مجلس  ۶   مارچ   ۲ ۲۰۲ء    عشاء :کوئی بھی نیک کام ہو جائے تو سب اللہ تعالیٰ کی عطا ہے   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:12) مظاہر حق جدید سے آپﷺ کے معجزات اور کرامات سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

03:13) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ دل نہ وقف غم مجاز کرو ناز چھوڑو سر نیاز کرو نفس کو اپنے شہباز کرو ان کا دامن اگرچہ دور سہی ہاتھ اپنا بھی تم دراز کرو حسن فانی سے کیوں ہے سرگوشی منہ سراپا سکوت راز کرو ان حسینوں پہ ڈال کر نظریں دل نہ وقف غم مجاز کرو حسن فانی سے کر کے صرف نظر چشم دل کو تم اپنی باز کرو کیمیاء کی بھی کیا حقیقت ہے خوف حق سے جو دل گداز کرو نفرتوں کے یہ تذکرے کب تک واعظو! وعظ دل نواز کرو دوستو اہل دل کی صحبت سے روح کو آشنائے راز کرو ہر نفس ذکر حق کرو اخترؔ غفلتوں سے نہ ساز باز کرو

10:39) آج مغرب کےبعد حضرت والا دامت برکاتہم دارالقرآن جو حضرت والا رحمہ اللہ کا ادارہ ہے اس میں حفظ کی تقریب تھی اس میں تشریف لے گئے تھے اس کا ذکر۔۔۔

13:00) شیخ کے پاس کسی کی شکایتیں لگانا اورپھر اس کو شیخ سے دور کرنا یہ بہت ہی ناز ک وقت ہوتا ہے۔۔۔

15:02) حضرت مجدد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بعض خلفاء کی قیامت کے دن دوزخ میں مشکیں کسّی ہوئی ہوں گی اور غیر خلفاء جنت میں دوڑیں لگا رہے ہوں گے۔۔۔

17:26) آسمان کی تین نعمتیں قرآن پاک کی آیت ولولا فضل الله عليكم ورحمته ما زكى منكم من أحد أبدا ولكن الله يزكي من یّشاء۔۔۔فضل رحمت مشیّت ۔۔۔

18:44) خواتین کے لیے بیانات کا اعلان ۔۔۔فرمایا کہ بیعت کا مطلب ہے بِک جانا شیخ جو فرمائے تو اس میں اگرمگر نہیں لگانا چاہیے۔۔۔حضرت شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ خواتین کا ذہن تیز ہوتا ہے انشاء اللہ ہفتے میں تین دن میں جو فائدہ ہوگا اس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔

23:50) جب کوئی نیکی ہو جائے تو یہ ہمارا کمال نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی عطا ہے ۔۔۔ دُنیا میں جتنی بھی تعریفیں ہیں سب اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں تعریف کی چار قسمیں ہیں (۱)بندہ بندے کی تعریف کرے۔ (۲)بندہ اللہ کی تعریف کرے۔ (۳)اللہ بندہ کی تعریف کرے۔ (۴)اللہ خود اپنی تعریف کرے۔

28:25) خواتین کو بیان سننے سے متعلق نصیحت کہ اپنے اپنے گھروں میں بیان سنیں۔۔۔

30:43) حضرت مجدد رحمہ اللہ کے پاس ایک شخص آیا کہ حضرت چالیس دن لگانے ہیں تو حضرت نے فرمایا کہ ٹھیک ہے لیکن آپ اپنے تکبر کا علاج کروائیں تو وہ کہنے لگا کہ حضرت میرے اندر تکبر نہیں ہے تو پھر حضرت نے اُس کی جھاڑو لگانے والی ڈیوٹی لگائی۔۔۔۔

33:05) جس دن جان سے زیادہ مولا پیارے ہوں گے اُس دن جان دینا آسان ہوجائےگا۔۔۔

34:21) شیطان شیخ سے کیسے دور کرتا ہے حضرت مولانا شاہ ابرارلحق صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ ۔۔۔

35:39) اللھم اجعل حبك أحب إليّ من نفسي وأهلي ومن الماء البارد ۔ جس دن جان سے زیادہ مولا پیارے ہوں گے اُس دن اللہ تعالیٰ پر جان دینا آسا ن ہوجائے گا۔۔۔

38:00) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات کہ کسی خادم کومخصوص بنانے کے نقصانات کتنے ہیں۔۔۔کسی کو نہ مخصوص بنانا چاہیے اور نہ کسی کو مخصوص بننا چاہیے آج کل حالات بہت خراب ہیں۔۔۔

43:50) حضرت والارحمہ اللہ گمنام مدرسے میں پڑھے کسی کے کہنے پر فرمایا کہ میں عزت کے لیے نہیں بلکہ رب العزت کے لیے پڑھ رہا ہوں۔۔۔

47:10) حضرت والار حمہ اللہ فرماتے تھے کہ پہلے وقتوں میں چور کو کوتوال بناتے تھے تو اسی طرح جس کو شیخ اجازت دے تو وہ یہ نہ سمجھے کہ میں اس قابل ہوگیا ہوں بلکہ اور زیادہ اپنی اصلاح کی فکر کرے ۔۔۔

49:02) حضرت والا رحمہ اللہ مادر زاد ولی تھی ۱۲سال کی عمر میں تہجد پڑھتے تھے۔۔۔۔

51:46) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ بزرگوں کے بڑھاپے کو نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اُن کی جوانی کو دیکھنا چاہیے۔۔۔

53:34) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بعض سالکین اس نیت سے ذکر وشغل اختیار کرتے ہیں کہ مخلوق کی اصلاح کریں گئے یاد رکھو یہ بات اس طریق میں رہزن ہے۔۔۔بیٹے تو بنے نہیں اور باپ بننے کی فکر ہے۔۔۔۔

54:51) ایک چیلے اور گورو کا واقعہ اور حضرت مجد د رحمہ اللہ کی نصیحت کے دین کے احکامات ایسے ہی نہیں ہیں۔۔۔

01:00:56) فرمایا کہ مشائخ بعض دفعہ کسی نااہل میں شرم کا مادہ دیکھ کر اُس کو اجازت دے دیتے ہیں تاکہ دوسروں کی اصلاح کراتے ہوئے اُس کو اپنی اصلاح کی فکر لاحق ہوجائے۔۔۔

01:02:10) حیّا کی حقیقت یہ ہے کہ تمہارا پالنے والا تم کواپنی نافرمانی میں نہ دیکھے۔۔۔۔

01:03:08) الہامات ربّانی:۲۴ ؍محرم الحرام ۱۳۹۴؁ھ مطابق ۱۷ ؍فروری ۱۹۷۴؁ء بروز اتوار ارشاد فرمایا کہ دنیا کی ہر تجارت میں گھاٹا آسکتا ہے لیکن اللہ کی محبت کا سودا ایسا ہے جس میں کبھی گھاٹا آہی نہیں سکتا۔ کوئی اللہ کا عاشق ایسا نہیں گذرا کہ جس نے اللہ کو چاہا ہو اور اللہ نے اس کو نہ چاہا ہو۔ کوئی انہیں چاہ کر تو دیکھے، جب ہم انہیں چاہیں گے تووہ کیوں ہمیں نہ چاہیں گے۔ بغیر چاہے تو وہ اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے انبیاء کو بھیجتے ہیں،اپنے انبیاء کا خون بہانا گوارہ کرتے ہیں، طائف کے بازار میں سید الانبیاءﷺ جن کے صدقہ زمین و آسمان ساری کائنات کو پیدا فرمایا، ان کا خون بہانا گوارہ کر رہے ہیں کہ چاہے ہمارے نبی، سارے نبیوں کے سردار کا خون بہہ جائے لیکن ہمارے بندے ہم تک آجائیں، یہ رحمت ہے ان کی اپنے بندوں کے ساتھ ۔

01:06:02) دُعا کی پرچیاں۔۔۔داڑھی،مونچھ اور ٹخنہ سے متعلق نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries