30) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔۔

23:12) روزانہ پانچ منٹ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھنے کا لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے پڑھنے کا فرمایا کہ سنت کی تکرار اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔

24:52) نیا ڈاکٹر اور نیا علاج اسی طرح شیخ کا معاملہ ہے۔۔۔

25:35) اصلاح بھی زندہ شیخ سے ہوسکتی ہے۔۔۔

25:47) کونو مع الصدقین کہ ابھی بھی رہو اور آئندہ بھی رہنا ہے اسی لیے اگر شیخ کا انتقال ہوجائے تو تین دن کی تعزیت ہے پھر فورا دوسرا شیخ کرنا ہے۔۔۔

26:47) عالم منزل اور بالغِ منزل کی مثال۔۔۔

28:08) اگر بڑی پوسٹ ملے تو اپنے نیچے والوں کو حقیر مت سمجھو اُن سے اخلاق مت خراب کرو اور کس طرح ڈیل کرنا ہے تو مفتی صاحبان اللہ والوں سے پوچھ پوچھ کر عمل کریں۔۔۔۔

29:50) غصہ تکبّر کی وجہ سے آتا ہے اگر غصہ آئے تو اس کو کیسے نافذ کیا جائے۔۔۔؟

31:53) اگر مگر شیطان کا راستہ کھولتاہے ۔۔۔

32:31) تصویر سے متعلق اعلان کے جو اپنے بڑوں کی بات نہیں مانتا تو پھر ان کی بھی کوئی نہیں مانے گا۔۔۔

33:45) آج اپنی اصلاح کیوں نہیں کراتے اس کی وجہ یہ ہیکہ آج سب بڑے بنے ہوئے ہیں۔۔۔

34:30) نیا شیخ نیا علاج ۔۔۔

35:32) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں دو چیزیں کرلو اصلاح ہوجائے گی ایک آنکھ کی حفاظت اور دوسری زبا ن کی حفاظت۔۔۔

37:24) دل میں غیراللہ بسائے ہوئے ہیں اس سے متعلق ایک مثال کہ ساری مشین اللہ نے بنائی ہوئی ہے تواس دل میں چین وسکون بھی اللہ تعالیٰ کی یاد سے ہی آئے گا ۔۔۔

39:50) شکل کیسی اور عمل کیسا ہے؟۔۔۔۔

40:20) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آج کل شیوخ کے ہاں بھی شاہانہ انداز ہے کوئی عصا بردار ہے کوئی خادمِ خاص ہے۔۔۔

41:19) یہ مٹنا کون سِکھائے گا شیخ ہی تو سِکھائے گا حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی بات کہ چائے میں چینی بغیر چمچے کے نہیں مٹتی تواسی طرح ڈینٹ بھی بغیر ڈانٹ کے نہیں نکلے گی۔۔۔

43:15) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ شیخ سے یہ لوگ زیادہ تر محروم رہتے ہیں بیٹا ،بیوی ،خادمِ خاص اور ایک جو رات دن ساتھ رہتے ہیں اور اس کے ساتھ یہ بھی لکھا ہیکہ یا تو یہ بالکل ہی محروم رہتے ہیں یا پھرایسا فیض حاصل کرتے ہیں کہ کوئی بھی نہ کرسکے۔۔۔۔

47:28) اہل رسومات بھی آپﷺ سے محبت کرتے ہیں لیکن یہ محبت انکی ہڈیاں توڑنے والی ہے۔۔۔

48:28) دین اللہ کا ہے اور یہ مسجدیں بھی اللہ کے گھر ہیں ان کا کام اللہ ہی کراتے ہیں 

50:21) حضرت والا رحمہ اللہ کے اُوپرمسجد کا تقریباً ۱۵ لاکھ کا قرضہ ہوگیا لیکن حضرت والا رحمہ اللہ نے کسی سے سوال نہیں کیا ایک شخص کا واقعہ جس نے پیسے دینے کا کہا اور کچھ اعتراض کیا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے اُس کے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔۔۔

52:55) شیخ کازیادہ مقرب بننے سے لوگوں سے حسد ہونے لگتا ہے۔۔۔۔شیخ کو معاملات میں سب کے ساتھ یکساں ہونا چاہیے۔۔۔

54:12) غرفہ میں کام کرنے والے حضرات کو نصیحت کے بیان میں جلدی آنا چاہیے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کی مثال کہ لوگوں کو چھلکتا ہوا مال پیش کرو۔۔۔۔حضرت شیخ دامت برکاتہم کے کہنے پر حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میاں آپ دنا دن بیان کرتے جاؤ آپ کے مٹکے میں کیچڑ نہیں آئے گا۔۔۔

57:14) کتنے بھی گناہ ہوجائیں توبہ کرنے سے سب معاف ہوجاتے ہیں اور توبہ کی چار شرائط ہیں۔۔۔

59:17) الہامات ربّانی:ارشاد فرمایا کہ آج کل چاروں طرف جدید لٹریچری،ملحد،بے دین بکثرت ہوگئے ہیں،یہ حقیقت میں ڈاکو ہیں جو ہمارے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے تیار ہیں، اس لئے جب دفتر سے چھٹی ہو تو اپنے گھر آجائے، معمولات میں مشغول ہوجائے یا اپنے مربی کے پاس چلا جائے ورنہ یہ ڈاکو لوگ کبھی تو اللہ و رسول پر اعتراض کردیں گے،اور کچھ نہیں تو کوئی شبہ ہی کی بات کہہ دیں گے، جس سے دوسرے کا ایمان بھی خطرہ میں پڑجائے۔ اس لئے ان کی صحبت میں کبھی نہ بیٹھے، ایسوں کے پاس بیٹھنا اللہ تعالیٰ کے حقوق ِمحبت کے منافی ہے۔ دیکھو! اگر تمہارا کوئی محبوب بیٹا ہو اور ایک شخص اس میں عیب نکال دے کہ وہ تو قد کا چھوٹا ہے،یا کانا ہے تو تمہیں اس شخص سے نفرت ہوجاتی ہے اور اس کے پاس بیٹھنا گوارہ نہیں ہوتا۔ بس یہی معاملہ اللہ و رسول کے ساتھ ہونا چاہیے کہ یہ شخص ہمارے اللہ کا دشمن ہے،لہٰذا ہم اس کے دشمن ہیں۔مشکوٰۃ شریف کی حدیث میرے شیخ پڑھا کرتے تھے: جو شخص اللہ ہی کے لئے محبت کرےاور اللہ ہی کے لئے بُغض و عداوت رکھے، اور اللہ ہی کے لئے خرچ کرے،اور اللہ ہی کے لئے روکےتو یقیناً اس نے ایمان کو کامل کیا۔معلوم ہوا کہ ایمان ِکامل کے لئے جو اجزاء ضروری ہیں ان میں ایک حُب للہ اور دوسرا بُغض للہ ہے، اگر کوئی کسی اللہ والے سے محبت تو رکھتا ہے لیکن اللہ و رسول کے مخالفین سے بُغض نہیںرکھتا تو ا س کا ایمان کامل نہیں ہے۔

01:01:16) نیا شیخ نیا علاج شیطان اپنے شیخ کو کم دیکھاتا ہے۔۔۔جو اپنے شیخ کو کم دیکھاتا ہے وہ کبھی فلاح نہیں پا سکے گا۔۔۔

01:02:41) شیخ کیسا ہونا چاہیے ؟جو شریعت وسنت کی اتباع والا ہو ۔۔۔

01:03:15) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس کودو باتیں حاصل ہوجائیں اس کے اندھیرے بھی اُجالے میں بدل جائیں گے ایک اتباعِ شریعت وسنت اور دوسری رضائے شیخ۔۔۔

01:04:40) حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کی نصیحتیں۔۔۔۔

01:07:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی دُعا کہ اے اللہ ہم تو آپ کو راضی نہیں کرسکے آپ اپنی رحمت کا دروازہ ہمارے اُوپر بند نہ کرنا۔۔۔

01:08:55) کوئی بیان ہوجائے یا اچھے نمبر آجائیں تو اس کو اپنا کمال مت سمجھیں اگر ایسا ہے تو یہ ناشکری ہے۔۔۔

01:10:27) حضرت مولاناشاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ نے ایک موقعے پر حضرت والا رحمہ اللہ کےاسفار اور بیان بند کردیے تھے اس کا ذکر۔۔۔

01:11:48) حضرت شیخ دامت برکاتہم کو حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نے بہت سخت ڈانٹ لگائی تھی اور اسفار بھی بند کر دیے تھے اور کتاب سے پڑھنے کا فرمایا تھا۔۔۔

01:12:30) حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کی نصیحتیں۔۔۔۔

01:14:58) خواتین کے بیانات کی ترتیب :جمعرات مرکزی بیان ، جمعہ بیان اور اتوارمرکزی بیان ہوگا اب روز کی عشاء بیان کی ترتیب مرکز تربیت خواتین میں نہیں ہوگی اور اس کے علاوہ دیگر شہروں سے جو خواتین آتی ہیں وہ بھی بس وغیرہ میں ایک ساتھ نہیں آئیں گی ہاں اپنے محرم کے ساتھ اپنے طور پر اپنی گاڑی وغیرہ کر کہ آئیں 

01:24:44) شیخ کی بات کٹ آوٹ کی طرح ہیں فورا جو شیخ کہے عمل کرنا چاہیے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries